کیا اترکنڑا ضلع پنچایت صدر جئے شری موگیر کی ذات سرٹی فیکٹ جعلی ؟ سرٹی فیکٹ جعلی ہونے کے تعلق سے بھٹکل اسسٹنٹ کمشنر کا تحصیلدار کو حکم

Source: S.O. News Service | By Abu Aisha | Published on 22nd August 2019, 9:34 PM | ساحلی خبریں |

بھٹکل:22؍اگست   (ایس اؤ نیوز) اترکنڑا ضلع پنچایت کی صدر جئے شری موگیر کی کاسٹ سرٹیفکٹ کو بھٹکل اسسٹنٹ کمشنر ساجد ملا نے رد کرتےہوئے بھٹکل تحصیلدار کوحکم دیا ہے کہ  اُن  کی سرٹی فیکٹ کو  جعلی قرار دیا جائے۔ خیال رہے کہ پسماندہ ذات کے ریزرویشن کے تحت  اُترکنڑا ضلع پنچایت صدر کا عہدہ پانے والی جئے شری موگیرپچھلے تین برسوں سے عہدے پر فائز ہیں۔

بھٹکل کے نارائن شیرور نامی شخص نے دو برس پہلے اسسٹنٹ کمشنر کی عدالت میں جئے شری موگیر کے خلاف کیس   درج کیا تھا کہ جئے شری موگیر نے اپنی ذات کی جو سرٹیفکٹ دی ہے وہ جعلی ہے۔ ان دوبرسوں سے سنوائی ہوتی رہی ، آج بھری عدالت میں اسسٹنٹ کمشنر نے اُن کی ذات کی سرٹی فیکٹ  کو جعلی مانا اور بھٹکل تحصیلدار کو حکم دیا کہ وہ جئے شری موگیر کی ذات کی سرٹی فیکٹ کو جعلی قرار دے۔

واضح رہے کہ گذشتہ دو برسوں سے  یہ معاملہ بھٹکل تحصیلدار، بھٹکل اے سی، اُترکنڑا ڈی سی تک  پہنچنے کے بعد بھی رد ہونے کے بعد نارائن شیرورکر نے  معاملے کو ہائی کورٹ میں چیلنج کیا تھا،  جہاں سنوائی باقی ہے۔ اس درمیان بھٹکل کے اسسٹنٹ کمشنر اور تحصیلدار بھی تبدیل ہوتے رہے، جس کو دیکھتے ہوئے  نارائن شیرور کر نے  پھر ایک بار اسسٹنٹ کمشنر کا دروازہ کھٹکٹایا تھا اور اس بار اسسٹنٹ کمشنر نے  ان کی سرٹی فیکٹ کو جعلی قرار دے دیا۔

واضح رہے کہ جئے شری موگیر کی پسماندہ ذات ہونے کی سرٹی فیکٹ  اگر جعلی ہونا ثابت ہوتی ہے  تو  پھر بھٹکل کی جئے شری موگیر  نہ صرف اپنا عہدہ کھو سکتی ہیں  بلکہ ان کی  ضلع پنچایت کی رکنیت بھی رد ہونے کا خطرہ ہے۔

اس تعلق سے جئے شری موگیر سے رابطہ کرنے پر انہوں نے بتایا کہ معاملہ ہائی کورٹ میں زیر بحث ہے، اور اسی سال ستمبر میں  سنوائی ہونے کے امکانات ہیں، جئے شری موگیر نے اس بات پر ناراضگی ظاہر کرتے ہوئے بتایا کہ عدالت کا فیصلہ آنے سے پہلے اسسٹنٹ کمشنر کی طرف سے حکم صادر کرنا غیر قانونی ہے، انہوں نے بتایا کہ ہمیں قانون پر پورا بھروسہ ہے اور ہماری جیت یقینی ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

منگلورو میں سی اے اے مخالف احتجاج کے دوران ہوئی پولیس فائرنگ میں ہلاک ہونے والے افراد کے خاندانوں کو معاوضہ

بنگلورو میں آئی یو ایم ایل کے نیشنل سکریٹریٹ کا اجلاس منعقد ہوا۔ اس موقع پر کرناٹک کے ساحلی شہر منگلورو کے دو متاثرہ خاندانوں کو پانچ پانچ لاکھ روپئے کے چیک دئے گئے۔

سرسی میں راہ گیرعورتوں کے  زیورات چھین کر فرار ہونے والا لٹیرا گرفتار

راہ چلتی خواتین کے گلےمیں اور ان کے  جسم  پر موجود سونے کے زیورات کو چھین کر فرار ہونے والے لٹیرے کو شہر کی مارکیٹ تھانہ  پولس نے گرفتار کرتےہوئے 1لاکھ روپئے  مالیت کے سونے کے زیورات ضبط کرلینے کا واقعہ پیش آیا ہے۔

بھٹکل انجمن حامئی مسلمین کی نومنتخب مجلس عاملہ کی میٹنگ میں اگلی میعاد کے لئے عہدیداران کا انتخاب : ایڈوکیٹ مزمل قاضیا صدر اور اسماعیل صدیق جنرل سکریٹری منتخب

مشہور و معروف قو می تعلیمی ادارے انجمن حامئی مسلمین بھٹکل کی مین آفس  شمس الدین بلاک میں 22فروری کو محمد شفیع شاہ بندری پٹیل کی صدارت میں  منعقدہ  انجمن کے نومنتخب مجلس انتظامیہ کی میٹنگ میں ہائی کورٹ کے وکیل  ایڈوکیٹ محمد مزمل قاضیا کو صدر اور  جنرل سکریٹری کے طورپردوبارہ ...