بھٹکل آنگن واڑی کارکنان کی  10دسمبر کو ہونےو الے ریاست گیر احتجاج میں شرکت: آنگن واڑی مراکز بند

Source: S.O. News Service | By Abu Aisha | Published on 7th December 2019, 8:46 PM | ساحلی خبریں |

بھٹکل:07؍دسمبر(ایس اؤ نیوز)آنگن واڑی ملازمین اپنی مختلف مانگوں کو لے کر 10دسمبر سے غیر معینہ احتجاج شروع کررہے ہیں، اس سلسلے میں بھٹکل آنگن واڑی کارکنان بھی اپنے کام کاج کو بند رکھنےکو لے کر بھٹکل آنگن واڑی کارکنان سنگھ کے عہدیداران نے سنیچر کو محکمہ خواتین و اطفال کے افسران کو جانکاری پر مبنی میمورنڈم سونپا۔

میمورنڈم میں جانکاری دی گئی ہےکہ 10دسمبر کو شروع ہونے والے احتجاج کی مناسبت سے تمکور سے بنگلورو تک آنگن واڑی کارکنان کی پیدل یاتراہوگی۔ جس  میں بھٹکل کے آنگن واڑی کارکنان بھی شریک ہورہے ہیں، جس کی بنا پر آنگن واڑی مراکز کے دروازوں کو کھولنا ہمارے لئے ممکن نہیں ہونےکی بات کہی گئی ہے۔ سی ڈی پی اؤ کی غیر موجودگی میں افسر رابعہ نے میمورنڈم وصول کیا۔ اس موقع پر آنگن واڑی سنگھ کی صدر پشپاوتی نائک، سدھابھٹ، کویتا نائک، پدماوتی ہوسمنے ، منگلا نائک، وجیا شٹی، لیلا نائک وغیرہ موجود تھیں۔

ایک نظر اس پر بھی

اُڈپی - کنداپور نیشنل ہائی وے پر حادثہ - بائک سوار ہلاک

اڈپی - کنداپور نیشنل ہائی وے پر پیش آئی  بائک اور ٹرک کی ٹکر میں  بائک سوار کی موت واقع ہوگئی ۔     مہلوک شخص کی شناخت ہیرور کے رہائشی  کرشنا گانیگا  کی حیثیت سے کی گئی ہے جو کہ اُڈپی میونسپالٹی میں الیکٹریشین کے طور پر ملازم تھا ۔

بھٹکل، ہوناور، کمٹہ میں سنیچر کے دن بجلی منقطع رہے گی

ہیسکام کی طرف سے جاری پریس ریلیز کے مطابق ہوناور، مرڈیشور اور کمٹہ سب اسٹیشنس کے علاوہ مرڈیشور- ہوناور اور کمٹہ - سرسی 110 کے وی لائن میں میں مرمت ، دیکھ بھال،جمپس کو تبدیل کرنے کا کام رہنے کی وجہ سے مورخہ 20 اپریل بروز سنیچر صبح 9 بجے سے دوپہر 2 بجے تک بھٹکل، ہوناور اور کمٹہ تعلقہ ...

اڈپی - چکمگلورو حلقے میں عمر رسیدہ افراد، معذورین نے اپنے گھر سے کی ووٹنگ

جسمانی طور پر معذوری اور عمر رسیدگی کی وجہ سے پولنگ اسٹیشن تک جا کر ووٹ ڈالنا ممکن نہ ہونے کی وجہ سے 1,407 معذورین اور 85 سال سے زیادہ عمر کے 4,512 افراد نے   کرنے کے بجائے اپنے گھر سے ہی ووٹنگ کی سہولت کا فائدہ اٹھایا ۔ 

بھٹکل میں کوآپریٹیو سوسائٹی سمیت دو مقامات پر چوری کی واردات

شہر کے رنگین کٹّے علاقے میں واقع ونائیک کو آپریٹیو سوسائٹی کے علاوہ دیہی پولیس تھانے کے حدود میں ایک دکان اور مرڈیشور بستی مکّی کے ایک سروس اسٹیشن میں سلسلہ وار چوری کی وارداتیں انجام دیتے ہوئے لاکھوں روپے نقدی لوٹی گئی ہے ۔