کاروار :18؍اپریل(ایس اؤ نیوز) مرڈیشور کی ماتھوبار مرڈیشوری دیوی مندر کےلئے بھٹکل کی اسسٹنٹ کمشنر ممتا دیوی کو انتظامیہ افسر کے طورپر نامزد کیا گیا ہے، جس کے لئے اترکنڑا ضلع ڈی سی ملئی مگلن کی طرف سے حکم نامہ جاری کیا گیا ہے۔
اس سے قبل مندر انتظامیہ کے لئے ڈاکٹر آر این شٹی اور شری پد کامت کو بطور میجنگ ٹرسٹی کے طورپر نامزد کیاجاتاتھا۔ دونوں کی موت واقع ہونے کے بعد سوال اٹھاتھا کہ اب مندر انتظامیہ کس کے حوالے کی جائے۔ بتایا گیا ہے کہ ان دونوں کی موت واقع ہونے کے بعد گنپتی پرمیشور بھٹ کو عارضی طور پر نگراں کار نامزد کیاگیا تھا۔ مختلف قانونی چارہ جوئی کی کاروائی مکمل کرلینےکے بعد اب بھٹکل اے سی کو مندرانتظامیہ افسر کے طور پر نامزد کیاگیا ہے۔ اس سلسلے میں اے سی ممتا دیوی نے بتایا کہ دھارمک دتی قانون کے مطابق انتظامیہ افسر کے طور پر ان کی نامزدگی ہوئی ہے۔ میں کوشش کروں گی کہ میں متعینہ خدمات کو بہتر طور پر انجام دوں اور مندر کے کام کاج پر نگرانی رکھوں۔