بھٹکل میں 5فروری کو ہوگاکینسر بیداری ’میراتھن ؛ 31 جنوری سے پہلے نام رجسٹرڈ کرنے کی اپیل

Source: S.O. News Service | By Abu Aisha | Published on 27th January 2023, 5:21 PM | ساحلی خبریں | ان خبروں کو پڑھنا مت بھولئے |

بھٹکل:27؍ جنوری(ایس اؤ نیوز ) عالمی یومِ کینسر کی مناسبت سے 5 فروری کو بھٹکل میں  کینسر کے متعلق عوام میں بیداری پیدا کرنے کے مقصد سے  میراتھن 2023 کا انعقاد کیا جارہا ہے جس کے لئے عوام الناس سے درخواست کی گئی ہے کہ اس میراتھن میں شریک ہوں۔

کریا شیل گلئیر سنگھا،  محکمہ پولس بھٹکل ، محکمہ صحت عامہ سمیت مختلف سماجی اداروں  اور اسپورٹس سینٹروں کے تعاون سے اس میراتھن کو منعقد کیا گیا ہے۔  اس بات کی جانکاری کریا شیل گلئیر سنگھاکے صدر دیپک نائک نے دی۔

 پریس کانفرنس میں جانکاری دیتےہوئے انہوں  نے بتایا کہ بھٹکل کی تاریخ میں پہلی مرتبہ میراتھن  کا انعقاد ہورہاہے، عوام کے درمیان کینسر کے متعلق بیداری پیدا کرنے اور معلومات بہم پہنچانے کا مقصد لےکر یہ پروگرام ہورہاہے۔ کینسر کے متعلق ماہر ڈاکٹرس معلومات فراہم کریں گے۔میراتھن   یلووڑی کوؤور پنچایت کے پی یوکالج میدان سے شروع ہوکر سرپن کٹا، پرورگا ، جوسف چرچ سے ہوتے ہوئے کاسمڑی مندر ،چوتھنی روڈ ، پھول بازار، ماری گوڑی مندر روڈ،اولڈ بس اسٹائنڈ ، مین روڈ، پی ایل ڈی بینک ، شمس الدین سرکل سے گزرتے ہوئے پولس میدان پہنچے گا۔ انہوں نے عوام الناس سے درخواست کی کہ 5فروری کی صبح 30-05بجے پی یوکالج میدان میں جمع ہو جائیں۔ میراتھن  5.5کلومیٹر کافاصلہ طئے کرےگا۔ جس کو عمر کے لحاظ سے چار زمروں میں تقسیم  کیا جائے گا۔ 

5سے 15سال کی عمر والوں کے لئے 1.5کلومیٹر۔ 16سے 35سال کی عمروالوں کے لئے 5.5کلومیٹر ، 36سے 50سال کی عمروالوں کے لئے 5.5کلومیٹر اور 50سے زائد  عمروالوں کے لئے 1.5کلومیٹر کا میاراتھان ہوگا۔ چاروں زمروں میں جیت حاصل کرنےوالے 12افراد کو پہلا، دوسرا اور تیسرا انعام مع ٹروفی اور ای۔ سرٹی فیکٹ دی جائے گی۔ میراتھن  میں شریک ہونےوالوں کے لئےلازمی ہے کہ وہ اپنی عمر کی تصدیق کے لئے آدھارکارڈ یا اپنا شناختی کارڈ  ساتھ لائیں۔ میراتھن  میں حصہ لینے والے ہر فرد کو ای۔ سرٹی فیکٹ دی جائے گی ۔ منتظمین نے بتایا کہ500سے زائد افراد میراتھن  میں شریک ہوسکتےہیں اور توقع ہے کہ  ان میں زیادہ تر کالج طلبا  شریک ہوں گے۔ میراتھن کےلئے رجسٹریشن کی آخری تاریخ 31جنوری 2023ہے۔ رجسٹریشن کے لئے ذیل کے افرادسے رابطہ کیاجاسکتاہے۔

پانڈورنگانائک-9141629861،من موہن نائک -9980431987، رمیش کھاروی-9590923664، شری کانت نائک -77609012112۔ اس کے علاوہ بندرروڈ پر واقع ویسٹرن منی ایکسینج دفتر میں بھی رجسٹریشن کرواسکتےہیں۔ پریس کانفرنس میں جے سی آئی کے رمیش کھاروی، کریاشیل سنگھا کے پانڈونائک، ونایک نائک، کُدرے بیرپا یوک سنگھا کے ارون نائک، اسپندنا چارٹیبل ٹرسٹ کے بھوانی شنکر نائک وغیرہ موجود تھے۔

ایک نظر اس پر بھی

منگلورو : یکم اپریل سے تلپاڈی، گونڈمی اور ہیجماڈی ٹول گیٹ پر بڑھ گئی فیس کی شرح 

تلپاڈی، ہیجماڈی اور گونڈمی ٹول پلازہ پر گاڑیوں سے ٹول وصول کرنے والی ٹھیکیدار کمپنی نویُگ ٹول وے پرائیویٹ لمیٹیڈ نے اپنے جاری کردہ اعلان میں بتایا ہے کہ یکم اپریل سے ان تینوں ٹول پلازاس پر فیس کی شرح میں اضافہ عمل میں آئے گا ۔

منگلورو : قرضہ کے بوجھ سے پریشان کاروباری نے کی بیوی بچوں سمیت خود کشی 

شہر کی ایک لاڈج میں اپنی بیوی اور دو جڑواں بچیوں کے ساتھ اجتماعی خود کشی کرنے والے میسور کے کاروباری شخص دیویندرا کے بارے میں پتہ چلا ہے کہ وہ قرضہ کے بوجھ سے پریشان تھا اور بیوی بچوں کو سیروتفریح کے بہانے منگلورو میں لانے کے بعد انہیں زہریلا کھانا کھلا کر ہلاک کرتے ہوئے خود کو ...

دہلی جیل میں بند بھٹکل کے عبدالواحد سدی باپا کوعدالت نے رہا کرنے کا دیا حکم؛ پیر کو جیل سے آئیں گے باہر

بھٹکل کے عبدالواحد سدی باپاجن کو ممنوعہ دہشت گرد تنظیم انڈین مجاہدین کا ممبرہونے اور ملک میں 2007 کے بعد سے رونما ہونے والے بم دھماکوں کی سازش رچنے کے الزامات کے تحت گرفتارکیا گیا تھا، آج جمعہ کو پٹیالہ ہاوس کورٹ نے تمام الزامات سے بری کرتے ہوئے رہاکرنے کا حکم دیا ہے۔

بھٹکل : ای- فٹ بال نیشنل چمپیئن بنا بھٹکلی نوجوان ابراہیم گلریز - رومانیہ میں کرے گا ورلڈ چمپیئن شپ کے لئے ہندوستان کی نمائندگی 

بھٹکل کے ایک معروف کرکٹ کھلاڑی نے اب ای اسپورٹس میں اپنے جوہر دکھاتے ہوئے نیشنل ای اسپورٹس چمپیئن شپ(این ای ایس سی) 2023 مقابلوں میں ای - فٹ بال کے  زمرے میں نیشنل چمپیئن شپ جیت لی ہے اور آئندہ رومانیہ میں جو 15 ویں ورلڈ چمپیئن شپ (ڈبلیو ای سی) مقابلے ہونگے اس میں ہندوستان کی ...

عتیق احمد سخت سیکوریٹی میں الہ آباد جیل منتقل۔ آج اُمیش پال اغوا کیس کاسنایا جائے گا فیصلہ

یوپی پولیس  پیر کو سابق رکن پارلیمنٹ عتیق احمد کو لے کر الہ آباد پہنچ گئی جہاں انہیں نینی جیل کے ہائی سیکوریٹی بیرک میں  رکھا گیا ہے۔ان کے ساتھ ہی ان کے بھائی اشرف کو بھی بریلی کی جیل سے الہ آباد کی جیل میں  منتقل کردیاگیا ہے۔ دونوں بھائیوں کو منگل کو ایم پی ایم ایل اے کورٹ میں ...

بلقیس بانو کے زانیوں کی رِہائی معاملہ پر سپریم کورٹ نے مرکز اور گجرات حکومت سے مانگا جواب

سپریم کورٹ نے پیر کے روز 2002 کے گجرات فسادات کی متاثرہ بلقیس بانو کے ذریعہ اجتماعی عصمت دری اور اس کے کنبہ کے اراکین کے قتل کے قصوروار 11 لوگوں کی وقت سے پہلے رِہائی کے خلاف داخل عرضی پر نوٹس جاری کرتے ہوئے اس جرم کو اندوہناک بتایا۔