بھٹکل : ذہنی و جسمانی طورپر صحت مند اساتذہ معاشرے کا ستون ہیں : آئیٹا کےزیراہتمام مفت ہیلتھ چیک آپ کیمپ  

Source: S.O. News Service | By Abu Aisha | Published on 26th September 2022, 1:10 PM | ساحلی خبریں |

بھٹکل:25؍ ستمبر(ایس اؤ نیوز)اساتذہ ذہنی اور جسمانی سطح پر صحت مند  رہیں گے  تو  صحت مند معاشرےکی تعمیر بھی ممکن ہوگی۔ صحت مند اساتذہ ہی صحت مند معاشرے کا مضبوط ستون ہوتا ہے۔ ان خیالات کا اظہار دعوت سینٹر کے سکریٹری مولانا سید زبیر نے کیا۔

اتوار کو ویلفئیر اسپتال میں آل انڈیا آئیڈیل ٹیچرس اسوسی ایشن (آئیٹا)اور ویلفئیر اسپتال کی جانب سے اسکول ٹیچروں کے لئے  منعقدہ مفت صحت چیک اپ کیمپ کا افتتاح کرتے ہوئے مولانا نےکہاکہ اسلام نے صحت کو ترجیح دیتےہوئے  بہتر رہنمائی کی ہے ، اساتذہ کےلئے ضروری ہے کہ وہ صرف جسمانی سطح پر ہی نہیں بلکہ ذہنی سطح پر بھی صحت مند رہیں۔

آئیٹا کے ریاستی صدر محمد رضامانوی نے افتتاحی کلمات پیش کرتےہوئے کہاکہ آئیٹا کی جانب سے 16سے 25ستمبر تک’ صحت مند استاد صحت مند تعلیم ‘کے موضوع پر مہم منائی جارہی ہے ۔ اساتذہ کے متعلق محکمہ تعلیم اور صحت عامہ کی طرف سے پیش کردہ رپورٹ اساتذہ کو فکر مند کئے ہوئےہے۔ 60فی صد سے زائد اساتذہ بی پی ، شوگر، کڈنی  اور  کینسر جیسی بیماریوں میں مبتلا ہیں جس کے چلتے  ذہنی دباؤ میں اضافہ ہورہاہے۔ اور ا س کا نتیجہ فطری طورپر تعلیم پر بھی ہوگا۔ انہی وجوہات کی بنا پر آئیٹا ریاست گیر مہم مناتےہوئے اساتذہ کے درمیان صحت کے متعلق بیداری پید اکررہی ہے۔ اس موقع پرجماعت اسلامی ہند بھٹکل کے  معاون امیر مقامی مجاہد مصطفیٰ اور نیو شمس اسکول کے پرنسپال لیاقت علی نےبھی اپنے خیالات کا اظہارکیا۔ آئیٹا اترکنڑا ضلعی صدر علی منیگار نے شکریہ اداکیا۔ نوائط کالونی سی آرپی منیرہ خانم ، ویلفئیر اسپتال کے ابوالاعلیٰ ، داکٹر شکیہ ، ڈاکٹر انجم، غالب اوٹی وغیرہ موجود تھے۔

ایک نظر اس پر بھی

منڈگوڈ میں ڈاکٹر انجلی نمبالکر  نے کہا : وزیر اعظم صرف من کی بات کرتے ہیں اور جن کی بات بھول جاتے ہیں  

لوک سبھا کے لئے کانگریسی امیدوار ڈاکٹر انجلی نمبالکر نے منڈگوڈ کے ملگی نامی علاقے میں انتخابی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ دس برسوں میں وزیر اعظم نریندرا مودی نے صرف من کی بات کی ہے اور انہیں کبھی جن کی بات یاد نہیں آئی ۔

اُتر کنڑا میں چڑھ رہا ہے سیاسی پارہ - پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدا رامیا کریں گے ضلع کا دورہ

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے اُتر کنڑا میں سیاسی پارہ پوری قوت سے اوپر کی طرف بڑھ رہا ہے کیونکہ اپنے اپنے امیدواروں کے پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے دورے طے ہوئے ہیں ۔

اُتر کنڑا میں آج سے 30 اپریل تک چلے گی عمر رسیدہ، معذور افراد کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی سہولت

ضلع ڈپٹی کمشنر گنگو بائی مانکر کی طرف سے جاری کیے گئے بیان کے مطابق الیکشن کمیشن کی طرف سے معذورین اور 85 سال سے زائد عمر والوں کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی جو سہولت فراہم کی گئی ہے، اتر کنڑا میں آج سے اس کی آغاز ہو گیا ہے اور 30 اپریل تک یہ کارروائی چلے گی ۔

انجمن گرلز کے ساتھ انجمن بوائز کی سکینڈ پی یو میں شاندار کامیابی پر جدہ جماعت نے کی ستائش؛ دونوں پرنسپالوں کوفی کس پچاس ہزار روپئے انعام

انجمن گرلز پی یو کالج کے ساتھ ساتھ انجمن بوائز پی یو کالج کے سکینڈ پی یو سی میں قریب97  فیصد نتائج آنے پربھٹکل کمیونٹی جدہ نے دونوں کالجوں کے پرنسپال اور اساتذہ کی نہ صرف ستائش اور تہنیت کرتے ہوئے سپاس نامہ پیش کیا، بلکہ ہمت افزئی کے طور پر دونوں کالجوں کے پرنسپالوں کو فی کس ...