بنگلورو: بی ایم ٹی سی میں بغیر ٹکٹ کے سفر۔ 7.1 لاکھ جرمانہ وصول

Source: S.O. News Service | Published on 24th November 2022, 12:18 PM | ریاستی خبریں |

بنگلورو،24؍نومبر (ایس او نیوز) بنگلور ومیٹرو پالیٹن ٹرانسپورٹ کارپوریشن (بی ایم ٹی سی) کی جانب سے بی ایم ٹی سی بسوں میں بغیر ٹکٹ سفرکرنے والے مسافروں سمیت مختلف معاملات میں اکتوبر میں 3,675مسافروں سے کل 7.1لاکھ روپئے جرمانہ وصول کیاگیا ہے۔

بی ایم ٹی سی کی جانب سے جاری ایک اخباری بیان میں بتایا گیا کہ بسوں کے منافع میں کمی کا پتہ لگانے کارپوریشن کی تحقیقاتی ٹیم نے گزشتہ ماہ شہر بھرمیں 18,079ٹرپس کے دوران جانچ کی۔

ذرائع نے بتایا کہ جانچ کے دوران3,498مسافروں کا پتہ لگایا گیا جنہوں نے بغیرٹکٹ سفرکیا اور6.92لاکھ روپئے جرمانہ وصول کیاگیا۔ اسکے علاوہ بسوں میں فرض سے کوتاہی برتنے کے الزام میں کنڈکٹروں کے خلاف 1,680معاملات درج کئے گئے اورخواتین کے لئے مختص سیٹوں پر بیٹھ کر سفرکرنے والے مرد مسافروں سے 17,700روپئے جرمانہ وصول کیاگیا۔

ایک نظر اس پر بھی

چئیترا کنداپورا بی جے پی ٹکٹ فراڈ معاملہ میں 2 کروڑ روپے مالیت کی اشیاء ، 76 لاکھ روپے بازیافت - 8 ملزمین گرفتار

بی جے پی سے اسمبلی ٹکٹ دلانے کے نام پر کٹر ہندوتوا وادی کارکن چئیترا کنداپورا کی طرف سے گووندا بابو نامی تاجر کے ساتھ کیا گیا جو 5 کروڑ روپے فراڈ کا معاملہ ہے اس تعلق سے اخباری نمائندوں کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے پولیس کمشنر بی دیانندا نے کہا کہ چئیترا کنداپور اس کے ساتھیوں کی ...

کرناٹک میں 1,17,646 بی پی ایل کارڈس ترمیم کیلئے منظور؛ عنقریب نئےبی پی ایل کارڈس کے لئے عرضیاں داخل کرنے کی اجازات

محکمہ خوراک نے بی پی ایل کارڈ ہولڈرس کو ایک اچھی خبر یہ دی ہے کہ جن بی پی ایل کارڈ ہولڈرس نے ترمیم کے لئے عرضیاں داخل کی تھیں۔ پچھلے ایک ماہ میں 53219 مستفید ین نے نظرثانی کے لئے عرضیاں داخل کی تھیں۔ جملہ 3 لاکھ 70 ہزار عرضیاں ترمیم کے لئے موصول ہوئی ہیں۔ ان عرضیوں میں سے ایک لاکھ 17 ...

کرناٹک میں بارش کی کمی سے 42 لاکھ ایکٹرعلاقہ کی فصلیں تباہ؛ جلد ہی مرکز کو رپورٹ روانہ کی جائے گی: کرشنا بائرے گوڈا

کرناٹک کے  وزیر برائےمحصولات کرشنا بائرے گوڈا نے کہا کہ ریاست کے 195 تعلقہ جات کو قحط زدہ قرار دیا جا چکا ہے اور اور ان تعلقہ جات کے لئے مرکز سے معاوضہ کے لئے عرضی داخل کرنے کا میمونڈرم ایک ہفتہ کے اندر پیش کیا جائے گا۔