بھٹکل میں 2 فروری کو ہوگا ای وی ایم، سی اے اے اور این آر سی کا بھانڈا پھوڑنے زبردست احتجاجی جلسہ؛ معروف لیڈر وامن مشرام کریں گے عوام سے خطاب

Source: S.O. News Service | By Abu Aisha | Published on 31st January 2020, 9:28 PM | ساحلی خبریں |

بھٹکل:31؍جنوری(ایس اؤ نیوز)ای وی ایم میں گھپلہ کرتےہوئے اقتدار پر پہنچی بی جے پی حکومت اب ملک  میں مجوزہ این آر سی ، این پی آر اور سی اے اے قوانین جاری کرتےہوئے ملک بھر میں انتشار  پھیلارہی ہے،  ان اقتدار پسند وں کا بھانڈا پھوڑنے بھٹکل میں  2/فروری کو  زبردست احتجاجی جلسہ منعقد کیا گیا ہے۔ جس میں   پچھڑی ذات کے معروف لیڈر وامن مشرام عوام الناس سے خطاب کریں گے۔

اس بات کا اعلان بھارت مکتی مورچہ اور قومی اقلیتی مورچہ کے جنرل سکریٹری پروفیسر ولاس کرات نے کیا۔ وہ یہاں بھٹکل کے پرائیویٹ ہوٹل میں منعقدہ پریس کانفرنس میں بات کررہے تھے۔ انہوں نے  کہاکہ عوامی جدوجہد  کے ذریعے ای وی ایم ،این آر سی ، سی اے اے کاعوام کے سامنے پردہ فاش کرنے ’ای وی ایم ، سی اے اے ، این آر سی بھانڈا پھوڑ پریورتن یاترا‘ 2فروری کو بھٹکل پہنچ رہی ہے، جس کے موقع پر  اسی  دن شام 4بجے قومی شاہراہ 66سے متصل بھٹکل کرکٹ اکیڈمی میدان میں ’جنا آندولن سماویش ‘ کا انعقاد ہوگا۔

انہوں نے بتایا کہ آدی باسیوں ، دلتوں اور اقلیتوں کے لئے متحرک بام سیف کے قومی صدر وامن میشرام ، قومی لنگائیت مورچہ کے صدر پونیشوری سوامی اپا، قومی مسلم مورچہ کے صدر مولانا عبدالحمید اظہری ، قومی اصل باشندے شعبہ خواتین کی وشال میشرام ، قومی پسماندہ طبقہ کے قومی صدروکاس پٹیل اجلاس میں شریک ہونگے۔

پریس کانفرنس میں بات کرتے ہوئے ولاس کرات نے بتایا کہ مرکزی حکومت  ایس سی ، ایس ٹی ، او بی سی اور مسلمانوں کو نشانہ بنا کر ان سیاہ قوانین کو تھوپ رہی ہے، جس سے ملک کے 85فی صد عوام اپنی شہریت کو ثابت کرنے میں ناکام ہونگے۔ ان سب کو ملک سے باہر نکالنے کی ایک منصوبہ بند سازش مرکزی حکومت کی طرف سے رچی جارہی ہے۔ جس کے خلاف ملک گیر سطح پر عوامی بیداری لائی جارہی ہے،  جس کے لئے   26 جولائی 2019 سے کشمیر سے یاترا نکالی گئی ہے جو 2/فروری کو بھٹکل پہنچے گی۔ انہوں نے جگہ جگہ اجلاس کا انعقاد کرتے ہوئے بہوجن کرانتی مورچہ اوراس کے ساتھی ادارے  ای وی ایم کا بھانڈا پھوڑ رہی ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ مئی 2020 کو کنیا کماری پہنچ کر یہ یاترا اختتام کو پہنچنے گی جبکہ 16فروری کو بنگلورو میں ریاستی یاترا ختم ہوگی جس میں لاکھوں عوام شرکت کریں گے ۔

پریس کانفرنس کے موقع پر پروفیسر ولاس کرات نے  موجودہ حکومت پر کئی ایک الزامات لگائے۔ اس موقع پر بہوجن کرانتی مورچہ کے لیڈران شوکت خطیب، منیر ایچ ایم وغیرہ موجود تھے۔

 

ایک نظر اس پر بھی

اُتر کنڑا میں چڑھ رہا ہے سیاسی پارہ - پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدا رامیا کریں گے ضلع کا دورہ

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے اُتر کنڑا میں سیاسی پارہ پوری قوت سے اوپر کی طرف بڑھ رہا ہے کیونکہ اپنے اپنے امیدواروں کے پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے دورے طے ہوئے ہیں ۔

اُتر کنڑا میں آج سے 30 اپریل تک چلے گی عمر رسیدہ، معذور افراد کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی سہولت

ضلع ڈپٹی کمشنر گنگو بائی مانکر کی طرف سے جاری کیے گئے بیان کے مطابق الیکشن کمیشن کی طرف سے معذورین اور 85 سال سے زائد عمر والوں کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی جو سہولت فراہم کی گئی ہے، اتر کنڑا میں آج سے اس کی آغاز ہو گیا ہے اور 30 اپریل تک یہ کارروائی چلے گی ۔

انجمن گرلز کے ساتھ انجمن بوائز کی سکینڈ پی یو میں شاندار کامیابی پر جدہ جماعت نے کی ستائش؛ دونوں پرنسپالوں کوفی کس پچاس ہزار روپئے انعام

انجمن گرلز پی یو کالج کے ساتھ ساتھ انجمن بوائز پی یو کالج کے سکینڈ پی یو سی میں قریب97  فیصد نتائج آنے پربھٹکل کمیونٹی جدہ نے دونوں کالجوں کے پرنسپال اور اساتذہ کی نہ صرف ستائش اور تہنیت کرتے ہوئے سپاس نامہ پیش کیا، بلکہ ہمت افزئی کے طور پر دونوں کالجوں کے پرنسپالوں کو فی کس ...

اُتر کنڑا میں نریندرا مودی  کا دوسرا دورہ - سرسی میں ہوگا اجلاس - کیا اس بار بھی اننت کمار ہیگڑے پروگرام میں نہیں ہوں گے شریک ؟

لوک سبھا الیکشن میں بی جے پی امیدوار کی تشہیری مہم کے طور وزیر اعظم نریندرا مودی ریاست کرناٹکا کا دورہ کر رہے ہیں جس کے تحت 28 اپریل کو وہ سرسی آئیں گے ۔ یاد رہے کہ اس سے قبل وزیر اعظم نریندرا مودی نے اسمبلی الیکشن کے موقع پر اتر کنڑا کا دورہ کیا تھا ۔