بھٹکل عفان جبالی مرڈر معاملہ؛ بنٹوال سے ایک شخص کی ہوئی گرفتاری؛ اب تک دو گرفتار

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 25th October 2019, 4:35 PM | ساحلی خبریں | ان خبروں کو پڑھنا مت بھولئے |

بھٹکل 24/اکتوبر (ایس او نیوز)  عفان جبالی مرڈر کیس کے تعلق سے بھٹکل پولس نے مینگلور کے قریبی علاقہ بنٹوال سے ایک شخص کو گرفتار کرلیا ہے جس کی شناخت محمد سراج (32) کی حیثیت سے کی گئی ہے۔ اسے  جمعرات کو عدالت میں پیش  کیا گیا ہے۔ اس گرفتاری کے ساتھ ہی عفان جبالی مرڈر معاملے میں دوسرے شخص کی گرفتاری عمل میں آئی ہے  اور پولس کو مزید چار  لوگوں کی تلاش ہے جن کے تعلق سے بتایا گیا ہے کہ وہ واردات کے بعد روپوش ہوگئے ہیں۔

یاد رہے کہ 19/اکتوبر کی شب کو بھٹکل نیشنل ہائی وے پر واقع ایک ہوٹل سے بھٹکل موگلی ہونڈا کے رہنے والے  محمد عفان جبالی کی نعش برآمد ہوئی تھی جس کے تعلق سے اُس کے بھائی نبیل نے بتایا تھا  کہ عفان کو قتل کرکے ایک تھیلے میں  بند کرکے  رکھا گیا تھا۔

بتایا گیا تھا کہ  عفان کو ایک تھیلے میں بند کرکے   کہیں اور لے جاکر پھینکنے کی تیاری کی جارہی تھی، مگر ہوٹل میں موجود کسی  ایک ساتھی نے  عفان کے بھائی کو خبر دی کہ  عفان کا اغوا کرکے اُسے کہیں لے جانے کا منصوبہ متعلقہ ہوٹل میں چل رہا ہے۔ جیسے ہی عفان کا بھائی نبیل  متعلقہ ہوٹل پہنچا، اُسے عفان کی نعش ایک تھیلے میں  ملی، جس کے ہاتھ اور پیر  بندھے ہوئے تھے۔

مرڈر کیس کو حل کرنے کے لئے ضلع کے ایس پی  شیو پرکاش دیوراج نے  پولس کی ایک ٹیم  ترتیب دی ہے  جو  اس معاملے کو حل کرنے میں لگی ہوئی ہے۔

خیال رہے کہ سنیچر 19/اکتوبر کی شب  کو جس دن عفان کا قتل ہوا  تھا، اُسی وقت عوام نے دو لوگوں کو جائے وقوع پر ہی دھر دبوچ کر پولس کے حوالے کردیا تھا۔ جن کی شناخت  موگلی ہونڈا کے رہنے والے محمد اقبال شیخ اور مخدوم کالونی کے محمد عفان کی حیثیت سے کی گئی تھی۔ بتایا گیا تھا کہ دیگر پانچ  لوگ فرار ہوگئے ہیں جن کا تعلق منگلور یا اطراف کے علاقوں سے ہے، اُسی تعلق سے آج بنٹوال کے رہنے والے سراج کو گرفتار کیا گیا ہے۔ پولس نے بتایا تھا کہ عفان جبالی مرڈر کیس کے تعلق سے صرف ایک  محمد اقبال شیخ کو ہی گرفتار کیا گیا ہے اور مخدوم کالونی کے رہنے والے محمد عفان سے پوچھ تاچھ جاری ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

منڈگوڈ میں ڈاکٹر انجلی نمبالکر  نے کہا : وزیر اعظم صرف من کی بات کرتے ہیں اور جن کی بات بھول جاتے ہیں  

لوک سبھا کے لئے کانگریسی امیدوار ڈاکٹر انجلی نمبالکر نے منڈگوڈ کے ملگی نامی علاقے میں انتخابی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ دس برسوں میں وزیر اعظم نریندرا مودی نے صرف من کی بات کی ہے اور انہیں کبھی جن کی بات یاد نہیں آئی ۔

اُتر کنڑا میں چڑھ رہا ہے سیاسی پارہ - پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدا رامیا کریں گے ضلع کا دورہ

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے اُتر کنڑا میں سیاسی پارہ پوری قوت سے اوپر کی طرف بڑھ رہا ہے کیونکہ اپنے اپنے امیدواروں کے پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے دورے طے ہوئے ہیں ۔

اُتر کنڑا میں آج سے 30 اپریل تک چلے گی عمر رسیدہ، معذور افراد کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی سہولت

ضلع ڈپٹی کمشنر گنگو بائی مانکر کی طرف سے جاری کیے گئے بیان کے مطابق الیکشن کمیشن کی طرف سے معذورین اور 85 سال سے زائد عمر والوں کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی جو سہولت فراہم کی گئی ہے، اتر کنڑا میں آج سے اس کی آغاز ہو گیا ہے اور 30 اپریل تک یہ کارروائی چلے گی ۔

انجمن گرلز کے ساتھ انجمن بوائز کی سکینڈ پی یو میں شاندار کامیابی پر جدہ جماعت نے کی ستائش؛ دونوں پرنسپالوں کوفی کس پچاس ہزار روپئے انعام

انجمن گرلز پی یو کالج کے ساتھ ساتھ انجمن بوائز پی یو کالج کے سکینڈ پی یو سی میں قریب97  فیصد نتائج آنے پربھٹکل کمیونٹی جدہ نے دونوں کالجوں کے پرنسپال اور اساتذہ کی نہ صرف ستائش اور تہنیت کرتے ہوئے سپاس نامہ پیش کیا، بلکہ ہمت افزئی کے طور پر دونوں کالجوں کے پرنسپالوں کو فی کس ...

بی جے پی نے باغی لیڈر ایشورپا کو 6 سال کے لئے پارٹی سے معطل کر دیا

  کرناٹک میں آزاد امیدوار کے طور پر لوک سبھا الیکشن لڑ رہے بی جے پی کے باغی لیڈر کے ایس ایشورپا کو پارٹی نے 6 سال کے لئے معطل کر دیا۔ زیر بحث شیوموگا لوک سبھا سیٹ سے اپنی نامزدگی واپس نہیں لینے کے ایشورپا کے فیصلے کے بعد بی جے پی کی تادیبی کمیٹی نے اس تعلق سے ایک حکم جاری کر دیا۔ ...

یوپی-بہار میں شدید گرمی کی لہر کی پیش گوئی، کئی ریاستوں میں بارش کا الرٹ

راہملک کی شمالی ریاستوں میں درجہ حرارت ہر گزرتے دن کے ساتھ بڑھ رہا ہے۔ بڑھتی ہوئی گرمی کے باعث لوگوں کو شدید پریشانی کا سامنا ہے۔ تاہم کچھ ریاستوں میں بارش بھی ہو رہی ہے۔ ہندوستان کے محکمہ موسمیات (آئی ایم ڈی) نے کہا ہے کہ ہمالیائی مغربی بنگال، بہار، اوڈیشہ، آسام، مغربی ...

بی جے پی کی پالیسیوں کی وجہ سے دلت ومسلم ترقی سے محروم: مایاوتی

بہوجن سماج پارٹی(بی ایس پی) سپریمو مایاوتی نے کہا کہ بی جے پی کی ذات پات ، فرقہ وارانہ و پونجی وادی سوچ اور پالیسیوں کی وجہ سے ملک کے غریب، قبائلی، دلت اور مسلمانوںکی ترقی نہیں ہوسکی۔  مایاوتی نے یہاں سکندرآباد میں گوتم بدھ نگر علاقے کے پارٹی امیدوار راجندر سولنکی اور بلندشہر ...

بھٹکل سمندر میں غرق ہوکرلڑکا جاں بحق؛ دوسرے کی تلاش جاری

بحر عرب میں  غرق ہونے والے دو لوگوں میں ایک لڑکا جاں بحق ہوگیا، البتہ دوسرے نوجوان کی تلاش جاری ہے۔ واردات آج اتوار شام قریب  چھ بجے  شہر سے  دس کلومیٹر دور سوڈی گیدّے کے قریب ہاڈین مُولّی ہیتلو سمندر میں پیش آئی۔