بھارت جوڑو یاترا: ’یہ عوامی جذبات کا سیلاب ہے جو نفرت کو بہا کر لے جائے گا اور خیرسگالی قائم کرے گا‘

Source: S.O. News Service | Published on 22nd September 2022, 11:26 AM | ملکی خبریں |

الاپوژا، 22؍ستمبر (ایس او نیوز؍ایجنسی) لوگوں سے ملاقات کرتے، غریب اور محروم طبقات کے مسائل جانتے، ثقافتی رنگوں سے روشناس ہوتے اور نفرت کو مٹا کر محبت بھرا ہندوستان قائم کرنے کے لیے کوشاں کانگریس لیڈر راہل گاندھی کی قیادت میں ’بھارت جوڑو یاترا‘ آج بھی مثالی رہی۔ آج یاترا صبح سویرے مشہور سنت شری نارائن گرو کی تصویر کے سامنے گلپوشی کرنے کے بعد شروع ہوئی، اور جیسے جیسے یاترا بڑھتی رہی، لوگوں کی بھیڑ میں اضافہ ہوتا رہا۔ آج راہل گاندھی نے کیرالہ کی کچھ اہم شخصیات کے ساتھ میٹنگ بھی کی جس میں ہندوستان کے نظریات کے تحفظ اور اپوزیشن اتحاد کی ضرورت پر خاص زور دیا گیا۔

جیسے جیسے بھارت جوڑو یاترا آگے بڑھتی رہی، کانگریس نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم کے ذریعہ اہم جانکاریاں بھی دیں۔ تصاویر اور ویڈیو کے سہارے کانگریس نے ظاہر کیا کہ بھارت جوڑو یاترا میں نہ صرف لوگوں کا عوامی سیلاب دیکھنے کو مل رہا ہے، بلکہ کانگریس نے جس مقصد کے تحت اس یاترا کو نکالا ہے، اس میں بھی کامیابی مل رہی ہے۔ ایک ٹوئٹ میں کانگریس نے لکھا ہے ’’یہ عوامی جذبات کا سیلاب ہے، جو نفرت کو بہا کر لے جائے گا اور آپسی خیرسگالی کو قائم کر جائے گا۔ بھارت جوڑو یاترا کے ساتھ جڑ کر نفرت کے خلاف جنگ لڑیے۔‘‘

کانگریس نے اپنے ٹوئٹر ہینڈل سے لوگوں کی زبردست بھیڑ کی تصویر شیئر کرتے ہوئے یہ بھی لکھا ہے کہ ’’بھارت جوڑو یاترا میں عوامی سیلاب امنڈ رہا ہے– بھارت کو ایک بنانے کے لیے، نفرت کو مٹانے کے لیے۔ آئیے، بھارت جوڑو یاترا کے ساتھ جڑ کر اس ملک کو متحد کیجیے۔‘‘ ایک دیگر ویڈیو میں بتایا گیا ہے کہ راہل گاندھی نے کیرالہ کے ضلع الاپوژا کی آنگن واری کارکنوں سے ملاقات کی اور کم اجرت و کام کی خراب صورت حال سے متعلق مسائل کی جانکاری حاصل کی۔ اس موقع پر راہل گاندھی اور کانگریس پارٹی ان کو ہر ممکن تعاون فراہم کرنے کا عزم ظاہر کیا۔

آج کی یاترا کے دوران وہ لمحہ انتہائی دلکش تھا جب کیرالہ کا ثقافتی رنگ سڑک پر دکھائی دیا۔ کچھ لوگ دونوں ہاتھوں میں لاٹھی لیے رقص کر رہے تھے اور ان لاٹھیوں کو آپس میں ٹکرا رہے تھے۔ اس کی ایک ویڈیو کانگریس نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر شیئر کی ہے جس کے ساتھ لکھا ہے ’’یہ تہوار ہے، یہ جوش ہے– بھارت کو جوڑنے کا، بھارت کے تنوع کا عکس بکھیرنے کا۔ بھارت جوڑو یاترا میں ثقافتی رنگ بکھر رہے ہیں۔‘‘ آج کی یاترا کے دوران قابل ذکر مرحلہ وہ بھی تھا جب راہل گاندھی نے کوچی میں ٹرانس جینڈر طبقہ کے ساتھ طویل گفتگو کی۔ اس طبقہ کے لوگوں نے راہل گاندھی سے اپنے چیلنجز اور ہندوستان کے مستقبل کے بارے میں ان کے خوابوں و امیدوں کے بارے میں بتایا۔

ایک نظر اس پر بھی

کہاں غائب ہو گئے نوٹ بندی کے بعد چھاپے گئے 9.21 لاکھ کروڑ روپے، آر بی آئی کے پاس بھی تفصیل موجود نہیں!

مرکز کی مودی حکومت نے بلیک منی پر قدغن لگانے کے مقصد سے 2016 میں نوٹ بندی ضرور کی، لیکن اس مقصد میں کامیابی قطعاً ملتی ہوئی نظر نہیں آ رہی ہے۔ اپوزیشن پارٹیوں نے نوٹ بندی کے وقت بھی مرکز کے اس فیصلے پر سوالیہ نشان لگایا تھا،

ہندوستان میں 10 سالوں کے دوران شرح پیدائش میں 20 فیصد کی گراوٹ، رپورٹ میں انکشاف

 پچھلے 10 سالوں میں ہندوستان میں عام زرخیزی کی شرح (جی ایف آر) میں 20 فیصد کی کمی درج کی گئی ہے۔ اس کا انکشاف حال ہی میں جاری کردہ سیمپل رجسٹریشن سسٹم (ایس آر ایس) ڈیٹا 2020 میں ہوا ہے۔ جی ایف آر سے مراد 15-49 سال کی عمر کے گروپ میں ایک سال میں فی 1000 خواتین پر پیدا ہونے والے بچوں کی تعداد ...

الیکشن کمیشن نے تین برسوں میں جموں و کشمیر کی 7 سیاسی جماعتوں کو رجسٹر کیا

الیکشن کمیشن آف انڈیا (ای سی آئی) نے گزشتہ تین برسوں کے دوران جموں و کشمیر کی7 سیاسی جماعتوں کو رجسٹر کیا ہے جن میں کچھ غیر معروف جماعتیں بھی شامل ہیں۔ ای سی آئی ریکارڈس کے مطابق کمیشن نے سال 2019 سے تمام ضروری لوازمات کی ادائیگی کے بعد جموں و کشمیر کی 7 سیاسی جماعتوں کو رجسٹر ...

بامبے ہائی کورٹ سے گوشت کے اشتہارات پر پابندی کی درخواست خارج

بامبے ہائی کورٹ نے ٹی وی اور اخبارات میں نان ویجیٹیرین کھانے کے اشتہارات پر پابندی لگانے کی درخواست خارج کر دی ہے، چیف جسٹس دیپانکر دتہ اور جسٹس مادھو جمدار نے پیر کو جین چیریٹیبل ٹرسٹ کی عرضی کو یہ کہتے ہوئے خارج کر دیا کہ عدالت صرف اس صورت میں مداخلت کر سکتی ہے جب شہریوں کے ...

پی ایف آئی پر پھر چھاپے، شاہین باغ میں دبش، جامعہ میں دفعہ 144 نافذ

نیشنل انویسٹی گیشن ایجنسی (این آئی اے) سے ملی لیڈ کی بنیاد پر، 8 ریاستوں کی پولیس نے آج یعنی منگل کو ملک بھر میں پاپولر فرنٹ آف انڈیا (پی ایف آئی) کے کئی مقامات پر چھاپے مارے۔ نیوز پورٹل ’آج تک‘ پر شائع خبر کے مطابق اسے دوسرے راؤنڈ کا چھاپہ بتایا جا رہا ہے۔