بنگلورو: انسٹا گرام پر خواتین کو پھانسنے والاگرفتار

Source: S.O. News Service | Published on 5th February 2023, 1:22 PM | ریاستی خبریں |

بنگلورو، 5؍فروری (ایس او نیوز؍ایجنسی ) کرناٹک پولیس نےانسٹاگرام ہینڈل کا استعمال کر کے معصوم نوجوان خواتین کو پھنسانے کے الزام میں ایک شخص کو گرفتار کرلیا ہے جس کی  شناخت  پرساد کے طورپر کی گئی ہے جو بنگلورو کے کورامنگلا کا رہنے والا ہے۔بتایا گیا ہے کہ  اس نے ایک پرائیویٹ کمپنی کے ساتھ کام کیا اور پانچ انسٹاگرام اکاؤنٹس رکھے، ان میں سے اکثر میں ایک خاتون اور منیجر کا روپ دھار کر۔ وہ خواتین سے بات چیت کرتا تھا اور دعویٰ کرتا تھا کہ وہ انہیں ان کمپنیوں میں ملازمتیں دلا سکتا ہے جہاں اس کے ’رابطے‘ ہیں۔  خواتین اس کی باتوں پر یقین کر کے وہ ان جگہوں پر پہنچ گئیں جہاں اس نے انہیں آنے کو کہا۔

اس نے زیادہ تر اویو ہوٹلوں میں کمرے بک کرائے اور خواتین کے وہاں آنے کے بعد اس نے انہیں جنسی تعلقات پر مجبور کیا اور اسے ریکارڈ کیا۔ وہ ان کی پرائیویٹ ویڈیوز کے ذریعہ انہیں بلیک میل کرتا تھا۔

بنگلورو پولیس کمشنر پرتاپ ریڈی نے بتایا کہ پرساد کے پاس 10 سے زیادہ نوجوان خواتین کی ویڈیوز پائی گئیں۔ اس نے زیادہ تر آندھراپردیش کی نوجوان خواتین  کی کی تصاویر کو ڈسپلے پکچر کے طورپر استعمال کر کے پھنسایا ہے۔

پولیس نے پرساد کے خلاف آئی ٹی ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کیا ہے۔ تفتیش میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ ملزم گزشتہ دو سالوں سے خواتین کو پھانس رہا تھا۔

ایک نظر اس پر بھی

الیکشن کا اعلان ہوتے ہی کرناٹک میں دَل بدلی کی کوشش کی الزام تراشیاں

کرناٹک اسمبلی انتخابات کا بگل بجتے ہی ریاست میں دل بدلی کے اندیشے بھی بڑھ گئے ہیں۔یہ صرف اندیشے ہی نہیں بلکہ کانگریس اور بی جے پی ایک دوسرے پر اس بات کا الزام بھی لگارہی ہیں کہ دوسری پارٹی ان کے ممبران اسمبلی کو اپنی پارٹی میں شامل کرنے کی کوشش کررہی ہے۔

کرناٹک میں انتخابات سے قبل ریزرویشن، ٹیپو سلطان اور حجاب کا مسئلہ

الیکشن کمیشن نے کرناٹک میں 10 مئی کو انتخابات کا اعلان کردیا ہے، اس  کے ساتھ ہی  ریاست بھر میں ضابطہ اخلاق بھی لاگو ہوچکا ہے، لیکن اس بار کے انتخابات میں  سیاسی پارٹیوں  کے پاس کیا اہم مدعے ہیں، اُس  پر ایک نظر دوڑانا ضروری ہے۔ روزنامہ سالار کے شکریے کے ساتھ  ذیل میں اُن مدعوں  ...

کرناٹک میں بی جے پی کے خلاف زبردست اقتدار مخالف لہر، اے بی پی-سی ووٹر سروے میں کانگریس کو واضح اکثریت کا اندازہ

کرناٹک اسمبلی انتخاب کی تاریخوں کا آج اعلان ہو گیا۔ اس درمیان اے بی پی-سی ووٹر کے اسپیشل عوامی سروے نے بی جے پی کو زوردار جھٹکا دیا ہے۔ سروے کے مطابق وزیر اعلیٰ بسوراج بومئی کی قیادت والی بی جے پی حکومت کے خلاف زبردست اقتدار مخالف لہر دیکھنے کو مل رہی ہے۔ اس اوپینین پول میں ...

کرناٹک اسمبلی انتخابات کی تاریخوں کا اعلان، 10 مئی کو ایک ہی مرحلہ میں پولنگ، 13 مئی کو نتائج

  الیکشن کمیشن آف انڈیا نے آج کرناٹک اسمبلی انتخابات کی تاریخوں کا اعلان کر دیا۔ انتخابات کے لیے پولنگ ایک مرحلہ میں 10 مئی کو ہوگی، جبکہ 13 مئی کو ووٹوں کی گنتی کی جائے گی اور اسی دن نتائج کا اعلان کیا جائے گا۔ الیکشن کمیشن کی جانب سے پریس کانفرنس کے ذریعے یہ اطلاع دی گئی۔

2Bریزرویشن کیلئے قانونی جنگ کی تیاری میں تیزی، متفقہ طور پر عدالت سے رجوع ہونے سینئر وکیلوں کا مسلم قائدین کو مشورہ

ریاستی بی جے پی حکومت کی طرف سے مسلمانوں کے 2Bریزرویشن کو ختم کر دینے کے فیصلہ کے خلاف عدالت سے رجوع ہو کر قانونی جنگ شروع کرنے کی تیاریوں نے شدت اختیارکر لی ہے۔