بھٹکل اسمبلی حلقہ میں جملہ 2.19 لاکھ ووٹرس؛ چیکنگ کے دوران بغیر دستاویز پچاس ہزار سے زائد رقم برآمد ہونے پر رقم ہوگی ضبط؛ اسسٹنٹ کمشنر نے فراہم کیں تفصیلات

Source: S.O. News Service | Published on 30th March 2023, 4:07 PM | ساحلی خبریں |

بھٹکل ،30 / مارچ (ایس او نیوز) بھٹکل اسمبلی حلقہ میں جملہ 2,19,876 ووٹرس ہیں جن میں  1,11,740 مرد اور 1,08,135 خواتین اور ایک مخنث ووٹرس ہیں ۔ ان میں معذور ووٹرس کی تعداد 2772،  اسّی  سال سے زائد عمر والے  ووٹرس 3323 اور 18 سے 20 سال عمر کے ووٹرس 1703 ہیں ۔ جن لوگوں کے نام ووٹرس لسٹ میں نہیں ہیں وہ لوگ بوتھ لیول آفیسر سے رابطہ کرکے فارم نمبر 6 پُر کرسکتے ہیں ۔    یہ تمام جانکاری بھٹکل اسسٹنٹ کمشنر اور اسمبلی انتخابات کے لئے الیکشن کمیشن آف انڈیا کی طرف سے  نامزد الیکٹورل آفیسر ممتا دیوی نے اپنے دفتر میں منعقدہ پریس کانفرنس میں دی۔بھٹکل ہوناور حلقہ نمبر  79 میں انتخابی تیاریوں اور سرگرمیوں کی تفصیلات فراہم  کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ بھٹکل تحصیلدار اور ہوناور تحصیلدار معاون الیکٹورل آفیسر کی حیثیت سے خدمات انجام دیں گے ۔

یاد رہے کہ ریاست کرناٹک میں انتخابات کا انعقاد 10مئی بدھ کے دن ہوگا اور ووٹوں کی گنتی اور نتائج کا اعلان 13 مئی کو ہوگا ۔

اسسٹنٹ کمشنر نے بتایا کہ اس اسمبلی حلقہ میں جملہ 248 پولنگ بوتھ ہیں جس میں 14  ورنریبل  (کمزور، جہاں گڑبڑی کے امکانات ہیں) اور 64  کریٹیکل ہیں ۔ پرامن انتخابات کو یقینی  بنانے  کے لئے ہوناور کے گیر سوپا، بھٹکل کے کنٹوانی، سرپن کٹّا اور شیرالی میں چیک پوسٹ بنائے گئے ہیں۔ اس کے علاوہ سیکٹر آفیسرس، فلائنگ اسکواڈ ، ویڈیو سرویلانس ٹیم، ویڈیو ویوینگ ٹیم ، اسٹیٹک سرویلانس ٹیم اور سی ویجیل ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں۔

   مزید بتایاہے کہ پارٹیوں اور امیدواروں کو اپنے تشہیری پروگراموں کے لئے اجازت حاصل کرنے میں سہولت فراہم کرنے کے لئے سنگل ونڈو کمیٹی تشکیل دی گئی ہے ۔ عوام کی طرف سے ملنے والی شکایات قبول کرنے اور اس پر اقدام کرنے  کے لئے 24x7 کام کرنے والا کنٹرول روم  قائم کیا گیا ہے ۔ اس کنٹرول روم سے رابطہ کے لئے مندرجہ ذیل نمبروں پر رابطہ کیا جا سکتا ہے ۔ الیکٹورل آفیسر دفتر بھٹکل -223722  (08385) معاون الیکٹورل آفیسر بھٹکل-226422، ہوناور 220262 ۔(08387)

الیکٹرل آفسر نے بتایا کہ  اس مرتبہ الیکشن کمیشن کی ہدایت کے مطابق 50% یعنی بھٹکل حلقہ کے 124 بوتھوں میں ویب کاسٹنگ ہوگی جس کی نگرانی براہ راست الیکشن کمیشن کرے گا ۔ تمام کریٹیکل بوتھس میں لازمی طور پر ویب کاسٹنگ کی جائے گی ۔ معذورین اور 80 سال سے زائد عمر کے ووٹرس کے لئے ڈاک سے ووٹنگ کی سہولت فراہم کی جائے گی ۔     

انہوں نے بتایا کہ  انتخابات کے اعلان کے ساتھ ہی ریاست بھر میں انتخابی ضابطہ اخلاق لاگو ہوچکا ہے، جس کے مطابق بغیر دستاویز  پچاس ہزار سے زائد رقم  برآمد ہونے پر رقم ضبط کی جائے گی۔

جیسا کہ خبروں میں بتایا گیا تھا کہ 80  سال سے زائد عمر والوں کے لئے گھر پر ہی ووٹنگ کی سہولت فراہم کی جائے گی، اس تعلق سے ممتادیوی نے بتایا کہ  80 سال سے زائد عمر والوں کو گھر پر ہی ووٹنگ کی سہولت پانے کے لئے  12 ڈی  درخواست فارم بھر کر  اپنے پولنگ  بوتھ میں جمع کرانا ہوگا۔

پُرامن پولنگ کے لئے سنٹرل آرمڈ پولیس فورس CAPF کو تعینات کیا جائے گا جو یکم اپریل سے ذمہ داری سنبھالیں گے ۔ 

ووٹنگ لسٹ میں نام کے اندراج یا درخواست کی صورتحال وغیرہ سے متعلق معلومات حاصل کرنے کے لئے NSVP اور ووٹرس پورٹل وزٹ کیا جا سکتا ہے ۔ 

ایک نظر اس پر بھی

اُڈپی - کنداپور نیشنل ہائی وے پر حادثہ - بائک سوار ہلاک

اڈپی - کنداپور نیشنل ہائی وے پر پیش آئی  بائک اور ٹرک کی ٹکر میں  بائک سوار کی موت واقع ہوگئی ۔     مہلوک شخص کی شناخت ہیرور کے رہائشی  کرشنا گانیگا  کی حیثیت سے کی گئی ہے جو کہ اُڈپی میونسپالٹی میں الیکٹریشین کے طور پر ملازم تھا ۔

بھٹکل، ہوناور، کمٹہ میں سنیچر کے دن بجلی منقطع رہے گی

ہیسکام کی طرف سے جاری پریس ریلیز کے مطابق ہوناور، مرڈیشور اور کمٹہ سب اسٹیشنس کے علاوہ مرڈیشور- ہوناور اور کمٹہ - سرسی 110 کے وی لائن میں میں مرمت ، دیکھ بھال،جمپس کو تبدیل کرنے کا کام رہنے کی وجہ سے مورخہ 20 اپریل بروز سنیچر صبح 9 بجے سے دوپہر 2 بجے تک بھٹکل، ہوناور اور کمٹہ تعلقہ ...

اڈپی - چکمگلورو حلقے میں عمر رسیدہ افراد، معذورین نے اپنے گھر سے کی ووٹنگ

جسمانی طور پر معذوری اور عمر رسیدگی کی وجہ سے پولنگ اسٹیشن تک جا کر ووٹ ڈالنا ممکن نہ ہونے کی وجہ سے 1,407 معذورین اور 85 سال سے زیادہ عمر کے 4,512 افراد نے   کرنے کے بجائے اپنے گھر سے ہی ووٹنگ کی سہولت کا فائدہ اٹھایا ۔ 

بھٹکل میں کوآپریٹیو سوسائٹی سمیت دو مقامات پر چوری کی واردات

شہر کے رنگین کٹّے علاقے میں واقع ونائیک کو آپریٹیو سوسائٹی کے علاوہ دیہی پولیس تھانے کے حدود میں ایک دکان اور مرڈیشور بستی مکّی کے ایک سروس اسٹیشن میں سلسلہ وار چوری کی وارداتیں انجام دیتے ہوئے لاکھوں روپے نقدی لوٹی گئی ہے ۔