بھٹکل : بارش کی تباہی کا سروے کرنے کے لئے 11 ٹیمیں تشکیل

Source: S.O. News Service | Published on 6th August 2022, 8:23 PM | ساحلی خبریں |

بھٹکل،6؍اگست (ایس او نیوز) ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر راجو موگویرا نے بتایا کہ بھٹکل تعلقہ میں زبردست برسات کی وجہ سے ہوئی تباہ کاریوں کا جائزہ لینے کے لئے انتظامیہ کی طرف سے 11 ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں  جو متاثرین کے گھر گھر جا کر نقصانات کا جائزہ لے رہی ہیں۔ 
    
بھٹکل اسسٹنٹ کمشنر ممتا دیوی کے دفتر میں منعقدہ پریس کانفرنس کے دوران تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ سروے ٹیم برسات اور سیلاب سے گھروں کو پہنچنے والے نقصان کے علاوہ گھروں کے اندر پانی گھسنے سے غذائی اجناس ، کپڑوں اور دیگر ساز وسامان، مویشی ، فصل ، دکانوں کے مال و اسباب وغیرہ کو پہنچے نقصان کا جائزہ لینے کا کام کر رہی ہے ۔ گھروں میں پانی گھسنے کی بات ثابت کرنے کے لئے کسی قسم کے دستاویزی ثبوت پیش کرنا ضروری نہیں ہے ۔ ایک علاقے میں پانی گھسنے کا مطلب یہ ہے کہ وہاں پر موجود تمام گھروں میں پانی گھس چکا ہے۔ 
    
انہوں نے کہا کہ گھروں میں پانی گھسنے سے ہونے والے نقصان کے لئے فی الوقت 10ہزار روپے معاوضہ دینے کی گنجائش ہے ۔ اس کے علاوہ گھروں ساز و سامان اور مشینوں  کے نقصان کا معاوضہ دینے کے لئے وزیر اعلیٰ کی جانب سے خصوصی حکم آنا ضروری ہے۔ 
    
ماہی گیر کشتیوں ، جال وغیرہ کا مکمل نقصان ہونے پر فی الحال 9600 روپے اور جزوی نقصان ہونے پر 4600 روپے معاوضہ دینے کی گنجائش ہے ۔ ماہی گیر جال کا نقصان ہونے پر 2600 روپے معاوضہ دینے کی اجازت ہے ۔ محکمہ ماہی گیری کی جانب سے بہت زیادہ ادا کرنے کی گنجائش موجود ہے ۔ وزیر اعلیٰ کی جانب سے بھاری معاوضہ دینے کا اعلان ہونے کے بعد ادائیگی شروع ہوجائے گی۔

ایک نظر اس پر بھی

انکولہ میں ڈاکٹر انجلی نے بی جے پی پر کیا طنز : مجھے بیرون ضلع کی کہنے والوں کو میرے حلقے میں آنا ہی ہوگا 

انکولہ کے ناڈ ور ہال میں منعقدہ انتخابی تیاریوں کے جائزاتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے اتر کنڑا حلقے کی امیدوار ڈاکٹر انجلی نمبالکر نے بی جے پی کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا مجھے اتر کنڑا ضلع سے باہر کی امیدوار بتانے والی بے جے پی کو بھی میرے حلقے میں آنا ہی ہوگا ۔ انہیں شائد پتہ نہیں ...

کمٹہ میں ڈی کے شیوکمار نے کہا : دھرم کسی کی جائداد نہیں ہے ۔ بھگوان کو سیاست میں استعمال کرنا ناقابل معافی ہے

پارلیمانی انتخاب کی تیاریوں کے سلسلے میں کمٹہ میں منعقدہ  جائزاتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کے پی سی سی صدر اور نائب وزیر اعلیٰ ڈی کے شیوا کمار نے کہا کہ ہمارا یقین یہ ہے کہ دھرم چاہے جو بھی اس کا نظریہ ایک ہی ہے ، نام چاہے سیکڑوں ہوں ، مگر بھگوان ایک ہی ہے اور پوجا جیسی بھی ہو، ...

بھٹکل شمس الدین سرکل کے قریب بس اور آٹو رکشہ کی ٹکر؛ آٹو ڈرائیور شدید زخمی

  قلب شہر شمس الدین سرکل کے قریب  پرائیویٹ بس اور آٹو کی ٹکر میں آٹو ڈرائیور شدید زخمی ہوگیا جسے   بھٹکل سرکاری اسپتال میں ضروری طبی امداد فراہم کرنے کے بعد زائد علاج کے لئے کنداپور  لے جایا گیا ہے۔ زخمی ڈرائیور کی شناخت جامعہ آباد روڈ، ماسٹر کالونی کے رہائشی  محمد سُہیل ...

بھٹکل میں انجلی نمبالکر نے کہا؛ آنے والےانتخابات بی جے پی اور کانگریس کے درمیان نہیں ، امیروں اور غریبوں کے درمیان اور انصاف اور ناانصافی کے درمیان مقابلہ

  آنے والے لوک سبھا انتخابات میں اصل مقابلہ  بی جے پی اور کانگریس کے درمیان  نہیں ہوگا بلکہ  اڈانی اور امبانی جیسے  سرمایہ داروں  کو تعاون فراہم کرنے والوں اور غریبوں کو انصاف دلانے والوں کے درمیان ہوگا، صاف صاف کہیں تو یہ سرمایہ داروں اور غریبوں کے درمیان  مقابلہ ہے۔ یہ بات ...