'بھارت جوڑو یاترا' کا مقصد بی جے پی-آر ایس ایس کے نفرت اور تشدد کے نظریے کے خلاف کھڑا ہونا ہے: راہل گاندھی

Source: S.O. News Service | Published on 30th September 2022, 8:53 PM | ریاستی خبریں | ملکی خبریں |

بنگلورو،30؍ستمبر (ایس او نیوز؍ایجنسی) کانگریس کی 'بھارت جوڑو یاترا' کیرالہ کے بعد تمل ناڈو ہوتے ہوئے کرناٹک میں داخل ہو گئی ہے۔ کرناٹک کے ضلع چامراج نگر کے گنڈلوپیٹ میں راہل گاندھی اور دیگر ’بھارت یاتریوں‘ کا پرتپاک استقبال کیا گیا۔ اس دوران راہل گاندھی نے کہا کہ 'بھارت جوڑو یاترا' کنیا کماری سے کشمیر تک چلے گی اور اس کا مقصد بی جے پی-سنگھ کے نظریہ کے خلاف کھڑا ہونا ہے جو نفرت اور تشدد پھیلا رہی ہے۔

راہل گاندھی نے کہا کہ یہ یاترا آئین کی حفاظت کی یاترا ہے، آئین کے بغیر ہمارے ترنگے کا کوئی مطلب نہیں ہے۔ اس یاترا میں آپ کو نفرت، تشدد نظر نہیں آئے گا۔ ہر مذہب، ہر ذات، ہر علاقے، ہر زبان کے لوگ اس یاترا میں ساتھ چل رہے ہیں۔

کانگریس کے سابق صدر نے کہا، "جب بھیڑ میں لگتا ہے، جب کوئی گرتا ہے، ہر کوئی اسے اٹھاتا ہے، اس کی مدد کرتا ہے۔ کوئی نہیں پوچھتا کہ تمہارا مذہب کیا ہے، تمہاری ذات کیا ہے، تمہاری زبان کیا ہے، یہ ہمارا پیارا ہندوستان ہے۔‘‘

انہوں نے کہا، ’’یہ ہمارا پیارا ہندوستان ہے - امن کا ہندوستان، بھائی چارے کا ہندوستان ہے۔ یہ یاترا کنیا کماری سے کشمیر تک چلے گا اور اسے کوئی نہیں روک سکتا، کوئی طاقت اس پد یاترا کو نہیں روک سکتی۔ کیونکہ یہ پد یاترا ہندوستان کی آواز ہے۔ اس پد یاترا میں لوگ ہم سے ملتے ہیں اور اپنا درد بیان کرتے ہیں۔‘‘

انہوں نے کہا، ’’پد یاترا میں لوگ ہمیں بے روزگاری، مہنگائی، کسانوں کے خلاف مظالم، عوامی کمپنیوں کی نجکاری کے بارے میں بتاتے ہیں۔ ہماری پد یاترا کے بعد لمبی تقریریں نہیں کی جاتی ہیں۔ ہماری پد یاترا کا مقصد آپ کو سننا ہے، آپ کو بتانا نہیں۔‘‘

انہوں نے کہا کہ جمہوریت میں مختلف ادارے ہوتے ہیں۔ میڈیا ہے، پارلیمنٹ ہے، یہ تمام راستے اپوزیشن کے لیے بند کر دیے گئے ہیں۔ ہم سے میڈیا میں بات نہیں کی جاتی، پارلیمنٹ میں بولنا ہو تو وہاں ہمارا مائیک بند کر دیا جاتا ہے۔ ایوان کو چلنے نہیں دیا جاتا، احتجاج کرنے پر اپوزیشن کو حراست میں لے لیا جاتا ہے۔ تو ایسے وقت میں ہمارے پاس ہزاروں کلومیٹر پیدل چل کر عوام کے درمیان جانے کا ہی راستہ باقی ہے۔ ہمیں اس راستے پر چلنے سے کوئی طاقت نہیں روک سکتی۔‘‘

ایک نظر اس پر بھی

بی جے پی کانگریس ایم ایل اے کو رقم کی پیشکش کر رہی ہے: وزیر اعلیٰ سدارامیا

کرناٹک کے وزیر اعلی سدارامیا نے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے لیڈروں پر الزام لگایا ہے کہ وہ کانگریس کے ممبران اسمبلی کو اپنی حکومت کے قیام کے بعد رقم کی پیشکش کر کے اپنی طرف راغب کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

آئین میں کوئی تبدیلی نہیں ہوگی: سابق وزیر اعظم دیوے گوڑا

جنتا دل (ایس) (جے ڈی ایس) کے سربراہ اور سابق وزیر اعظم ایچ ڈی دیوے گوڑا نے منگل کو واضح کیا کہ وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ بھلے ہی بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کو لوک سبھا الیکشن 2024میں 400 سیٹیں مل جائیں آئین میں کوئی ترمیم نہیں ہو گی۔

بی جے پی نے کانگریس ایم ایل اے کو 50 کروڑ روپے کی پیشکش کی؛ سدارامیا کا الزام

کرناٹک کے وزیر اعلی سدارامیا نے ہفتہ کو بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) پر الزام لگایا کہ وہ کانگریس کے اراکین اسمبلی کو وفاداری تبدیل کرنے کے لیے 50 کروڑ روپے کی پیشکش کرکے 'آپریشن لوٹس' کے ذریعے انکی حکومت کو غیر مستحکم کرنے کی کوششوں میں ملوث ہے۔

منیش سسودیا کی عدالتی تحویل میں 26 اپریل تک کی توسیع

دہلی کی ایک عدالت نے جمعرات کو شراب پالیسی کے مبینہ گھوٹالہ سے متعلق منی لانڈرنگ معاملہ میں عآپ کے لیڈر اور سابق نائب وزیر اعلیٰ منیش سسودیا کی عدالت تحویل میں 26 اپریل تک توسیع کر دی۔ سسودیا کو عدالتی تحویل ختم ہونے پر راؤز ایوینیو کورٹ میں جج کاویری باویجا کے روبرو پیش کیا ...

وزیراعظم کا مقصد ریزرویشن ختم کرنا ہے: پرینکا گاندھی

کانگریس جنرل سیکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا نے یہاں پارٹی کے امیدوار عمران مسعود کے حق میں بدھ کو انتخابی روڈ شوکرتے ہوئے بی جے پی کو جم کر نشانہ بنایا۔ بی جے پی کو ہدف تنقید بناتے ہوئے انہوں نے بدھ کو کہا کہ آئین تبدیل کرنے کی بات کرنے والے حقیقت میں ریزرویشن ختم کرنا چاہتے ...