بھارت جوڑو یاترا: 28 نومبر کو اندور میں پریس کانفرنس اور 29 نومبر کو اجین میں عظیم الشان جلسہ

Source: S.O. News Service | Published on 24th November 2022, 11:25 AM | ملکی خبریں |

بھوپال، 24؍نومبر (ایس او نیوز؍ایجنسی) کانگریس لیڈر راہل گاندھی کی قیادت والی بھارت  جوڑو یاترا ’مہاراشٹر مرحلہ‘ طے کرنے کے بعد بدھ کے روز مدھیہ پردیش میں داخل ہو گئی۔ مہاراشٹر کانگریس صدر نانا پٹولے نے صبح تقریباً ساڑھے پانچ بجے برہانپور ضلع سے مدھیہ پردیش کانگریس چیف کمل ناتھ کو یاترا کا پرچم سونپا، جس کے بعد تقریباً ساڑھے چھ بجے پدیاترا شروع ہوئی۔

120 لوگ راہل گاندھی کے ساتھ کنیاکماری (تمل ناڈو) سے مارچ کر رہے ہیں اور یہ پوری 3070 کلومیٹر کی یاترا (کنیاکماری سے سری نگر) کا حصہ ہوں گے۔ اس میں مدھیہ پردیش سے 11 لوگ ہیں جن میں چار خواتین بھی شامل ہیں۔

برہانپور میں ایک پریس کانفرنس کے دوران کانگریس جنرل سکریٹری اور مواصلات، تشہیر و میڈیا محکمہ کے انچارج جئے رام رمیش نے کہا کہ یاترا روزانہ دو حصوں میں تقریباً 22-21 کلومیٹر کی دوری طے کرے گی۔ پدیاترا روزانہ صبح 6 بجے سے 6.30 بجے کے درمیان شروع ہوگی اور 9.30 بجے تک جاری رہے گی۔ اس مدت کے دوران یہ 15-14 کلومیٹر کی دوری طے کرے گی اور یاترا کا دوسرا حصہ دوپہر 3.30 بجے شروع ہوگا۔ تقریباً 10-8 کلومیٹر کی دوری طے کرتے ہوئے شام 7.30 بجے تک چلے گی۔

جئے رام رمیش نے کہا کہ یاتریوں کے آرام کے لیے مقرر دنوں کو چھوڑ کر ریاست میں آئندہ 11 دنوں تک یاترا ہوگی۔ ریاست میں کچھ دیگر پروگراموں کے بارے میں زیادہ جانکاری دیتے ہوئے جئے رام رمیش نے کہا کہ 26 نومبر کو راہل گاندھی ڈاکٹر بھیم راؤ امبیڈکر کے مقامِ پیدائش مہو کا دورہ کرنے والے ہیں۔ راہل گاندھی نے 28 نومبر کو اندور میں ایک عوامی ریلی میں حصہ لینے اور 29 نومبر کو اجین میں ایک عظیم الشان جلسہ کو خطاب کرنے کی امید ہے۔ انھوں نے مزید کہا کہ 28 نومبر کو اندور میں پریس کانفرنس بھی منعقد کی جائے گی جس میں راہل گاندھی میڈیا اہلکاروں کے سوالوں کا جواب دیں گے۔ جئے رام رمیش نے یہ بھی بتایا کہ 30 نومبر کو آرام کا دن مقرر کیا گیا ہے۔

جئے رام رمیش نے اپنی بات کو آگے بڑھاتے ہوئے کہا کہ ’’یہاں میں یہ واضح کرنا چاہتا ہوں کہ 30 نومبر کو راہل گاندھی مدھیہ پردیش میں ہی رکیں گے۔ اس دوران وہ لوگوں سے ملاقات کریں گے، لیکن دہلی نہیں جائیں گے۔‘‘ قابل ذکر ہے کہ طے منصوبہ کے مطابق بھارت جوڑو یاترا 4 دسمبر کو راجستھان میں داخل ہوگی۔ اس درمیان دگ وجئے سنگھ نے بی جے پی قیادت والی مدھیہ پردیش حکومت پر نشانہ سادھتے ہوئے کہا کہ ’’جب برہانپور میں یاترا شروع ہوئی، تو خستہ حال سڑکوں سے پورا علاقہ دھول سے بھر گیا۔ بی جے پی ہمیشہ مجھے سڑکوں کے ایشوز پر نشانہ بناتی ہے، لیکن یہ مدھیہ پردیش میں سڑکوں کی حقیقی حالت ہے۔‘‘

ایک نظر اس پر بھی

منیش سسودیا کی عدالتی تحویل میں 26 اپریل تک کی توسیع

دہلی کی ایک عدالت نے جمعرات کو شراب پالیسی کے مبینہ گھوٹالہ سے متعلق منی لانڈرنگ معاملہ میں عآپ کے لیڈر اور سابق نائب وزیر اعلیٰ منیش سسودیا کی عدالت تحویل میں 26 اپریل تک توسیع کر دی۔ سسودیا کو عدالتی تحویل ختم ہونے پر راؤز ایوینیو کورٹ میں جج کاویری باویجا کے روبرو پیش کیا ...

وزیراعظم کا مقصد ریزرویشن ختم کرنا ہے: پرینکا گاندھی

کانگریس جنرل سیکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا نے یہاں پارٹی کے امیدوار عمران مسعود کے حق میں بدھ کو انتخابی روڈ شوکرتے ہوئے بی جے پی کو جم کر نشانہ بنایا۔ بی جے پی کو ہدف تنقید بناتے ہوئے انہوں نے بدھ کو کہا کہ آئین تبدیل کرنے کی بات کرنے والے حقیقت میں ریزرویشن ختم کرنا چاہتے ...

مودی ہمیشہ ای وی ایم کے ذریعہ کامیاب ہوتے ہیں،تلنگانہ وزیر اعلیٰ ریونت ریڈی کا سنسنی خیز تبصرہ

تلنگانہ کے وزیراعلیٰ  ریونت ریڈی نے سنسنی خیز تبصرہ کرتے ہوئے کہا  ہے کہ ہر مرتبہ مودی الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں( ای وی ایمس )کے ذریعہ انتخابات میں کامیابی حاصل کرتے ہیں اور جب تک ای وی ایم کےذریعے انتخابات  کا سلسلہ بند نہیں کیا جائے گا،  بی جے پی نہیں ہار سکتی۔

لوک سبھا انتخابات کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری

الیکشن کمیشن نے لوک سبھا انتخابات 2024 کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ کمیشن کے مطابق انتخابات کے چوتھے مرحلہ میں 10 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی 96 پارلیمانی سیٹوں پر انتخابات ہوں گے۔ اس مرحلہ کی تمام 96 سیٹوں پر 13 مئی کو ووٹنگ ہوگی۔ نوٹیفکیشن جاری ...

ملک کے مختلف حصوں میں جھلسا دینے والی گرمی، گزشتہ برس کے مقابلے اس سال گرمی زیادہ

   ملک کے مختلف حصوں میں گرمی کی شدت میں روزبروزاضافہ ہوتاجارہا ہے۔ بدھ کوملک کے مختلف حصوں میں شدید گرمی رہی ۔ اس دوران قومی محکمہ موسمیات کا کہنا  تھا کہ ملک کے کچھ حصوںمیں ایک ہفتے تک گرم لہریں چلیں گی ۔  بدھ کو د ن بھر ملک کی مختلف ریاستوں میں شدید گرم  لہر چلتی رہی  جبکہ ...