پرینکا کا یوگی حکومت پرنشانہ :یوپی میں ’مشن شکتی‘ کے نعرے کھوکھلے

Source: S.O. News Service | Published on 14th January 2021, 11:31 AM | ملکی خبریں |

لکھنو،14؍جنوری (آئی این ایس انڈیا) اترپردیش کے نظم ونسق ایک بار پھر سوالات کے گھیرے میں ہیں۔ در اصل ایک رپورٹ کے مطابق وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ کے آبائی علاقے گورکھپور میں 12 سے زیادہ لڑکیوں کی موت ہوگئی ہے۔

اس رپورٹ کو شیئر کرتے ہوئے کانگریس کی جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا نے اتر پردیش حکومت پر سخت تنقید کی۔پرینکا گاندھی وڈرا نے لکھاکہ یوپی کے وزیر اعلی کے وطن سے خبر پڑھنے کے بعد آپ کو اندازہ ہوگا کہ جس نظام نے کچھ دن پہلے ہی خواتین کی حفاظت کے لئے چلائی گئی مہم ’مشن شکتی‘ کے نام پر جھوٹی تشہیر میں کروڑوں روپئے خرچ کردیئے وہ نظام زمینی سطح پر خواتین کے تحفظ کے بارے میں نظراندازکرنے والا رویہ اپنا رہا ہے۔

پرینکا گاندھی واڈرا نے لکھاکہ اس خبر کے مطابق گورکھپور میں گزشتہ دنوں12 سے زیادہ لڑکیوں کی موت کے واقعات پیش آئے ۔ ان جرائم میں سزا دلانا تو دور کی بات ہے بلکہ کچھ معاملات میں پولیس مردہ بچیوں کی شناخت بھی نہیں کر سکی۔ اتر پردیش میں روزانہ خواتین کے خلاف اوسطا 165 جرائم پیش آتے ہیں۔

مزید پریانکا گاندھی واڈرا نے لکھاکہ حال ہی میں سیکڑوں ایسے معاملات سامنے آئے جن میں یا تو انتظامیہ نے متاثرہ افراد کی بات نہیں مانی یا پھر انہوں نے شکایت کرنے والی خاتون کے ساتھ ہی بدسلوکی کردی ۔ کیا آپ تصور کرسکتے ہیں کہ حو حکومت خواتین کی حفاظت کے نام پر اپنی واہ واہی کے لیے کروڑوں روپئے کے اشتہارات دیتی ہواس حکومت کے تھانے جب وہ خاتون شکایت لے کر پہنچتی ہے تو تھانے میں اس پر غلط تبصرے کیے جاتے ہیں،اور اس سے تعزیت کرنے کے بجائے اس کی بے عزتی کی جاتی ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلہ کی تشہیری مہم کا تھم گیا شور؛ کرناٹک کے 14 حلقوں سمیت 12ریاستوں میں کل جمعہ کو ہوں گے انتخابات

لوک سبھا انتخابات کے لئے دوسرے مرحلے کی تشہیری مہم بدھ کی شام  5؍ بجےختم ہوگئی۔اس مرحلے میں یوپی ،بہار،ایم پی اورراجستھان سمیت کرناٹک میں ہونے والے دو مراحل  میں سے پہلے مرحلہ کے انتخابات کے ساتھ ساتھ 13؍ریاستوں کی 88؍ سیٹوں پر بھی  کل جمعہ 26 اپریل کوانتخابات ہوں گے۔  تمام ...

ممبئی میں ڈی آر آئی کی بڑی کارروائی، 10 کروڑ روپئے کا غیر ملکی سونا ضبط، چار گرفتار

ڈائریکٹوریٹ آف ریونیو انٹیلی جنس (ڈی آر آئی) نے ممبئی میں سونے کی اسمگلنگ کے ایک بڑے ریکیٹ کا پردہ فاش کیا ہے۔ ایک سرچ آپریشن کے دوران ڈی آر آئی نے 10.48 کروڑ روپئے کا سونا، چاندی، نقدی اور کئی مہنگے سامان ضبط کیے ہیں جبکہ دو افریقی شہریوں کے ساتھ چار لوگوں کو گرفتار کیا ہے۔

کانگریس کے منشور سے مودی گھبرا گئے ہیں، ذات پر مبنی مردم شماری کو کوئی طاقت نہیں روک سکتی: راہل گاندھی

کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے دہلی کے جواہر بھون میں ’ساماجک نیائے سمیلن‘ سے خطاب کیا۔ اس خطاب میں انہوں نے پی ایم مودی اور بھارتیہ جنتا پارٹی پر سخت حملہ کرتے ہوئے کہا کہ جو لوگ خود کو ’دیش بھکت‘ کہتے ہیں وہ 90 فیصد لوگوں کے لیے ’نیائے‘ (انصاف) کو یقینی بنانے والی ذات ...

اجیت پوار اور ان کی اہلیہ کو مہاراشٹر اسٹیٹ کوآپریٹو بینک گھوٹالہ کیس میں ’کلین چٹ‘ مل گئی

 مہاراشٹر کے ڈپٹی سی ایم اجیت پوار اور ان کی اہلیہ سنیترا کو بڑی راحت ملی ہے۔ اقتصادی جرائم ونگ نے مہاراشٹر اسٹیٹ کوآپریٹیو بینک گھوٹالے میں ان دونوں کو کلین چٹ دے دی ہے۔ اس کے ساتھ ہی ان کے بھتیجے روہت پوار سے وابستہ کمپنیوں کو بھی کلین چٹ دے دی گئی ہے۔

ای وی ایم-وی وی پیٹ معاملہ: ’ڈیٹا کتنے دنوں تک محفوظ رکھتے ہیں‘؟ الیکشن کمیشن سے سپریم کورٹ کا سوال

ای وی ایم- وی وی پیٹ معاملے پر سپریم کورٹ نے الیکشن کمیشن سے مزید وضاحت طلب کی ہے۔ ان وضاحتوں پر عدالت نے الیکشن کمیشن کے عہدیدار سے دوپہر 2 بجے تک جواب دینے کے لیے کہا ہے۔ سماعت کے دوران سپریم کورٹ نے الیکشن کمیشن سے دریافت کیا کہ مائیکرو کنٹرولر کنٹرول یونٹ میں ہے یا وی وی ...