بنگلورو کیلئے 665؍ایمبولنس:وزیرتعلیم ڈاکٹرکے سدھاکر

Source: S.O. News Service | Published on 10th August 2020, 11:22 AM | ریاستی خبریں |

بنگلورو،10؍اگست(ایس او نیوز)شہربنگلورمیں کورونامتاثرین ودیگرمریضوں کواسپتال اور کووِڈکیرسنٹرلے جانے کے لیے 665؍ایمبولنس فراہم کئے گئے ہیں۔ اس بات کی اطلاع ریاستی وزیرطبی تعلیم ڈاکٹرکے سدھاکر نے دی۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ بی ایس ایڈی یورپا کی ہدایت کے مطابق شہرکے لیے 665؍ایمبولنس فراہم کئے گئے ہیں۔ اس کی تفصیل دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بی بی ایم پی کے نارتھ زون کے لیے 127، ایسٹ زون کے لیے 141، ساؤتھ زون کے لیے 110؍اورراجیشوری نگرکے لیے40، بمنہلی کے لیے 43، مہادیوپورکے لیے52، داسرہلی کے لیے 24 اور یلہنکاکے لیے 33؍ ایمبولنسوں کی سہولت فراہم کی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ محکمہ پولیس کی جانب سے 11اور بنگلورضلع انتظامیہ کی طرف سے 84؍ایمبولنس کی سہولت دی گئی ہے۔اس موقع پرانہوں نے کمارسوامی لے آؤٹ میں واقع ساگر پرائیویٹ اسپتال کوسخت انتباہ دیتے ہوئے کہا کہ دودنوں سے جس میت کورکھ کرلواحقین کوستایاجارہاہے،وہ بندکریں اور میت فوری طورپر لواحقین کے حوالے کریں۔ معلوم رہے کہ ساگراسپتال والوں نے اس میت کے رشتہ داروں کو9؍لاکھ روپے اسپتال کی فیس اداکرنے کے بعد میت لے جانے کے لیے کہا تھا۔جس پروزیرطبی تعلیم نے برہمی ظاہرکرتے ہوئے فوری میت کوحوالے کرنے کی ہدایت دی ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

بی جے پی نے باغی لیڈر ایشورپا کو 6 سال کے لئے پارٹی سے معطل کر دیا

  کرناٹک میں آزاد امیدوار کے طور پر لوک سبھا الیکشن لڑ رہے بی جے پی کے باغی لیڈر کے ایس ایشورپا کو پارٹی نے 6 سال کے لئے معطل کر دیا۔ زیر بحث شیوموگا لوک سبھا سیٹ سے اپنی نامزدگی واپس نہیں لینے کے ایشورپا کے فیصلے کے بعد بی جے پی کی تادیبی کمیٹی نے اس تعلق سے ایک حکم جاری کر دیا۔ ...

ہبلی: سی او ڈی کرے گی نیہا مرڈر کیس کی تحقیقات؛ ہبلی، دھارواڑ کے مسلم رہنماوں نے کی قتل کی مذمت

ہبلی میں ہوئے کالج طالبہ نیہا قتل معاملے کو بی جے پی کی طرف سے سیاسی مفادات کے لئے انتہائی منفی انداز میں پیش کرنے کی مہم پر قابو پانے کے لئے وزیر اعلیٰ سدا رامیا نے اعلان کیا ہے کہ قتل کے اس معاملے کی مکمل تحقیقات سی او ڈی کے ذریعے کروائی جائے گی اور تیز رفتاری کے ساتھ شنوائی کے ...

کرناٹک کے نائب وزیر اعلی ڈی کے شیوکمار کے خلاف ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کا مقدمہ

لوک سبھا انتخابات 2024: کرناٹک کے نائب وزیر اعلی ڈی کے شیوکمار پر لوک سبھا انتخابی مہم کے دوران انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کا الزام لگایا گیا ہے۔ پولیس نے اس کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔ یہ معاملہ کانگریس لیڈر شیوکمار کے ایک ویڈیو سے جڑا ہے۔ ویڈیو میں، وہ مبینہ طور پر ...

طالبہ کا قتل: کرناٹک کے وزیر اعلیٰ سدارامیا نے لو جہاد سے کیا انکار

کرناٹک کے وزیر اعلیٰ سدارامیا نے ہفتہ کو کہا کہ ایم سی اے کی طالبہ نیہا ہیرے مٹھ کا قتل لو جہاد کا معاملہ نہیں ہے۔ چیف منسٹر نے میسور میں میڈیا کے نمائندوں سے کہاکہ میں اس فعل کی سخت مذمت کرتا ہوں۔ قاتل کو فوری گرفتار کر لیا گیا۔ یہ لو جہاد کا معاملہ نہیں ہے۔ حکومت اس بات کو ...