بنگلورو: کووڈ ویکسین لینے کے بعد ہی طلبہ کلاس روم میں جائیں ۔ ویکسین مخالف پی آئی ایل پر ہائی کورٹ نے دیا مشورہ 

Source: S.O. News Service | Published on 3rd September 2021, 11:58 PM | ریاستی خبریں |

بنگلورو،3/ ستمبر (ایس او نیوز) دوسرے تعلیمی اداروں کی طرح آیورویدیک کالج میں طلباء  کے لئے کووڈ ویکسینیشن لازمی کیے جانے کے خلاف ہائی کورٹ میں ایک مفاد عامہ کی عرضی ( پی آئی ایل) داخل کی گئی تھی جس پر تبصرہ  کرتے ہوئے عدالت نے حکم دیا کہ ویکسینیشن لگانے کے بعد ہی طلباء اپنی کلاسس میں شامل ہوں ۔
    
یہ پی آئی ایل ڈاکٹر سرینواس ککیلا اور دوسروں نے داخل کی تھی جس پر تبصرہ کرتے ہوئے ہائی کورٹ بینچ نے کہا کہ خود ایک ڈاکٹر کی طرف سے اس طرح کی عرضی داخل کرنا حیرت انگیز بات ہے ۔ پولیو ویکسین کے سلسلے  بھی اسی طرح کی مخالفت کی گئی تھی ۔ لیکن جن ممالک میں مخالفت ہورہی تھی وہاں پر ابھی تک پولیو کی بیماری باقی ہے ۔ ویکیسن جو ہوتا ہے وہ انسانیت کی زندگی بچانے  کے لئے ہوتا ہے ۔ طلبہ کو چاہیے کہ وہ ویکسینیشن کے بعد ہی کلاس روم میں حاضر ہوں ۔
    
اس دوران اس عرضی کو مزید سماعت کے لئے کووڈ معاملات کے لئے مخصوص بینچ کے  حوالہ کیا گیا ۔

ایک نظر اس پر بھی

بی جے پی کانگریس ایم ایل اے کو رقم کی پیشکش کر رہی ہے: وزیر اعلیٰ سدارامیا

کرناٹک کے وزیر اعلی سدارامیا نے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے لیڈروں پر الزام لگایا ہے کہ وہ کانگریس کے ممبران اسمبلی کو اپنی حکومت کے قیام کے بعد رقم کی پیشکش کر کے اپنی طرف راغب کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

آئین میں کوئی تبدیلی نہیں ہوگی: سابق وزیر اعظم دیوے گوڑا

جنتا دل (ایس) (جے ڈی ایس) کے سربراہ اور سابق وزیر اعظم ایچ ڈی دیوے گوڑا نے منگل کو واضح کیا کہ وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ بھلے ہی بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کو لوک سبھا الیکشن 2024میں 400 سیٹیں مل جائیں آئین میں کوئی ترمیم نہیں ہو گی۔

بی جے پی نے کانگریس ایم ایل اے کو 50 کروڑ روپے کی پیشکش کی؛ سدارامیا کا الزام

کرناٹک کے وزیر اعلی سدارامیا نے ہفتہ کو بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) پر الزام لگایا کہ وہ کانگریس کے اراکین اسمبلی کو وفاداری تبدیل کرنے کے لیے 50 کروڑ روپے کی پیشکش کرکے 'آپریشن لوٹس' کے ذریعے انکی حکومت کو غیر مستحکم کرنے کی کوششوں میں ملوث ہے۔