منگلورو: بینگرے میں 'ساگر مالا' منصوبہ کے خلاف ماہی گیروں کا زبردست احتجاج

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 5th April 2021, 10:49 PM | ساحلی خبریں |


منگلورو 5/ اپریل (ایس او نیوز)  مرکزی حکومت کے ایک اہم منصوبہ 'ساگر مالا' کے تحت بینگرے میں بندرگاہی علاقے کو وسیع اور گہرا کرنے کے لئے کیپیٹل ڈریجنگ ( ریت اور کیچڑ نکالنے)   اورکوسٹل برتھ (گودی)  تعمیر کرنے  کی مخالفت میں یہاں کے ماہی گیروں اور عوام نے زبردست احتجاجی مظاہرا کیا۔

    مظاہرین نے کہا کہ " ہم ساگر مالا پروجیکٹ کے تحت اس کارروائی کی سخت مخالفت کرتے ہیں۔ ہم سمجھتے ہیں کہ حکومت یہ منصوبہ یہاں لاکر بینگرے سے ہم لوگوں کو بھگانے کی کوشش کر رہی ہے۔ برسہا برس سے ہم ہماری زمینوں کے لئے قانونی دستاویزات کا مطالبہ کر رہے ہیں۔ مگر ہماری مانگیں پوری نہیں کی گئیں۔"

    انہوں نے کہا :" یہاں پر ماہی گیر طبقہ رہتا ہے۔ سوکھی ہوئی مچھلیاں ذخیرہ کرنے خیمے، ماہی گیروں کے  مکانات وغیرہ موجود ہیں ۔ اس منصوبہ کی وجہ سے ہم سب کا بڑا نقصان ہوگا۔ ہمارے لئے دوسری کوئی متبادل جگہ بھی نہیں ہے۔ ہماری روزی روٹی ہم سے چھن جائے گی۔ اس لئے حکومت کو چاہیے کہ نیا منصوبہ لا کر یہاں کے عوام کو پریشانیوں میں ڈالنے کے بجائے ہمیں بنیادی سہولتیں فراہم کی جائیں اور ہمارے مطالبات پورے کیے جائیں ۔"
 

ایک نظر اس پر بھی

انکولہ میں ڈاکٹر انجلی نے بی جے پی پر کیا طنز : مجھے بیرون ضلع کی کہنے والوں کو میرے حلقے میں آنا ہی ہوگا 

انکولہ کے ناڈ ور ہال میں منعقدہ انتخابی تیاریوں کے جائزاتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے اتر کنڑا حلقے کی امیدوار ڈاکٹر انجلی نمبالکر نے بی جے پی کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا مجھے اتر کنڑا ضلع سے باہر کی امیدوار بتانے والی بے جے پی کو بھی میرے حلقے میں آنا ہی ہوگا ۔ انہیں شائد پتہ نہیں ...

کمٹہ میں ڈی کے شیوکمار نے کہا : دھرم کسی کی جائداد نہیں ہے ۔ بھگوان کو سیاست میں استعمال کرنا ناقابل معافی ہے

پارلیمانی انتخاب کی تیاریوں کے سلسلے میں کمٹہ میں منعقدہ  جائزاتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کے پی سی سی صدر اور نائب وزیر اعلیٰ ڈی کے شیوا کمار نے کہا کہ ہمارا یقین یہ ہے کہ دھرم چاہے جو بھی اس کا نظریہ ایک ہی ہے ، نام چاہے سیکڑوں ہوں ، مگر بھگوان ایک ہی ہے اور پوجا جیسی بھی ہو، ...

بھٹکل شمس الدین سرکل کے قریب بس اور آٹو رکشہ کی ٹکر؛ آٹو ڈرائیور شدید زخمی

  قلب شہر شمس الدین سرکل کے قریب  پرائیویٹ بس اور آٹو کی ٹکر میں آٹو ڈرائیور شدید زخمی ہوگیا جسے   بھٹکل سرکاری اسپتال میں ضروری طبی امداد فراہم کرنے کے بعد زائد علاج کے لئے کنداپور  لے جایا گیا ہے۔ زخمی ڈرائیور کی شناخت جامعہ آباد روڈ، ماسٹر کالونی کے رہائشی  محمد سُہیل ...

بھٹکل میں انجلی نمبالکر نے کہا؛ آنے والےانتخابات بی جے پی اور کانگریس کے درمیان نہیں ، امیروں اور غریبوں کے درمیان اور انصاف اور ناانصافی کے درمیان مقابلہ

  آنے والے لوک سبھا انتخابات میں اصل مقابلہ  بی جے پی اور کانگریس کے درمیان  نہیں ہوگا بلکہ  اڈانی اور امبانی جیسے  سرمایہ داروں  کو تعاون فراہم کرنے والوں اور غریبوں کو انصاف دلانے والوں کے درمیان ہوگا، صاف صاف کہیں تو یہ سرمایہ داروں اور غریبوں کے درمیان  مقابلہ ہے۔ یہ بات ...