بھٹکل میں عبدالباری مولانا ٹرسٹ کی دوسری ایمبولینس کا افتتاح، رات کے کسی پہر میں بھی فون کرنے پر ایمبولنس کی خدمات دستیاب

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 22nd August 2020, 6:14 PM | ساحلی خبریں | ان خبروں کو پڑھنا مت بھولئے |

بھٹکل 22 اگست (ایس او نیوز)    مولانا عبدالباری ٹرسٹ (اے بی ایم) کی دوسری ایمبولنس کا  خوبصورت  افتتاح کیا گیا جس کے  دوران    ایک مختصر تقریب  جمعہ    بعد نماز عصر  جامع   اسٹریٹ میں منعقد کی گئی تھی  جس میں دبئی کے معروف تاجر اور  قومی سماجی ادارہ مجلس اصلاح و تنظیم کے نائب صدر عتیق الرحمن مُنیری مہمان  خصوصی کے طور پر موجود تھے۔

ایمبولنس کے تعلق سے معلومات فراہم کراتے ہوئے ٹرسٹ کے سکریٹری مولوی عبدالخالق دامودی نے بتایا کہ گذشتہ چار سالوں سے  بالکل مناسب اور رعایتی  کرایہ پر ایمبولنس  اپنی خدمات فراہم کررہی ہے، اب جناب عتیق الرحمن مُنیری نے  اپنی جانب سے  نئی ایمبولنس اس ٹرسٹ کو فراہم کیا ہے جس میں  اکسیجن سمیت دیگر سہولیات   موجود  ہے۔انہوں نے جناب عتیق الرحمن مُنیری کا شکریہ ادا کرتے ہوئے بتایا کہ اب  ہم کوشش کررہے ہیں کہ اس ایمبولنس میں منی وینٹی لیٹر  کی بھی سہولت فراہم کی جائے۔ عبدالخالق نے بتایا کہ  بھٹکل میں کورونا لاک ڈاون کے دوران  ٹرسٹ کی طرف سے دو ماہ تک ایمبولنس کی بالکل مفت سروس فراہم کی گئی تھی جبکہ مریضوں کو  مقامی اسپتالوں تک  پہنچانے کے لئے پہلے سے غریب اور نادار  لوگوں کے لئے فری سروس فراہم کی جارہی ہے۔  اے بی ایم کی طرف سے فراہم کی جارہی خدمات سے  مسلم غیر مسلم سبھی  مستفید ہورہے ہیں ۔ انہوں نے ایمبولنس کی ضرورت پڑنے پر  ان سے موبائل نمبر 9902300950 پر رابطہ کرنے کی درخواست کی۔ اسی طرح انہوں نے کہا کہ  ایمبولنس ڈرائیور محمد شبیر حوّا   سے 9449269523 پر بھی رابطہ کرکے ایمبولینس کی خدمات حاصل کرسکتے ہیں۔خیال رہے کہ  بھٹکل میں سرکاری 108 ایمبولنس پر میتوں کو  لے جانے کی اجازت نہیں ہے، مگر  عبدالباری مولانا   ایمبولنس پر میتوں کو بھی  ایک جگہ سے دوسری جگہ  لے جاسکتے ہیں۔

ایمبولنس کی افتتاحی تقریب  کے موقع پر  جماعت المسلمین کے صدرجناب جان عبدالرحمن محتشم، مرکزی خلیفہ جماعت المسلمین کے قاضی  مولانا خواجہ معین الدین اکرمی مدنی، جامعہ اسلامیہ کے صدر  مولوی  عبدالعلیم قاسمی،  جامعہ اسلامیہ کے مہتمم مولانا مقبول کوبٹے ندوی، جامع مسجد کے خطیب مولانا عبدالعلیم خطیب ندوی، مولانا علی میاں ندوی اسلامک اکیڈمی کے جنرل سکریٹری اور آل انڈیا مسلم پرسنل لاء بورڈ کے رکن مولانا الیاس جاکٹی ندوی،  جےڈی ایس صدر  عنایت اللہ شابندری سمیت  دیگر کئی ذمہ داران  موجود تھے۔ جنہوں نے  اپنے  اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے  جناب عبدالخالق سمیت ٹرسٹ کے صدر جناب امتیاز اُدیاور کی خدمات کی سراہنا کرتے ہوئے کہا کہ رات کے کسی پہر میں بھی فون کرنے پر ان کی ایمبولنس وقت پر پہنچ جاتی ہے، اگر ڈرائیور دسیتاب  نہیں ہے تو خود ٹرسٹ کے  سکریٹری عبدالخالق صاحب بھی ایمبولنس لے کر پہنچ جاتے ہیں ۔ اس دوران مرحوم مولانا عبدالباری ندوی کی خدمات کو بھی یاد کیا گیا اور ان کی کئی ایک صفات کا تذکرہ کرتے ہوئے اُن کو اپنی زندگی میں   اپنانے پر زور دیا گیا مہمانان نے مولانا مرحوم   کے لئے  مغفرت کی دعائیں بھی کیں۔

 

ایک نظر اس پر بھی

دکشن کنڑا میں آج ختم ہو رہی عام تشہیری مہم - نافذ رہیں گے امتناعی احکامات - شراب کی فروخت پر رہے گی پابندی

دکشن کنڑا کے ڈپٹی کمشنر مولئی موہیلن کی طرف سے جاری کیے گئے احکامات کے مطابق لوک سبھا الیکشن سے متعلق عوامی تشہیری مہم اور اجلاس وغیرہ کی مہلت آج شام بجے ختم ہو جائے گی جس کے بعد 48 گھنٹے کا 'سائلینس پیریڈ' شروع ہو جائے گا ۔

بھٹکل کا کھلاڑی ابوظبی انڈر۔16 کرکٹ ٹیم میں منتخب؛

بھٹکل کے معروف اور مایہ ناز بلے بازاور کوسموس اسپورٹس سینٹر کے سابق کپتان ارشد گنگاولی کے فرزند ارمان گنگاولی کو ابوظبی انڈر۔ 16 کرکٹ ٹیم میں شامل کیا گیا ہے جو جلد منعقد ہونے والے انڈر 16  ایمریٹس کرکٹ ٹورنامنٹ میں اپنے کھیل کا مظاہرہ کریں گے۔

اتر کنڑا لوک سبھا سیٹ کے لئے میدان میں ہونگے 13 امیدوار

ضلع اتر کنڑا کی لوک سبھا سیٹ کے لئے پرچہ نامزدگی واپس لینے کی آخری تاریخ تک کسی بھی امیدوار نے اپنا پرچہ واپس نہیں لیا جس کے بعد قطعی فہرست کے مطابق جملہ 13 امیدوار مقابلے کے لئے میدان میں رہیں گے ۔  اس بات کی اطلاع  ڈسٹرکٹ الیکشن آفسر اور اُترکنڑاڈپٹی کمشنر گنگوبائی مانکر نے ...

بھٹکل سمندر میں غرق ہوکر لاپتہ ہونے والے نوجوان کی نعش برآمد؛ سینکڑوں لوگ ہوئے جنازے میں شامل

  اتوار شام کو سوڈی گیدے سمندر میں غرق ہوکر لاپتہ ہونے والے حافظ کاشف ندوی ابن اسماعیل رکن الدین کی نعش بالاخر رات کے آخری پہر قریب 4:20   کو سمندر سے برآمد کرلی گئی اور بھٹکل سرکاری اسپتال میں پوسٹ مارٹم و دیگر ضروری کاغذی کاروائیوں اور میت کی آخری رسومات وغیرہ  کے بعد صبح ...

کاروار کے قریب جوئیڈا کی کالی ندی میں غرق ہوکر ایک ہی خاندان کے چھ لوگوں کی موت؛ بچی کو بچانے کی کوشش میں دیگر لوگوں نے بھی گنوائی جان

چھوٹی بچی کوکالی ندی میں ڈوبنے سے بچانے کی کوشش میں ایک ہی خاندان کے چھ لوگ ایک کے بعد ایک غرق ہوکر جاں بحق ہوگئے، واردات کاروار سے قریب  80 کلو میٹر دور جوئیڈا  تعلقہ کے اکوڈا نامی دیہات میں اتوار شام کو پیش آئی۔

بی جے پی نے باغی لیڈر ایشورپا کو 6 سال کے لئے پارٹی سے معطل کر دیا

  کرناٹک میں آزاد امیدوار کے طور پر لوک سبھا الیکشن لڑ رہے بی جے پی کے باغی لیڈر کے ایس ایشورپا کو پارٹی نے 6 سال کے لئے معطل کر دیا۔ زیر بحث شیوموگا لوک سبھا سیٹ سے اپنی نامزدگی واپس نہیں لینے کے ایشورپا کے فیصلے کے بعد بی جے پی کی تادیبی کمیٹی نے اس تعلق سے ایک حکم جاری کر دیا۔ ...

یوپی-بہار میں شدید گرمی کی لہر کی پیش گوئی، کئی ریاستوں میں بارش کا الرٹ

راہملک کی شمالی ریاستوں میں درجہ حرارت ہر گزرتے دن کے ساتھ بڑھ رہا ہے۔ بڑھتی ہوئی گرمی کے باعث لوگوں کو شدید پریشانی کا سامنا ہے۔ تاہم کچھ ریاستوں میں بارش بھی ہو رہی ہے۔ ہندوستان کے محکمہ موسمیات (آئی ایم ڈی) نے کہا ہے کہ ہمالیائی مغربی بنگال، بہار، اوڈیشہ، آسام، مغربی ...

بی جے پی کی پالیسیوں کی وجہ سے دلت ومسلم ترقی سے محروم: مایاوتی

بہوجن سماج پارٹی(بی ایس پی) سپریمو مایاوتی نے کہا کہ بی جے پی کی ذات پات ، فرقہ وارانہ و پونجی وادی سوچ اور پالیسیوں کی وجہ سے ملک کے غریب، قبائلی، دلت اور مسلمانوںکی ترقی نہیں ہوسکی۔  مایاوتی نے یہاں سکندرآباد میں گوتم بدھ نگر علاقے کے پارٹی امیدوار راجندر سولنکی اور بلندشہر ...

بھٹکل سمندر میں غرق ہوکرلڑکا جاں بحق؛ دوسرے کی تلاش جاری

بحر عرب میں  غرق ہونے والے دو لوگوں میں ایک لڑکا جاں بحق ہوگیا، البتہ دوسرے نوجوان کی تلاش جاری ہے۔ واردات آج اتوار شام قریب  چھ بجے  شہر سے  دس کلومیٹر دور سوڈی گیدّے کے قریب ہاڈین مُولّی ہیتلو سمندر میں پیش آئی۔