بھٹکل میں دوسرے دن بھی موسلادھار بارش ، سال رواں کی سب سے زائد بارش ریکارڈ کی گئی؛ ضلع میں سب سے زیادہ بھٹکل میں ہوئی بارش

Source: S.O. News Service | By Abu Aisha | Published on 10th July 2019, 8:46 PM | ساحلی خبریں | ان خبروں کو پڑھنا مت بھولئے |

بھٹکل:10؍جولائی  (ایس اؤ نیوز) منگل کی صبح سے جاری موسلا دھار بارش  بدھ کی رات تک جوں کی توں اپنی رفتار کے ساتھ جاری  رہنےسے تعلقہ بھر میں بعض مقامات پر بجلی کے کھمبوں کے منہدم ہونے ، سڑکیں اور نشیبی علاقے زیر آب ہونے اور عوامی ملکیت کو نقصان ہونے  کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔

قومی شاہراہ پر واقع شمس الدین سرکل اور  رنگین کٹے پر پانی جمع ہونے سے کچھ دیر کے لئے ٹرافک نظام متاثر ہوا۔اسی طرح  بھٹکل بس اسٹانڈ بارش کی وجہ سے ابتر حالت کو پہنچ گیا۔ چند جگہوں پر اندرونی نالیوں کا پانی سڑکوں پر بہتے دیکھ کر بلدیہ عملہ جائے وقوع پر پہنچ کر پانی کو بہنے کے لئے راستہ بنایا۔ کڈوین کٹا ڈیم اپنے شباب پر ہے ۔محکمہ موسمیات کے مطابق  منگل کی صبح 8بجے سے بدھ کی صبح 8بجے تک بھٹکل میں  123ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی ہے جو اب تک ہوئی بارش میں سب سے زیادہ   ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق امسال  اب  تک بارش کی پیمائش 1051.4 ایم ایم   بارش ریکارڈ کی گئی ہے ۔

تعلقہ ہسکام محکمہ کی طرف سے ملی اطلاعات کے مطابق آج صبح سے جاری بارش میں  8بجلی کے کھمبے زمین بوس ہوئے ہیں۔ بیلکے گرام پنچایت حدود کے بیلکے پنچایت دفتر کے قریب 1،شرالی میں 3 اور  بائیلور پنچایت حدود کے نیرگدے میں 2بجلی کے کھمبےمنہدم ہوئے ہیں۔ جس کے نتیجے میں محکمہ ہیسکام کو  64ہزارروپئے  نقصان ہوا ہے۔

کھپریل اُڑگئے: بدھ کی صبح فی گھنٹہ 40-50کلومیٹر کی رفتار سے چلنےوالی طوفانی ہوا کے نتیجےمیں ساحلی مکینوں کے گھروں کی کھپریل اڑنے کی اطلاع موصول ہوئی ہے۔قریب ایک گھنٹے کے بعد ہوا کا زور کم ہوا تو عوام نے تھوڑی راحت کی سانس لی ، البتہ رات تک ہوا کے ساتھ بارش کا برسنا جاری تھا۔ اترکنڑا  ضلع میں گزشتہ 24گھنٹوں میں کل 786.2ملی میٹر بارش ریکارڈ  کی گئی ہے۔ جولائی کے مہینےمیں عام طورپر بارش 991 ایم ایم  بارش  کی پیمائش کی گئی  ہے۔ امسال جولائی میں  ابھی تک 344.2 ایم ایم  بارش درج کی گئی ہے۔ جس میں سب سے زیادہ بارش بھٹکل میں 123 ملی میٹر بارش درج کی گئی  ہے اسی طرح  سب سے کم بارش ہلیال میں 18ایم ایم بارش ریکارڈ کی گئی  ہے۔ اسی طرح ضلع کے ڈیموں کے پانی کی سطح میں بھی لگاتار اضافہ ہونےکی محکمہ موسمیات نے جانکاری دی ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

اُڈپی - کنداپور نیشنل ہائی وے پر حادثہ - بائک سوار ہلاک

اڈپی - کنداپور نیشنل ہائی وے پر پیش آئی  بائک اور ٹرک کی ٹکر میں  بائک سوار کی موت واقع ہوگئی ۔     مہلوک شخص کی شناخت ہیرور کے رہائشی  کرشنا گانیگا  کی حیثیت سے کی گئی ہے جو کہ اُڈپی میونسپالٹی میں الیکٹریشین کے طور پر ملازم تھا ۔

بھٹکل، ہوناور، کمٹہ میں سنیچر کے دن بجلی منقطع رہے گی

ہیسکام کی طرف سے جاری پریس ریلیز کے مطابق ہوناور، مرڈیشور اور کمٹہ سب اسٹیشنس کے علاوہ مرڈیشور- ہوناور اور کمٹہ - سرسی 110 کے وی لائن میں میں مرمت ، دیکھ بھال،جمپس کو تبدیل کرنے کا کام رہنے کی وجہ سے مورخہ 20 اپریل بروز سنیچر صبح 9 بجے سے دوپہر 2 بجے تک بھٹکل، ہوناور اور کمٹہ تعلقہ ...

اڈپی - چکمگلورو حلقے میں عمر رسیدہ افراد، معذورین نے اپنے گھر سے کی ووٹنگ

جسمانی طور پر معذوری اور عمر رسیدگی کی وجہ سے پولنگ اسٹیشن تک جا کر ووٹ ڈالنا ممکن نہ ہونے کی وجہ سے 1,407 معذورین اور 85 سال سے زیادہ عمر کے 4,512 افراد نے   کرنے کے بجائے اپنے گھر سے ہی ووٹنگ کی سہولت کا فائدہ اٹھایا ۔ 

بھٹکل میں کوآپریٹیو سوسائٹی سمیت دو مقامات پر چوری کی واردات

شہر کے رنگین کٹّے علاقے میں واقع ونائیک کو آپریٹیو سوسائٹی کے علاوہ دیہی پولیس تھانے کے حدود میں ایک دکان اور مرڈیشور بستی مکّی کے ایک سروس اسٹیشن میں سلسلہ وار چوری کی وارداتیں انجام دیتے ہوئے لاکھوں روپے نقدی لوٹی گئی ہے ۔

منیش سسودیا کی عدالتی تحویل میں 26 اپریل تک کی توسیع

دہلی کی ایک عدالت نے جمعرات کو شراب پالیسی کے مبینہ گھوٹالہ سے متعلق منی لانڈرنگ معاملہ میں عآپ کے لیڈر اور سابق نائب وزیر اعلیٰ منیش سسودیا کی عدالت تحویل میں 26 اپریل تک توسیع کر دی۔ سسودیا کو عدالتی تحویل ختم ہونے پر راؤز ایوینیو کورٹ میں جج کاویری باویجا کے روبرو پیش کیا ...

بھٹکل، ہوناور، کمٹہ میں سنیچر کے دن بجلی منقطع رہے گی

ہیسکام کی طرف سے جاری پریس ریلیز کے مطابق ہوناور، مرڈیشور اور کمٹہ سب اسٹیشنس کے علاوہ مرڈیشور- ہوناور اور کمٹہ - سرسی 110 کے وی لائن میں میں مرمت ، دیکھ بھال،جمپس کو تبدیل کرنے کا کام رہنے کی وجہ سے مورخہ 20 اپریل بروز سنیچر صبح 9 بجے سے دوپہر 2 بجے تک بھٹکل، ہوناور اور کمٹہ تعلقہ ...

لوک سبھا انتخابات کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری

الیکشن کمیشن نے لوک سبھا انتخابات 2024 کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ کمیشن کے مطابق انتخابات کے چوتھے مرحلہ میں 10 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی 96 پارلیمانی سیٹوں پر انتخابات ہوں گے۔ اس مرحلہ کی تمام 96 سیٹوں پر 13 مئی کو ووٹنگ ہوگی۔ نوٹیفکیشن جاری ...

بھٹکل میں کوآپریٹیو سوسائٹی سمیت دو مقامات پر چوری کی واردات

شہر کے رنگین کٹّے علاقے میں واقع ونائیک کو آپریٹیو سوسائٹی کے علاوہ دیہی پولیس تھانے کے حدود میں ایک دکان اور مرڈیشور بستی مکّی کے ایک سروس اسٹیشن میں سلسلہ وار چوری کی وارداتیں انجام دیتے ہوئے لاکھوں روپے نقدی لوٹی گئی ہے ۔

ہیمنت سورین کی ضمانت کی درخواست پر سماعت، ای ڈی نے جواب دینے کے لیے مانگا وقت

  زمین گھوٹالہ ومنی لانڈرنگ کے الزام میں جیل میں بند جھارکھنڈ کے سابق وزیر اعلیٰ ہیمنت سورین کی ضمانت کی درخواست پر منگل کو پی ایم ایل اے کی خصوصی عدالت میں سماعت ہوئی، مگر عدالت سے انہیں فوری راحت نہیں مل سکی۔ دراصل اس معاملے میں ای ڈی نے اپنا موقف اور جواب پیش کرنے کے لیے وقت ...