بھٹکل میں کی گئی شراب کا نشہ چھوڑنے والوں کی تہنیت

Source: S.O. News Service | Published on 13th October 2019, 11:47 PM | ساحلی خبریں |

بھٹکل 13/اکتوبر(ایس او نیوز) بھٹکل کے نسچل مکھی وینکٹ ر ا منا مندر میں اکھل کرناٹکا جن جاگرتی ویدیکے، دھرمستھلا گرام ابھیرودّی یوجنے بی سی ٹرسٹ (رجسٹرڈ)شمالی کینرااور کرناٹکا راجیہ مدھیہ پان سمیم منڈلی بنگلوروکے اشتراک سے ضلعی سطح پر گاندھی سمرتی، جن جاگرتی جتھا اور شراب کی لت چھوڑنے والوں کے لئے تہنیت کا ایک پروگرام منعقد کیا گیا۔

 پروگرام کا افتتاح کرتے ہوئے سابق رکن اسمبلی جے ڈی نائک نے کہا کہ شراب نوشی تشدد پر ابھارتی ہے۔ ہمیں شراب کی لت چھوڑنے کی مہم خود اپنے اپنے گھروں سے شروع کرنی ہوگی۔ بلدیہ کے سابق صدر عنایت اللہ شا ہ بندری نے کہا کہ شراب سے چھٹکارا پانے کے حکومت کے پروگرام کو عوام گھر گھر پہنچا رہے ہیں۔اپنے خدا پر بھروسہ اور عقیدت، تعلیم اور خدمت کا جذبہ ہر ایک انسان کے دل میں بیدار ہوجائے تو گھر، شہر اور ملک کا بھلا ہوسکتا ہے۔چیدانند پٹگارنے شراب کی لت اور اس سے چھٹکارا پانے کے سلسلے میں خطاب کیا۔ 

اس موقع پر شراب سے لوگوں کو چھٹکارا دلانے کی مہم چھیڑنے والے ہوناور کے کرشنا ہریجن اور بھٹکل کے ناگ راج کنچو گار جوڑوں کو  ’جنا جاگرتی انّا‘ اور ’جاگرتی مترا‘ کے اعزاز سے نوازا گیا۔ اس جلسے کی صدارت ضلع جنا جاگرتی ویدیکے کے صدر گنگا دھر بھٹ نے کی۔ 

اجلاس سے قبل بھٹکل کے آنند آشرم میدان سے ایک ریالی نکالی گئی جو نیشنل ہائی وے سے ہوتی ہوئی چنا پٹن ہنومنتھا مندرکے پاس گزری اور پھر وینکٹ رمنا مندر اسارکیری پہنچ کر اجلاس میں تبدیل ہوگئی۔ ریالی کے دوران کئی لوگ گاندھی کا روپ دھارے ہوئے پوشاکوں میں ملبوس،شراب پر پابندی کے سلسلے میں پمفلیٹس بانٹتے اور بینڈ بجاتے نظرآئے۔

ایک نظر اس پر بھی

اُڈپی - کنداپور نیشنل ہائی وے پر حادثہ - بائک سوار ہلاک

اڈپی - کنداپور نیشنل ہائی وے پر پیش آئی  بائک اور ٹرک کی ٹکر میں  بائک سوار کی موت واقع ہوگئی ۔     مہلوک شخص کی شناخت ہیرور کے رہائشی  کرشنا گانیگا  کی حیثیت سے کی گئی ہے جو کہ اُڈپی میونسپالٹی میں الیکٹریشین کے طور پر ملازم تھا ۔

بھٹکل، ہوناور، کمٹہ میں سنیچر کے دن بجلی منقطع رہے گی

ہیسکام کی طرف سے جاری پریس ریلیز کے مطابق ہوناور، مرڈیشور اور کمٹہ سب اسٹیشنس کے علاوہ مرڈیشور- ہوناور اور کمٹہ - سرسی 110 کے وی لائن میں میں مرمت ، دیکھ بھال،جمپس کو تبدیل کرنے کا کام رہنے کی وجہ سے مورخہ 20 اپریل بروز سنیچر صبح 9 بجے سے دوپہر 2 بجے تک بھٹکل، ہوناور اور کمٹہ تعلقہ ...

اڈپی - چکمگلورو حلقے میں عمر رسیدہ افراد، معذورین نے اپنے گھر سے کی ووٹنگ

جسمانی طور پر معذوری اور عمر رسیدگی کی وجہ سے پولنگ اسٹیشن تک جا کر ووٹ ڈالنا ممکن نہ ہونے کی وجہ سے 1,407 معذورین اور 85 سال سے زیادہ عمر کے 4,512 افراد نے   کرنے کے بجائے اپنے گھر سے ہی ووٹنگ کی سہولت کا فائدہ اٹھایا ۔ 

بھٹکل میں کوآپریٹیو سوسائٹی سمیت دو مقامات پر چوری کی واردات

شہر کے رنگین کٹّے علاقے میں واقع ونائیک کو آپریٹیو سوسائٹی کے علاوہ دیہی پولیس تھانے کے حدود میں ایک دکان اور مرڈیشور بستی مکّی کے ایک سروس اسٹیشن میں سلسلہ وار چوری کی وارداتیں انجام دیتے ہوئے لاکھوں روپے نقدی لوٹی گئی ہے ۔