ٹریفک سے بد حال بنگلوروکو میٹرو سے بڑی راحت

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 19th June 2019, 11:14 AM | ریاستی خبریں |

بنگلورو،19؍جون(ایس او نیوز) شہر کے راستوں کی بدحالی اور ہر جگہ ٹریفک کے اژدھام نے شہریوں کو بے بس کر رکھا ہے اور عام عوام متبادل نظام نقل و حمل کی جستجومیں لگے ہوئے ہیں اسی لئے میٹرو ریل کی خدمات روز بروز عوام میں مقبولیت حاصل کرتی جا رہی ہے- شہر کے حالیہ حالات اور راستوں کے گڑھوں اور ان کی وجہ سے پیش آئے حادثات نے بھی عوام کو اس بات کی طرف متوجہ کیا ہے کہ وہ میٹرو کی خدمات سے استفادہ کریں - دوسری طرف خود بی ایم آر سی ایل آخری میل کا رابطہ فراہم کرنے کے سلسلہ میں کئی اقدامات کر رہی ہے جس میں بی ایم ٹی سی کی جانب سے بھی اسے تعاون حاصل ہو رہا ہے تو بی بی ایم پی نے بھی میٹرو اسٹیشنوں کے اطراف سائیکل ٹریکس کی تعمیر اور راہداریوں کو چوڑا بنانے وغیرہ کے منصوبے تیار کئے ہیں -ان سب کی وجہ سے امید کی جا رہی ہے کہ میٹرو کی خدمات عوام کے لئے مزید پر کشش اور مفید بھی بن جائیں گی-لیکن المیہ یہ ہے کہ جہاں ترقی یافتہ ممالک میں پہلے شہروں کا بنیادی ڈھانچہ تیار کیا جاتا ہے اور اس کے بعد ان میں لوگوں کا بسیراہوتا ہے اور معاشرتی ڈھانچہ کی تیاری عمل میں آتی ہے،مگر ہندوستان میں بالخصوص بنگلور جیسے بڑھتے ہوئے شہر میں یہ عمل دوسرے رخ پر ہوتا ہے-انفرادی زمینات پر گھر، مکانات اور عمارتیں تعمیر ہوتی ہیں، پھر بڑے بڑے اپارٹمنٹ آتے ہیں جن کے اطراف معاشرتی ڈھانچہ تیار ہوتا ہے اور اس کے بعدآخر میں شہری زندگی کے بنیادی ڈھانچہ کی آمد ہوتی ہے،البتہ یہ صورت حال ہمیشہ اور ہر جگہ نہیں ہوتی-نما میٹرو کے سلسلہ میں خیال کیا جا رہا ہے، بلکہ شہری ماہرین کو اس کا یقین ہے کہ یہ شہر کی صورت حال کو تبدیل کر سکتا ہے،البتہ یہ اب بھی تکلیف دہ حد تک سست رفتار ی کے ساتھ آگے بڑھ رہا ہے-اگرچہ کہ یہ بات اس وقت سمجھ میں آنا مشکل ہے مگر یہ حقیقت ہے کہ جب میٹرو کا کام مکمل ہو جائے گا اور اس کے تینوں مرحلے کام کرنا شروع کر دیں گے تو یہ بنگلور شہر کے تمام حصوں کو نا قابل فہم حد تک رابطہ فراہم کر سکتا ہے اور اس کے بعدشہر کے اندر سفر کرنا بالکل آسان ہو جائے گا-

ایک نظر اس پر بھی

بی جے پی نے باغی لیڈر ایشورپا کو 6 سال کے لئے پارٹی سے معطل کر دیا

  کرناٹک میں آزاد امیدوار کے طور پر لوک سبھا الیکشن لڑ رہے بی جے پی کے باغی لیڈر کے ایس ایشورپا کو پارٹی نے 6 سال کے لئے معطل کر دیا۔ زیر بحث شیوموگا لوک سبھا سیٹ سے اپنی نامزدگی واپس نہیں لینے کے ایشورپا کے فیصلے کے بعد بی جے پی کی تادیبی کمیٹی نے اس تعلق سے ایک حکم جاری کر دیا۔ ...

ہبلی: سی او ڈی کرے گی نیہا مرڈر کیس کی تحقیقات؛ ہبلی، دھارواڑ کے مسلم رہنماوں نے کی قتل کی مذمت

ہبلی میں ہوئے کالج طالبہ نیہا قتل معاملے کو بی جے پی کی طرف سے سیاسی مفادات کے لئے انتہائی منفی انداز میں پیش کرنے کی مہم پر قابو پانے کے لئے وزیر اعلیٰ سدا رامیا نے اعلان کیا ہے کہ قتل کے اس معاملے کی مکمل تحقیقات سی او ڈی کے ذریعے کروائی جائے گی اور تیز رفتاری کے ساتھ شنوائی کے ...

کرناٹک کے نائب وزیر اعلی ڈی کے شیوکمار کے خلاف ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کا مقدمہ

لوک سبھا انتخابات 2024: کرناٹک کے نائب وزیر اعلی ڈی کے شیوکمار پر لوک سبھا انتخابی مہم کے دوران انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کا الزام لگایا گیا ہے۔ پولیس نے اس کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔ یہ معاملہ کانگریس لیڈر شیوکمار کے ایک ویڈیو سے جڑا ہے۔ ویڈیو میں، وہ مبینہ طور پر ...

طالبہ کا قتل: کرناٹک کے وزیر اعلیٰ سدارامیا نے لو جہاد سے کیا انکار

کرناٹک کے وزیر اعلیٰ سدارامیا نے ہفتہ کو کہا کہ ایم سی اے کی طالبہ نیہا ہیرے مٹھ کا قتل لو جہاد کا معاملہ نہیں ہے۔ چیف منسٹر نے میسور میں میڈیا کے نمائندوں سے کہاکہ میں اس فعل کی سخت مذمت کرتا ہوں۔ قاتل کو فوری گرفتار کر لیا گیا۔ یہ لو جہاد کا معاملہ نہیں ہے۔ حکومت اس بات کو ...