ٹرافک اژدہام پر قابو پانے بنگلورو شہر میں مزید5نئے ٹرافک پو لیس تھانے قائم کئے جائیں گے: بسوا راج بومئی

Source: S.O. News Service | Published on 10th December 2022, 11:37 AM | ریاستی خبریں |

بنگلورو، 10؍دسمبر(ایس او  نیوز)وزیر اعلیٰ بسوا راج بومئی نے کہاکہ شہر میں ٹرافک اژدہام پر قابو پانے کے مقصد سے مزید5نئے ٹرافک پو لیس تھانے شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ براڈوے روڈ پر تعمیرایسٹ ڈویژن کی ڈپٹی کمشنر آف پو لیس(ڈی سی پی) دفتر کا افتتاح اور انٹلی جنٹ ٹرافک مینجمنٹ سسٹم(آئی ٹی ایم ایس) کا آغاز کرنے کے بعد وزیر اعلیٰ نے اس بات کی جانکاری دی۔ انہوں نے کہا کہ شہر میں ٹرافک مسئلے کو حل کرنے کے مقصد سے شہر میں مزید5ٹرافک پو لیس تھانوں کو شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے اور تین دنوں کے اندر نئے ٹرافک پو لیس تھانوں کو منظوری دی جائے گی۔وزیر اعلیٰ نے بتا یا کہ شہر میں ٹرافک مسئلہ کو حل کرنے کے لئے حکومت نے پہلی مرتبہ ٹرافک شعبے کے لئے اسپیشل کمشنر کا عہدہ متعارف کر وایا ہے۔اس عہدے کے لئے سینئر پولیس افسر ڈاکٹر ایم اے سلیم کو اسپیشل کمشنر برائے ٹرافک مقرر کیا ہے۔انہوں نے امید ظاہر کی کہ چند دنوں میں شہر میں ٹرافک نظام میں تبدیلیاں دکھائی دیں گی۔ بومئی نے کہا کہ جدید ٹکنالوجی کا استعمال کر تے ہو ئے ٹرافک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والی گاڑیوں کے سواروں پر جرمانہ عائد کرنے کے مقصد سے آئی ٹی ایم ایس نظام شروع کیا گیا ہے۔انہوں نے بتا یا کہ مذکورہ نظام سے گاڑیوں کے ڈرائیورس پر جرمانہ عائد کرنے کے معاملے میں رشوت خوری اور پو لیس اہلکاروں سے زیادتیوں کی شکایتوں کا موقع نہیں ملے گا۔اس سے ٹرافک مسائل کو بہت حد تک حل کیا جا سکتا ہے۔انہوں نے بتا یا کہ ٹرافک اژدہام والے گرگنٹے پالیہ،کے آر پورم،سلک بورڈ جنکشن سمیت شہر کے12ہائی ڈینسٹی کاریڈار میں ٹرافک مسئلے کو حل کرنے کے لئے درکار اقدامات کرنے کی ہدایت دی گئی ہے۔ تقریب کی صدارت شیواجی نگر اسمبلی حلقہ کے رکن اسمبلی رضوان ارشدنے کی۔اس مو قع پر ریاستی وزیر برائے صحت ڈاکٹر کے سدھا کر،وزیر برائے اعلیٰ تعلیم ڈاکٹر سی این اشوتھ نارائن،وزیر برائے داخلہ ارگا گنا نیندرا، ڈائرکٹر جنرل وانسپکٹر جنرل آف پو لیس پراوین سود، شہر کے پو لیس کمشنر پرتاپ ریڈی، جوائنٹ پو لیس کمشنرانو چیت،ایسٹ ڈویژن کے ڈپٹی کمشنر آف پو لیس بھومی شنکر،بھارتی نگر وارڈ کے سابق کارپوریٹر شکیل احمد سمیت دیگر اعلیٰ پو لیس افسران حاضر رہے۔ایک اور تقریب میں وزیر اعلیٰ نے شیشادری پورم سب ڈویژن کے اسسٹنٹ پو لیس کمشنر (اے سی پی) دفتر،نظم وضبط، ٹرافک پو لیس تھانوں اور ہائی گراؤنڈ پو لیس اسٹیشن کے لئے سنگ بنیاد رکھا۔ اسپیشل پو لیس کمشنر برائے ٹرافک ڈاکٹر ایم اے سلیم نے بتا یا کہ زیادہ ٹرافک اژدہام والے5علاقوں میں نئے ٹرافک پو لیس تھانوں کو شروع کرنے کے لئے انہوں نے حکوت کو تجویز پیش کی تھی۔اس تجویز کو حکومت نے فوری قبول کر تے ہو ئے بیلندور،ہنور،مہا دیوپورہ،تلگٹ پورہ اور واڈاراہلی میں نئے ٹرافک پو لیس تھانے شروع کرنے کو منظوری دی ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

بی جے پی کانگریس ایم ایل اے کو رقم کی پیشکش کر رہی ہے: وزیر اعلیٰ سدارامیا

کرناٹک کے وزیر اعلی سدارامیا نے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے لیڈروں پر الزام لگایا ہے کہ وہ کانگریس کے ممبران اسمبلی کو اپنی حکومت کے قیام کے بعد رقم کی پیشکش کر کے اپنی طرف راغب کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

آئین میں کوئی تبدیلی نہیں ہوگی: سابق وزیر اعظم دیوے گوڑا

جنتا دل (ایس) (جے ڈی ایس) کے سربراہ اور سابق وزیر اعظم ایچ ڈی دیوے گوڑا نے منگل کو واضح کیا کہ وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ بھلے ہی بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کو لوک سبھا الیکشن 2024میں 400 سیٹیں مل جائیں آئین میں کوئی ترمیم نہیں ہو گی۔

بی جے پی نے کانگریس ایم ایل اے کو 50 کروڑ روپے کی پیشکش کی؛ سدارامیا کا الزام

کرناٹک کے وزیر اعلی سدارامیا نے ہفتہ کو بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) پر الزام لگایا کہ وہ کانگریس کے اراکین اسمبلی کو وفاداری تبدیل کرنے کے لیے 50 کروڑ روپے کی پیشکش کرکے 'آپریشن لوٹس' کے ذریعے انکی حکومت کو غیر مستحکم کرنے کی کوششوں میں ملوث ہے۔

لوک سبھا انتخاب 2024: کرناٹک میں کانگریس کو حاصل کرنے کے لیے بہت کچھ ہے

کیا بی جے پی اس مرتبہ اپنی 2019 لوک سبھا انتخاب والی کارکردگی دہرا سکتی ہے؟ لگتا تو نہیں ہے۔ اس کی دو بڑی وجوہات ہیں۔ اول، ریاست میں کانگریس کی حکومت ہے، اور دوئم بی جے پی اندرونی لڑائی سے نبرد آزما ہے۔ اس کے مقابلے میں کانگریس زیادہ متحد اور پرعزم نظر آ رہی ہے اور اسے بھروسہ ہے ...