'بھارت جوڑو یاترا' کی اختتامی تقریب میں ہوں گی 12 پارٹیاں شامل

Source: S.O. News Service | Published on 30th January 2023, 1:26 PM | ملکی خبریں |

سری نگر، 30؍جنوری (ایس او نیوز؍ایجنسی ) کانگریس کی 'بھارت جوڑو یاترا'، جو 7 ستمبر 2022 کو کنیا کماری سے شروع ہوئی تھی، اتوار کو سری نگر میں اختتام پذیر ہوئی۔ آج سری نگر کے شیر کشمیر کرکٹ اسٹیڈیم میں باضابطہ طور پر بھارت جوڑو یاترا اختتام پذیر ہوگی۔ بھارت جوڑو یاترا کی اختتامی تقریب کے لیے 21 جماعتوں کو دعوت نامے بھیجے گئے ہیں۔ اگر رپورٹس پر یقین کیا جائے تو آج اس یاترا کی اختتامی تقریب میں 12 اپوزیشن پارٹیاں شرکت کریں گی، جبکہ کچھ پارٹیاں سیکورٹی وجوہات کی بناء پر اس میں شرکت نہیں کر پائیں گی۔

فاروق عبداللہ کی قیادت میں جموں و کشمیر نیشنل کانفرنس، محبوبہ مفتی کی جموں و کشمیر پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی (پی ڈی پی)، ایم کے اسٹالن کی قیادت میں دراوڑ منیترا کجھگم (ڈی ایم کے)، شرد پوار کی نیشنلسٹ کانگریس پارٹی (این سی پی)، تیجسوی یادو کی قیادت میں راشٹریہ جنتا دل (آر جے ڈی)، نتیش کمار کی جنتا دل (متحدہ)، ادھو ٹھاکرے کی شیو سینا، سی پی آئی (ایم)، سی پی آئی ودوتھلائی چروتھائیگل کاچی (وی سی کے)، کیرالہ کانگریس اور شیبو سورین کی جھارکھنڈ مکتی مورچہ (جے ایم ایم) سری نگر میں منعقد تقریب میں شرکت کریں گی۔

آپ کو بتا دیں، اتوار یعنی 29 جنوری کو راہل گاندھی نے سری نگر کے لال چوک پر ترنگا لہرایا تھا۔ وہ سیکورٹی اہلکاروں کی گاڑی میں وہاں پہنچے۔ ان کے ساتھ پرینکا گاندھی بھی موجود تھیں۔ یہ سفر 145 دنوں میں مکمل ہوا۔ جب بھارت جوڑو یاترا دہلی پہنچی تو 9 دن کا آرام (24 تا 2 جنوری) دیا گیا۔ اس طرح راہل ھاندھی نے 135 دن کا سفر کیا۔

ایک نظر اس پر بھی

ممبئی میں ڈی آر آئی کی بڑی کارروائی، 10 کروڑ روپئے کا غیر ملکی سونا ضبط، چار گرفتار

ڈائریکٹوریٹ آف ریونیو انٹیلی جنس (ڈی آر آئی) نے ممبئی میں سونے کی اسمگلنگ کے ایک بڑے ریکیٹ کا پردہ فاش کیا ہے۔ ایک سرچ آپریشن کے دوران ڈی آر آئی نے 10.48 کروڑ روپئے کا سونا، چاندی، نقدی اور کئی مہنگے سامان ضبط کیے ہیں جبکہ دو افریقی شہریوں کے ساتھ چار لوگوں کو گرفتار کیا ہے۔

کانگریس کے منشور سے مودی گھبرا گئے ہیں، ذات پر مبنی مردم شماری کو کوئی طاقت نہیں روک سکتی: راہل گاندھی

کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے دہلی کے جواہر بھون میں ’ساماجک نیائے سمیلن‘ سے خطاب کیا۔ اس خطاب میں انہوں نے پی ایم مودی اور بھارتیہ جنتا پارٹی پر سخت حملہ کرتے ہوئے کہا کہ جو لوگ خود کو ’دیش بھکت‘ کہتے ہیں وہ 90 فیصد لوگوں کے لیے ’نیائے‘ (انصاف) کو یقینی بنانے والی ذات ...

اجیت پوار اور ان کی اہلیہ کو مہاراشٹر اسٹیٹ کوآپریٹو بینک گھوٹالہ کیس میں ’کلین چٹ‘ مل گئی

 مہاراشٹر کے ڈپٹی سی ایم اجیت پوار اور ان کی اہلیہ سنیترا کو بڑی راحت ملی ہے۔ اقتصادی جرائم ونگ نے مہاراشٹر اسٹیٹ کوآپریٹیو بینک گھوٹالے میں ان دونوں کو کلین چٹ دے دی ہے۔ اس کے ساتھ ہی ان کے بھتیجے روہت پوار سے وابستہ کمپنیوں کو بھی کلین چٹ دے دی گئی ہے۔

ای وی ایم-وی وی پیٹ معاملہ: ’ڈیٹا کتنے دنوں تک محفوظ رکھتے ہیں‘؟ الیکشن کمیشن سے سپریم کورٹ کا سوال

ای وی ایم- وی وی پیٹ معاملے پر سپریم کورٹ نے الیکشن کمیشن سے مزید وضاحت طلب کی ہے۔ ان وضاحتوں پر عدالت نے الیکشن کمیشن کے عہدیدار سے دوپہر 2 بجے تک جواب دینے کے لیے کہا ہے۔ سماعت کے دوران سپریم کورٹ نے الیکشن کمیشن سے دریافت کیا کہ مائیکرو کنٹرولر کنٹرول یونٹ میں ہے یا وی وی ...

کانگریس و دیگر اپوزیشن پارٹیوں کی شکایت کے بعد الیکشن کمیشن کا پی ایم مودی کے بیان کی جانچ کا اعلان

راجستھان کے بانسواڑہ میں پی ایم مودی کے مسلمانوں کے خلاف نفرت انگیز بیان پر ملک و بیرونِ ملک ہو رہی شدید تنقید کے بعد الیکشن کمیشن نے اس کے جانچ کا اعلان کیا ہے۔ الیکشن کمیشن ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم کی تقریر سے متعلق شکایت موصول ہوئی ہیں اور وہ شکایات کمیشن کے زیر غور ہیں۔ ...