بنگلورو میں بارش سے نشیبی علاقوں کے مکانوں میں پانی داخل، سرکاری اسپتال میں پانی گھس جانے سے30لاکھ مالیت کے طبی ساز وسامان تباہ

Source: S.O. News Service | Published on 29th August 2022, 11:39 AM | ریاستی خبریں |

بنگلورو،29؍اگست(ایس او  نیوز) بنگلور شہر میں گزشتہ دنوں ہو ئی موسلا دھار بارش کی وجہ سے اودی پالیہ،تلگھٹ پورہ تالابوں کی کو ڈی ٹوٹ کر بھاری مقدار میں پانی کگلی پورہ سرکاری اسپتال میں گھس جانے سے30لاکھ سے زیادہ مالیت کے طبی ساز وسامان تباہ ہو گئے۔

اطلاع کے مطابق اسپتال کے قریب پل ٹوٹنے سے ٹرافک میں خلل پڑا،قریبی سرکاری فرسٹ گریڈ کالج میں بھی پانی داخل ہو جانے سے کالج کو چھٹی دے دی گئی۔ اسپتال کے اندر اورباہر دیر رات تقریباً5 فیٹ پانی بھر گیا جس سے حاملہ، زچہ خواتین،ڈاکٹروں ودیگر مریضوں کو اسپتال کے فرسٹ اور سکینڈ فلور اور سیڑھوں پر پناہ لینا پڑا۔علی الصباح اسپتال کا دورہ کر تے ہو ئے کگلی پورہ گرام پنچایت صدر کے ایس پرویزنے اسپتال کے عملہ اور مقامی افراد کے تعاون سے زچہ وحاملہ خواتین اور مریضوں کو ایمبو لینس اور دیگرگاڑیوں کے ذریعہ گٹے پالیہ،نیٹی گیرے،کونن کنٹے کے اسپتالوں کو منتقل کیا۔ بعد میں جے سی بی کے ذریعہ پل کی مٹی ہٹا کر پانی کو بہا یا گیا۔

اس دوران ریاستی وزیر برائے کو آپریشن ایس ٹی سوم شیکھر نے اسپتال اور پل کا معائنہ کیا اور تین دنوں کے اندر اسپتال کے لئے درکار تمام ادویات فراہم کرنے کی ہدایت دی اور پل کی تعمیر شروع کرنے کی بھی ہدایت دی۔

اس موقع سابق ضلع پنچایت رکن شیو کمار نے کہا کہ قومی شاہراہ سے سرکاری فرسٹ گریڈ کالج اور اسپتال تک حفاظتی دیوار تعمیر کی جائے۔ ڈملور، انو گراہا لے آؤٹڈ پٹنہلی سمیت نشیبی علاقوں میں تقریباً30مکانوں میں پانی داخل ہو جانے کی وجہ سے مقامی مکینوں کو رات بھر جاگ کر گزارنا پڑا۔ گزشتہ تین،چار دنوں سے شہر میں بارش نہیں ہو ئی تھی،لیکن جمعرات کی رات اور جمعہ کی دوپہر شہر کے مختلف علاقوں میں بارش ہو ئی تھی۔ جمعہ کی دوپہر15 سے 20منٹ تک ہوئی موسلا دھار بارش کی وجہ سے ڈملور فرسٹ کراس سے قریب موجود راج کالووے کافی زیادہ کیچڑ جمع ہو جانے کی وجہ سے پانی سڑکوں پر بہنے لگا او ریہاں موجود10 سے زیادہ مکانوں میں پانی داخل ہو گیا،اور سڑکوں پر 3سے4فیٹ پانی جمع ہو چکا تھا۔انو گراہا لے آؤٹ سکٹر ایک اور دو کے 5مکانوں،پٹنہلی کے4مکانوں میں پانی داخل ہونے کی رپورٹیں ملی ہیں۔شانتی نگر کے ڈبل روڈ،ایچ ایس آر 6اسٹیج کے مین روڈکونن کنٹے، منگمناپالیہ مین روڈ علاقوں میں کافی زیادہ مقدار میں پانی جمع ہو چکا تھا،جس کی وجہ گاڑیوں کے گزر میں رکاوٹیں پیدا ہو گئیں۔ پٹنہلی سرکاری اسکول احاطہ میں کافی زیادہ مقدار میں پانی جمع ہو گیا۔

بنگلورو  میں جمعہ کے دن سب سے زیادہ بارش بومنہلی زون کے پٹنہلی میں 41ملی میٹر، سنگا سندرا36، بی ٹی ایم لے آؤٹ35،ایجی پورہ 34.5، ڈملور 31، کورمنگلا اوربیگور میں فی کس30.5، بلکاہلی 30، ارکیرے23.5، سدامنی لے آؤٹ22.5، راجا راجیشوری نگر20.5ودیا پیٹھ19، ناگرباوی اور ایچ ایس آر لے آؤٹ فی کس 17ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

بی جے پی کانگریس ایم ایل اے کو رقم کی پیشکش کر رہی ہے: وزیر اعلیٰ سدارامیا

کرناٹک کے وزیر اعلی سدارامیا نے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے لیڈروں پر الزام لگایا ہے کہ وہ کانگریس کے ممبران اسمبلی کو اپنی حکومت کے قیام کے بعد رقم کی پیشکش کر کے اپنی طرف راغب کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

آئین میں کوئی تبدیلی نہیں ہوگی: سابق وزیر اعظم دیوے گوڑا

جنتا دل (ایس) (جے ڈی ایس) کے سربراہ اور سابق وزیر اعظم ایچ ڈی دیوے گوڑا نے منگل کو واضح کیا کہ وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ بھلے ہی بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کو لوک سبھا الیکشن 2024میں 400 سیٹیں مل جائیں آئین میں کوئی ترمیم نہیں ہو گی۔

بی جے پی نے کانگریس ایم ایل اے کو 50 کروڑ روپے کی پیشکش کی؛ سدارامیا کا الزام

کرناٹک کے وزیر اعلی سدارامیا نے ہفتہ کو بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) پر الزام لگایا کہ وہ کانگریس کے اراکین اسمبلی کو وفاداری تبدیل کرنے کے لیے 50 کروڑ روپے کی پیشکش کرکے 'آپریشن لوٹس' کے ذریعے انکی حکومت کو غیر مستحکم کرنے کی کوششوں میں ملوث ہے۔

لوک سبھا انتخاب 2024: کرناٹک میں کانگریس کو حاصل کرنے کے لیے بہت کچھ ہے

کیا بی جے پی اس مرتبہ اپنی 2019 لوک سبھا انتخاب والی کارکردگی دہرا سکتی ہے؟ لگتا تو نہیں ہے۔ اس کی دو بڑی وجوہات ہیں۔ اول، ریاست میں کانگریس کی حکومت ہے، اور دوئم بی جے پی اندرونی لڑائی سے نبرد آزما ہے۔ اس کے مقابلے میں کانگریس زیادہ متحد اور پرعزم نظر آ رہی ہے اور اسے بھروسہ ہے ...