بنگلورو فساد میں ہوئے نقصانات کی بھرپائی قصورواروں سے کرائی جائے گی: وزیراعلیٰ یڈی یورپا

Source: S.O. News Service | Published on 17th August 2020, 9:34 PM | ریاستی خبریں |

بنگلورو،17؍اگست (ایس او نیوز) کرناٹک حکومت نے پیر کو کہا ہے کہ بنگلورو کے مشرقی حصوں میں ہوئے فسادات کے دوران نجی اور سرکاری جائیداد کے نقصانات کا اندازہ کیا جائے گا اور اس کے نقصانات کی بھرپائی قصورواروں سے کرائی جائے گی۔ وزارت داخلہ کی اعلی سطحی میٹنگ کے بعد وزیراعلی بی ایس یڈی یورپا نے نامہ نگاروں کو یہ اطلاع دی۔ اس میٹنگ میں داخلہ سکریٹری اور چیف سکریٹری کے ساتھ وزیر داخلہ اور یڈی یورپا بھی موجود تھے۔

یڈی یورپا نے بتایا کہ وزارت داخلہ اس سلسلے میں ہائی کورٹ میں اپیل کرے گی اور عدالت سے کلیمز کمشنر مقرر کرنے کی اپیل بھی کرے گی۔ انہوں نےکہا کہ ’’فسادیوں کے ذریعہ دنگوں کے دوران نجی اور سرکاری جائیداد کو پہنچائے گئے نقصانات کا اندازہ لگایا جائے گا۔‘‘

وزیراعلی نے بتایا کہ ریاستی حکومت نے ملزموں کے خلاف مقدمہ لڑنے کے لئے تین وکیلوں کی ٹیم تشکیل دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ دنگوں کی جانچ کرنے کے لئے خصوصی جانچ ٹیم (ایس آئی ٹی) تشکیل دی جائے گی۔ واضح رہے کہ اس فساد میں مبینہ طور پر تین ہزار سے زیادہ فسادیوں نے تشدد میں حصہ لیا تھا اور رکن اسمبلی کے گھر میں آگ لگانے کے علاوہ کئی گاڑیوں میں توڑ پھوڑ کی تھی۔

ایک نظر اس پر بھی

بی جے پی کانگریس ایم ایل اے کو رقم کی پیشکش کر رہی ہے: وزیر اعلیٰ سدارامیا

کرناٹک کے وزیر اعلی سدارامیا نے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے لیڈروں پر الزام لگایا ہے کہ وہ کانگریس کے ممبران اسمبلی کو اپنی حکومت کے قیام کے بعد رقم کی پیشکش کر کے اپنی طرف راغب کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

آئین میں کوئی تبدیلی نہیں ہوگی: سابق وزیر اعظم دیوے گوڑا

جنتا دل (ایس) (جے ڈی ایس) کے سربراہ اور سابق وزیر اعظم ایچ ڈی دیوے گوڑا نے منگل کو واضح کیا کہ وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ بھلے ہی بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کو لوک سبھا الیکشن 2024میں 400 سیٹیں مل جائیں آئین میں کوئی ترمیم نہیں ہو گی۔

بی جے پی نے کانگریس ایم ایل اے کو 50 کروڑ روپے کی پیشکش کی؛ سدارامیا کا الزام

کرناٹک کے وزیر اعلی سدارامیا نے ہفتہ کو بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) پر الزام لگایا کہ وہ کانگریس کے اراکین اسمبلی کو وفاداری تبدیل کرنے کے لیے 50 کروڑ روپے کی پیشکش کرکے 'آپریشن لوٹس' کے ذریعے انکی حکومت کو غیر مستحکم کرنے کی کوششوں میں ملوث ہے۔

لوک سبھا انتخاب 2024: کرناٹک میں کانگریس کو حاصل کرنے کے لیے بہت کچھ ہے

کیا بی جے پی اس مرتبہ اپنی 2019 لوک سبھا انتخاب والی کارکردگی دہرا سکتی ہے؟ لگتا تو نہیں ہے۔ اس کی دو بڑی وجوہات ہیں۔ اول، ریاست میں کانگریس کی حکومت ہے، اور دوئم بی جے پی اندرونی لڑائی سے نبرد آزما ہے۔ اس کے مقابلے میں کانگریس زیادہ متحد اور پرعزم نظر آ رہی ہے اور اسے بھروسہ ہے ...