سابق وزیراعظم دیو ےگوڑا نے کیا بنگلورو تشدد میں شامل لوگوں کے خلاف کارروائی کا مطالبہ

Source: S.O. News Service | Published on 13th August 2020, 11:40 AM | ریاستی خبریں |

بنگلورو،13؍اگست (ایس او نیوز؍یو این آئی)  سابق وزیراعظم و جنتا دل (سیکولر) کے قومی صدر ایچ ڈی دیوےگوڑا نے ریاستی حکومت سے بنگلور میں ہوئے تشدد میں شامل لوگوں کے خلاف سخت کارروائی کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ ایچ ڈی دیوےگوڑا نے بدھ کو یہاں جاری بیان میں کہا کہ ’’کل شب ہوئے فسادات کا مقصد امن وامان کو خراب کرنا تھا اور اس کی مذمت کی جانی چاہیے۔ سابق وزیراعظم ایچ ڈی دیوےگوڑا نے کہا کہ پولیس کو تشدد کے لیے ذمے دار اور اسے اکسانے والے لوگوں کے خلاف کارروائی کرنی چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ’’میں ریاستی حکومت سے قصورواروں کے خلاف سخت کارروائی کرنے کی اپیل کرتا ہوں۔

اس درمیان کرناٹک کانگریس کمیٹی (کے پی سی سی) کے صدر ڈی کے شیو کمار نے بھی پرتشدد واقعات کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ کسی کو بھی قانون اپنے ہاتھ میں نہیں لینا چاہیے۔ قابل ذکر ہے کہ تشدد کے دوران تھانوں پر حملے، پتھراو اور آگ زنی کرنے والی پرتشدد بھیڑ کو پرسکون کرنے کے لیے انتباہ کے طور پر کی گئی پولیس کی گولی باری میں تین افراد کی موت ہوگئی ہے۔ کانگریس رکن اسمبلی اکھنڈ سری نواس مورتی کے ایک قریبی رشتہ دار کی جانب سے فیس بک پر ایک خاص مذہب کے تعلق سے مبینہ توہین آمیز تبصرہ کیے جانے کے بعد بنگلور میں تشدد شروع ہوا۔

ایک نظر اس پر بھی

بی جے پی نے باغی لیڈر ایشورپا کو 6 سال کے لئے پارٹی سے معطل کر دیا

  کرناٹک میں آزاد امیدوار کے طور پر لوک سبھا الیکشن لڑ رہے بی جے پی کے باغی لیڈر کے ایس ایشورپا کو پارٹی نے 6 سال کے لئے معطل کر دیا۔ زیر بحث شیوموگا لوک سبھا سیٹ سے اپنی نامزدگی واپس نہیں لینے کے ایشورپا کے فیصلے کے بعد بی جے پی کی تادیبی کمیٹی نے اس تعلق سے ایک حکم جاری کر دیا۔ ...

ہبلی: سی او ڈی کرے گی نیہا مرڈر کیس کی تحقیقات؛ ہبلی، دھارواڑ کے مسلم رہنماوں نے کی قتل کی مذمت

ہبلی میں ہوئے کالج طالبہ نیہا قتل معاملے کو بی جے پی کی طرف سے سیاسی مفادات کے لئے انتہائی منفی انداز میں پیش کرنے کی مہم پر قابو پانے کے لئے وزیر اعلیٰ سدا رامیا نے اعلان کیا ہے کہ قتل کے اس معاملے کی مکمل تحقیقات سی او ڈی کے ذریعے کروائی جائے گی اور تیز رفتاری کے ساتھ شنوائی کے ...

کرناٹک کے نائب وزیر اعلی ڈی کے شیوکمار کے خلاف ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کا مقدمہ

لوک سبھا انتخابات 2024: کرناٹک کے نائب وزیر اعلی ڈی کے شیوکمار پر لوک سبھا انتخابی مہم کے دوران انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کا الزام لگایا گیا ہے۔ پولیس نے اس کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔ یہ معاملہ کانگریس لیڈر شیوکمار کے ایک ویڈیو سے جڑا ہے۔ ویڈیو میں، وہ مبینہ طور پر ...

طالبہ کا قتل: کرناٹک کے وزیر اعلیٰ سدارامیا نے لو جہاد سے کیا انکار

کرناٹک کے وزیر اعلیٰ سدارامیا نے ہفتہ کو کہا کہ ایم سی اے کی طالبہ نیہا ہیرے مٹھ کا قتل لو جہاد کا معاملہ نہیں ہے۔ چیف منسٹر نے میسور میں میڈیا کے نمائندوں سے کہاکہ میں اس فعل کی سخت مذمت کرتا ہوں۔ قاتل کو فوری گرفتار کر لیا گیا۔ یہ لو جہاد کا معاملہ نہیں ہے۔ حکومت اس بات کو ...