بھٹکل میں الحاج محی الدین مُنیری کے نام سے موسوم ہائی ٹیک ایمبولنس کا خوبصورت افتتاح

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 13th August 2020, 9:01 PM | ساحلی خبریں | ان خبروں کو پڑھنا مت بھولئے |

بھٹکل 13 اگست (ایس او نیوز)   یہاں نوائط کالونی میں  دبئی کے معروف تاجر جناب عتیق الرحمن  مُنیری کی طرف سے ان کے والد مرحوم الحاج محی الدین مُنیری کے نام سے موسوم  ایک ہائی ٹیک ایمبولنس کا خوبصورت افتتاح عمل میں آیا جس میں بھٹکل کی سرکردہ شخصیات سمیت علماء و عمائدین   موجود تھے۔

بتایا گیا ہے کہ اس ایمبولنس میں  وینٹی لیٹر کی  سہولت ہے۔  اس مناسبت سے وینٹی لیٹر سے لیس بھٹکل میں یہ پہلی ایمبولنس ہے۔ ایمبولنس کی دیکھ ریکھ کی ذمہ داری نوائط کالونی کی سرگرم اسوسی ایشن  وائی ایم ایس اے (ینگ مسلم  سروس اسوی ایشن) کو دی گئی ہے۔

اپنے والد کے ایصال ثواب کے لئے  جاری کی گئی اس ایمبولنس کے تعلق سے گفتگو کرتے ہوئے جناب عتیق الرحمن مُنیری نے بتایا کہ  بھٹکل میں ایک تو مناسب    اسپتال نہیں ہیں، کوئی بھی  حادثہ پیش آنے کی صورت میں  یا کوئی بھی ایمرجنسی کی صورت میں مریضوں کو  پڑوسی علاقوں کنداپور، اُڈپی یا مینگلور منتقل کرنا ضروری ہوجاتا  ہے ، ایسے میں اکثر اوقات میں  اشد ضرورت کے موقع پر ایمبولنس دستیاب نہیں ہوتی، دوسری بات یہ کہ  بھٹکل میں جو  دو تین ایمبولنس موجود ہے،  وہ ہر طرح کی طبی سہولیات سے لیس نہیں ہیں ۔   البتہ آج  ہم نے جس ایمبولنس کا افتتاح کیا ہے، اُس میں گیس سلینڈر سمیت وینٹی لیٹر کی بھی سہولت   رکھی گئی ہے ساتھ ساتھ  مریض کی دیکھ ریکھ کے لئے نرس کا بھی انتظام ہوگا۔ جس کی وجہ سے مریضوں کو بحفاظت دور دراز شہروں میں لے جانے میں آسانی ہوگی۔

مقامی ڈاکٹر سمیع اللہ  نے ربن کاٹ کا ایمبولنس کا افتتاح کیا، اس سے قبل   ایک افتتاحی تقریب رکھی گئی تھی جس میں  بھٹکل کے علماء حضرات نے اپنے اپنے تاثرات پیش کئے۔ حافظ حسن رباح  عسکری  کی تلاوت سے  تقریب کا آغاز ہوا،  مولانا عبدالعظیم قاضیا ندوی کی دُعا پر جلسہ برخواست ہوا۔ وائی ایم ایس اے کے جنرل سکریٹری  مولوی رحمت اللہ رکن الدین ندوی  نے پروگرام کی نظامت کی۔

 

 

ایک نظر اس پر بھی

منڈگوڈ میں ڈاکٹر انجلی نمبالکر  نے کہا : وزیر اعظم صرف من کی بات کرتے ہیں اور جن کی بات بھول جاتے ہیں  

لوک سبھا کے لئے کانگریسی امیدوار ڈاکٹر انجلی نمبالکر نے منڈگوڈ کے ملگی نامی علاقے میں انتخابی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ دس برسوں میں وزیر اعظم نریندرا مودی نے صرف من کی بات کی ہے اور انہیں کبھی جن کی بات یاد نہیں آئی ۔

اُتر کنڑا میں چڑھ رہا ہے سیاسی پارہ - پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدا رامیا کریں گے ضلع کا دورہ

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے اُتر کنڑا میں سیاسی پارہ پوری قوت سے اوپر کی طرف بڑھ رہا ہے کیونکہ اپنے اپنے امیدواروں کے پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے دورے طے ہوئے ہیں ۔

اُتر کنڑا میں آج سے 30 اپریل تک چلے گی عمر رسیدہ، معذور افراد کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی سہولت

ضلع ڈپٹی کمشنر گنگو بائی مانکر کی طرف سے جاری کیے گئے بیان کے مطابق الیکشن کمیشن کی طرف سے معذورین اور 85 سال سے زائد عمر والوں کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی جو سہولت فراہم کی گئی ہے، اتر کنڑا میں آج سے اس کی آغاز ہو گیا ہے اور 30 اپریل تک یہ کارروائی چلے گی ۔

انجمن گرلز کے ساتھ انجمن بوائز کی سکینڈ پی یو میں شاندار کامیابی پر جدہ جماعت نے کی ستائش؛ دونوں پرنسپالوں کوفی کس پچاس ہزار روپئے انعام

انجمن گرلز پی یو کالج کے ساتھ ساتھ انجمن بوائز پی یو کالج کے سکینڈ پی یو سی میں قریب97  فیصد نتائج آنے پربھٹکل کمیونٹی جدہ نے دونوں کالجوں کے پرنسپال اور اساتذہ کی نہ صرف ستائش اور تہنیت کرتے ہوئے سپاس نامہ پیش کیا، بلکہ ہمت افزئی کے طور پر دونوں کالجوں کے پرنسپالوں کو فی کس ...

بیدر میں وزیراعلیٰ سدرامیا نے وزیراعظم مودی پر کی سخت تنقید 

بیدر کے انتخابی دورہ پر کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدرامیا نے وزیراعظم نریندر مودی پر  یہ کہہ کر سخت تنقید کی کہ  اُنہیں انتخابات کے موقع پر ہی  کرناٹک کی یاد آتی ہے۔ شہر کے گنیش میدان میں منعقدہ کانگریس پارٹی کے انتخابی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ریاست میں شدید خشک سالی ...

بی جے پی نے باغی لیڈر ایشورپا کو 6 سال کے لئے پارٹی سے معطل کر دیا

  کرناٹک میں آزاد امیدوار کے طور پر لوک سبھا الیکشن لڑ رہے بی جے پی کے باغی لیڈر کے ایس ایشورپا کو پارٹی نے 6 سال کے لئے معطل کر دیا۔ زیر بحث شیوموگا لوک سبھا سیٹ سے اپنی نامزدگی واپس نہیں لینے کے ایشورپا کے فیصلے کے بعد بی جے پی کی تادیبی کمیٹی نے اس تعلق سے ایک حکم جاری کر دیا۔ ...

یوپی-بہار میں شدید گرمی کی لہر کی پیش گوئی، کئی ریاستوں میں بارش کا الرٹ

راہملک کی شمالی ریاستوں میں درجہ حرارت ہر گزرتے دن کے ساتھ بڑھ رہا ہے۔ بڑھتی ہوئی گرمی کے باعث لوگوں کو شدید پریشانی کا سامنا ہے۔ تاہم کچھ ریاستوں میں بارش بھی ہو رہی ہے۔ ہندوستان کے محکمہ موسمیات (آئی ایم ڈی) نے کہا ہے کہ ہمالیائی مغربی بنگال، بہار، اوڈیشہ، آسام، مغربی ...

بی جے پی کی پالیسیوں کی وجہ سے دلت ومسلم ترقی سے محروم: مایاوتی

بہوجن سماج پارٹی(بی ایس پی) سپریمو مایاوتی نے کہا کہ بی جے پی کی ذات پات ، فرقہ وارانہ و پونجی وادی سوچ اور پالیسیوں کی وجہ سے ملک کے غریب، قبائلی، دلت اور مسلمانوںکی ترقی نہیں ہوسکی۔  مایاوتی نے یہاں سکندرآباد میں گوتم بدھ نگر علاقے کے پارٹی امیدوار راجندر سولنکی اور بلندشہر ...