بنگلورو حادثہ کے بعد سدارمیا حکومت نے اٹھایا سخت قدم، ریاست کے سبھی اَنڈر پاس پر رپورٹ دینے کا حکم

Source: S.O. News Service | Published on 22nd May 2023, 11:28 PM | ریاستی خبریں |

بنگلورو، 22/مئی (ایس او نیوز/ایجنسی) کرناٹک کی راجدھانی بنگلورو میں ہوئے حادثہ کے بعد ریاستی حکومت نے سبھی اَنڈر پاسوں کی بناوٹ کی جانچ کا حکم صادر کر دیا ہے۔ دراصل اتوار کو ہوئی شدید بارش کے بعد شہر میں جگہ جگہ پانی بھر گیا تھا۔ اس درمیان شہر کے ’کے آر سرکل‘ اَنڈر پاس میں بھرے پانی میں کار پھنسنے کے بعد انفوسس کی خاتون ملازم کی ڈوبنے سے موت ہو گئی۔ اس واقعہ کے بعد حکومت نے سبھی اَنڈر پاس کی موجودہ حالت پتہ کرنے کا فیصلہ لیا ہے۔

کرناٹک کے نائب وزیر اعلیٰ ڈی کے شیوکمار کا کہنا ہے کہ ’’ہم نے ایک تکنیکی ماہر کی موت کے بعد بنگلورو میں 18 اَنڈر پاس سمیت ریاست کے سبھی اَنڈر پاسوں پر رپورٹ دینے کا حکم دیا ہے۔ سب کچھ ایک دن میں نہیں ہوگا، لیکن یہ یقینی بنائیں گے کہ ایسا حادثہ دوبارہ نہ ہو۔ اپنے شہریوں کی زندگی کی حفاظت کرنا ہماری ذمہ داری ہے۔‘‘

واضح رہے کہ اتوار کے روز پیش آئے حادثہ پر ریاستی حکومت نے شدید افسوس کا اظہار کیا تھا۔ واقعہ کی جانکاری ملنے کے فوراً بعد وزیر اعلیٰ سدارمیا متاثرہ کنبہ کا حال چال لینے اسپتال پہنچے۔ انھوں نے حالات کا جائزہ لیا اور اہل خانہ کے اراکین سے ملاقات کر ہمدردی ظاہر کی۔ انھوں نے بھانوریکھا (مہلوکہ) کے گھر والوں کو 5 لاکھ روپے معاوضہ دینے اور اسپتال میں داخل لوگوں کو مفت علاج دینے کا بھی اعلان کیا۔

سدارمیا نے اس واقعہ کے تعلق سے کہا کہ آندھرا پردیش کے وجئے واڑا کے رہنے والے خاندان نے کار کرایہ پر لی تھی اور بنگلورو گھومنے آئے تھے۔ شدید بارش کے سبب کے آر سرکل اَنڈر پاس میں پانی بھر گیا تھا جس کو دیکھتے ہوئے بیریکیڈنگ کر دی گئی تھی۔ حیرانی والی بات یہ ہے کہ اس کے باوجود کیب ڈرائیور نے اُدھر سے ہی گاڑی نکالی جس کے سبب یہ حادثہ ہوا۔

ایک نظر اس پر بھی

بینگلورو میں جنسی زیادتی کی شکار خاتون کا انکشاف: بی جے پی ایم ایل اے مُنی رتنا نے دو سابق وزرائے اعلیٰ سمیت کئی افسران کو ہنی ٹریپ میں پھنسایا

بی جے پی سے تعلق رکھنے والے کرناٹک کے رکن اسمبلی مُنی رتنا   پر ایک خاتون نے سنگین الزامات عائد کرتے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ انہوں نے دو سابق وزرائے اعلیٰ کو سیاسی فائدے کے لیے ہنی ٹریپ کیا۔ خاتون، جو خود جنسی زیادتی کا شکار ہیں، نے دعویٰ کیا کہ مُنی رتنا   کے پاس خفیہ ویڈیوز ...

وجئے پورہ میں وقف عدالت کے بعد متعلقہ افسران کے ساتھ جائزہ میٹنگ، مزراعی اور وقف جائیدادیں خدا کی امانت : ضمیراحمد خان

مزراعی ہو یا وقف جائیداد، خدا کی ملکیت اور اس کی امانت ہے۔ ہاؤسنگ، اقلیتی بہبود اور اوقاف کے وزیر ضمیر احمد خان نے کہا کہ اس کا تحفظ حکومت اور سماج دونوں کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔ وقف عدالت کے سلسلے میں عہدیداروں کے ساتھ میٹنگ کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مخیر حضرات کی طرف سے کمیونٹی ...

دستوری ترمیم کی دفعہ 371Jکا مکمل نفاذ پریانک کھرگے کے لئے ایک چیلنج، کلبرگی میں منعقدہ اجلاس سے لکشمن دستی، اکرم نقاش اور ماجد داغی و دیگر کا خطاب

علاقہ حیدر آباد کرناٹک کی ترقی اور پسماندگی کے خاتمہ کے لئے آل انڈیا کانگریس کمیٹی کے صدر  ملیکارجن کھرگے اور سابق چیف منسٹر کرناٹک دھرم سنگھ کے سیاسی تَدَبُّر سے حاصل کردہدستور کی ترمیمی دفعہ371 (جے) کا مکمل نفاذوزیر کرناٹک مسٹر پریانک کھرگے متعلقہ کابینی ذیلی کمیٹی کے صدر و ...

کرناٹک کی ذات پات مردم شماری: کیا مسلمانوں کی بڑھتی آبادی سماجی و سیاسی مخالفت کی وجہ بن رہی ہے؟۔۔۔۔۔۔ از:عبدالحلیم منصور 

حکومت کرناٹک نے حال ہی میں ذات پات پر مبنی مردم شماری کی رپورٹ کو عوام کے سامنے لانے کی تیاریاں شروع کی ہیں۔ اس رپورٹ کے نتائج ریاست کے سماجی، اقتصادی، اور تعلیمی ڈھانچے کا جامع جائزہ پیش کریں گے، جس کی بنیاد پر اہم حکومتی فیصلے کیے جا سکتے ہیں۔ تقریباً 48 جلدوں پر مشتمل مردم ...