مودی کی قیادت میں ہندوستان میں G-20 چوٹی کانفرنس: وزیر اعلیٰ بومئی

Source: S.O. News Service | Published on 29th June 2022, 11:32 AM | ریاستی خبریں |

بنگلورو، 29؍جون (ایس او نیوز) ریاستی وزیر اعلیٰ بسوا راج بومئی نے بتایاکہ وزیراعظم نریندرمودی کی قابل قیادت میں ہندوستان میں G-20 چوٹی کانفرنس 2023 کا انعقاد کیا جارہا ہے جو دنیابھر میں ہندوستان کی مضبوط تصویرکی عکاسی ہے۔ یہاں وزیراعظم نریندر مودی کے بطور گجرات کے وزیراعلیٰ 12سال اور بطور وزیراعظم 8سال کی کارکردگیوں پر مشتمل کتاب (modi@20:dreamsmeetdelivery) کے اجراء کے پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے بومئی نے اس خیال کا ظہارکیا۔

انہوں نے بتایاکہ 2023میں G-20چوٹی کانفرنس کو ہندوستان میں منعقد کیا جارہا ہے۔ دنیا کے 20 اہم ممالک کا اجلاس اس مرتبہ ملک میں چلایا جارہا ہے اور بنگلورو میں بھی9/اجلاس منعقد ہوں گے۔ انہوں نے کہاکہ ہر وقت شہریوں کے دل میں جگہ بنانا ہر ایک کے بس کی بات نہیں ہے لیکن وزیراعظم نریندر مودی نے 130کروڑ آبادوالے اس ملک کی ترقی کے لئے دن رات محنت کی اوران کی قائدانہ صلاحیت کی بدولت ملک کا نقشہ ہی بدل گیا۔ انہوں نے بتایاکہ مرکزی حکومت نے سیمی کنڈکٹر کی پیداوار کے لئے خصوصی پالیسی مرتب کرتے ہوئے 66ہزار کروڑ کا گرنٹ مختص کیا ہے اور ماحولیات کے تحفظ اور قابل تجدید توانائی کو فروغ دینے ایتنھال کی پیداوار کی جارہی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ آبادی کے بے تحاشہ اضافہ کو ہندوستان کی ترقی میں رکاوٹ مانا جاتا رہا ہے لیکن مودینے اپنی اسکیموں کے ذریعہ 26فیصد نوجوانوں کو ملک کی طاقت بنادیا اور پوری دنیا میں ہندوستان کو پہلا مقام دلانے کی مسلسل کوشش میں ہیں۔

بومئی نے بتایاکہ اس کتاب میں وزیراعظم مودی کے خیالات کو پیش کیاگیا ہے اور اس میں سدھامورتی، ڈاکٹر دیوی شٹی، پی وی سندھو ودیگرنے اپنے خیالات کا اظہارکیا ہے اس کتاب کا کنڑا میں ترجمہ کرکے ریاست کے عوام کو پیش کیا جائے گا۔

ایک نظر اس پر بھی

کانگریس کرناٹک میں لوک سبھا کی 20 سیٹں جیتے گی، وزیر اعلیٰ سدارامیا دعویٰ

کرناٹک کے وزیر اعلیٰ  سدارامیا نے دعویٰ کیا ہے کہ اس لوک سبھا انتخابات میں کانگریس کرناٹک کی 28 میں سے 20 سیٹوں پر کامیابی کا پرچم لہرائے گی۔ میڈیا کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کانگریس کے تئیں رائے دہندگان کا ردعمل اب تک بہت مثبت رہا ہے۔

بی جے پی کرناٹک حکومت کو دھمکی دے رہی، نائب وزیر اعلیٰ ڈی کے شیوکمار کا سنگین الزام

کرناٹک کے نائب وزیر اعلیٰ ڈی کے شیوکمار نے بی جے پی پر سنگین الزام عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ ریاستی حکومت کو دھمکی دے رہی ہے اور لوگوں میں یہ پیغام پہنچانے کی کوشش کر رہی ہے کہ خراب نظم و نسق کی وجہ سے اب ریاست کی کمان گورنر کے حوالے کر دی جائے گی۔

بی جے پی کانگریس ایم ایل اے کو رقم کی پیشکش کر رہی ہے: وزیر اعلیٰ سدارامیا

کرناٹک کے وزیر اعلی سدارامیا نے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے لیڈروں پر الزام لگایا ہے کہ وہ کانگریس کے ممبران اسمبلی کو اپنی حکومت کے قیام کے بعد رقم کی پیشکش کر کے اپنی طرف راغب کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔