بریکنگ نیوز

راہل گاندھی کی بھارت جوڑو یاترا اندور سے برولی پہنچی

Source: S.O. News Service | Published on 28th November 2022, 12:57 PM | ملکی خبریں |

اندور، 28؍نومبر (ایس او نیوز؍ایجنسی)  کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی کی بھارت جوڑو یاترا چھٹے دن آج صبح اندور سے مدھیہ پردیش کے برولی گاؤں کی طرف روانہ ہوئی۔ ان کے ساتھ کانگریس کے درجنوں سینئر رہنما اورافسران کے علاوہ ہزاروں کارکنان بھی موجود ہیں۔ اندور میں ایک رات کے آرام کے بعد، راہل گاندھی نے صبح یہاں بڑا گنپتی چوک سے اپنی پد یاترا شروع کی۔ یاتر دوپہرا جین روڈ پر واقع برولی گاؤں پہنچی۔ راہل گاندھی برولی گاؤں میں ہی دوپہر ایک بجے پریس کانفرنس سے خطاب کریں گے۔

اندور کے راؤ علاقے کے ایم ایل اے اور سابق وزیر جیتو پٹواری مسلسل ان کے ساتھ یاترا میں نظر آئے۔ راہل گاندھی نے آج سائیکل سواری کا بھی لطف اٹھایا۔ جس کی ویڈیو بھی وائرل ہوئی ہے۔ راہل گاندھی اب اجین اور آگرمالوا اضلاع سے گزریں گے اور 4 دسمبر تک راجستھان کی سرحد میں داخل ہوں گے۔ مدھیہ پردیش میں بھارت جوڑو یاترا کا آج چھٹا دن ہے اور کنیا کماری سے شروع ہونے والی یہ یاترا دہلی ہوتے ہوئے کشمیر پہنچے گی۔ یہ یاترا کا 82 واں دن ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

گھرسے ماں اور  اس کے دوبچوں کی جلی ہوئی نعشیں برآمد : بیوی ، بیٹا اور بیٹی ہلاک

ریاست تمل ناڈو کے کُنّم کولم کے پنّیتا ڈمنلی میں ماں اور اس کے دو بچوں کی  گھر میں نعشیں پائی گئیں ۔ صبح سویرے  نعشیں جلی ہوئی  حالت میں پتہ چلیں۔ مہلوکین کی شناخت حارث کی بیوی شفینہ ، تین سالہ اجوہ اور ڈیڑھ سالہ امن کے طورپر کی گئی ہے۔ واقعے کے وقت گھر میں صرف حارث کی ماں ہونے کی ...

دہلی میں بی بی سی دفتر کے سامنے ہندو سینا کا احتجاج

ہندوسینا کارکنوں نے نئی دہلی میں کستورباگاندھی مارگ پر واقع بی بی سی دفتر کے سامنے پلے کارڈس رکھے۔ وہ 2002ء کے گجرات فسادات پر بی بی سی سیریز کے خلاف احتجاج کررہے تھے۔بی بی سی کا صدر دفتر برطانیہ میں ہے۔

بینک ملازمین کی 30 اور 31 جنوری کی ہڑتال ملتوی

 یونائیٹڈ فورم آف بینک یونینز (یو ایف بی یو) نے ممبئی میں ہونے والی مفاہمت کی میٹنگ میں طے پانے والے معاہدے کے بعد 30 اور31 جنوری کو ہونے والی دو روزہ ملک گیر بینک ہڑتال کو ملتوی کر دیا ہے۔

کانگریس کے سینئر رہنما  رندیپ سنگھ سرجے والا کا بی جے پی پر حملہ، کہا؛ ملک میں نہ نفرت چلے گی نہ تقسیم

کانگریس کے سینئر رہنما  رندیپ سنگھ سرجے والا نے کہا کہ وزیر اعظم مودی اپنے دل  کے چور کو دیکھیں، تب انہیں پتہ چلے گا کہ ملک میں نفرت کون پھیلا رہا ہے اور  ملک کو تقسیم کون کر رہا ہے۔

بھارت جوڑو یاترا اپنے آخری پڑاؤ پر،پلوامہ پہنچ گئی

بھارت جوڑو یاترا  جو کشمیر میں اپنے آخری پڑائو میں پلوامہ پہنچ گئی ہے سنیچر کو دوبارہ شروع ہوئی۔ کانگریس کے رکن پارلیمنٹ راہل گاندھی نے اونتی پورہ سے  یاترا کا آغاز کیا۔ اس دوران پی ڈی پی سربراہ محبوبہ مفتی  اور پرینکا گاندھی بھی یاترا میں شامل  ہوئیں۔ یاترا کے دوران راہل ...