بنگلوروساؤتھ ڈویژن پولیس کی کارروائی 229؍ملزمین گرفتار، 5.17؍کروڑ روپیوں کا مسروقہ مال ضبط

Source: S.O. News Service | Published on 3rd October 2019, 11:39 AM | ریاستی خبریں |

بنگلورو،3؍ اکتوبر (ایس او نیوز) قتل،رہزنی، لوٹ مار،چوری، سمیت دیگر جرائم کے معاملات میں ملوث 229/ملزمین کو گرفتار کر کے ساؤتھ ڈویژن پولیس نے 5.17/کروڑ روپیوں کامسروقہ مال ضبط کرلیا ہے- ملزمین کی گرفتاری سے 324 معاملات حل کئے گئے ہیں - ڈائرکٹر جنرل وانسپکٹر جنرل آف پولیس نیلامنی ایس راجو نے ملزمین کے متعلق تفصیلات پیش کرتے ہوئے بتایا کہ گزشتہ 4ماہ کے دوران ساؤتھ ڈویژن پولیس نے اپنی کارروائی کرتے ہوئے 229ملزمین کو گرفتار کرنے میں کامیاب حاصل کی ہے- انہوں نے بتایا کہ ملزمین کے قبضہ سے 8کلو 749گرام سونے، 25 کلو چاندی کے زیورات، 155دو پہیہ والی گاڑیاں، 27/آٹو رکشا، 10کاریں، 122مختلف کمپنیوں کے موبائل فون، 54لیاپ ٹاپ ضبط کئے ہیں - انہوں نے بتایا کہ سبرامنیاپورہ 50، گری نگر 43، بسونگڈی 37، ہنومنت نگر 20، جئے نگر 27، کمار سوامی لے آؤٹ 24، پٹنہلی21، وی وی پورم 19، سمیت جملہ 16پولیس تھانوں میں درج چوری کے معاملات حل کئے گئے ہیں - انہوں نے بتایا کہ پولیس ملزمین سے مزید پوچھ گچھ کررہی ہے- نمہانس کنونشن ہال میں ضبط شدہ مال کو وارثوں کے حوالے کرنے کے پروگرام میں شرکت کرتے ہوئے ڈی جی پی نے کئی جرائم کے سنگین معاملات سمیت 334 معاملات کو حل کرتے ہوئے 229 ملزمین کو گرفتار کرنے والی ساؤتھ ڈویژن پولیس اہلکاروں کی حوصلہ افزائی کی اور ان اہلکاروں کی کارروائی پر انہیں مبارکباد پیش کی- انہوں نے بتایا کہ سداپور پولیس نے کام کررہے مکان میں مالک ہی کو چکمہ دے کر سونے اور ہیرے کے زیورات، ریشمی ملبوسات کی چوری کرنے والے ایک لڑکے کو گرفتار کر کے اس کے قبضہ سے 6.10لاکھ روپئے مالیت کا مسروقہ مال ضبط کیا ہے- چنامنا کیرے اچھوکٹو پولیس نے بنشنکری کے اٹامڈو کے رنگناتھ ملٹری ہوٹل سے قریب سگریٹ کی بات کو لے کر ہوئے جھگڑے کے دوران ایک شخص کو قتل کئے جانے کے معاملہ میں تین افراد کو گرفتار کرلیا ہے- جن کی شناخت چنامناکیرے اچھوکٹو کے درشن، راجیش اور راگھویندرا کے طورپر کی گئی ہے- آئی جی و ڈی جی پی نے بتایا کہ سلمان خان (22) اور ارباز خان نامی دو نوجوانوں کو کمار سوامی لے آؤٹ پولیس نے گرفتار کر کے ان کے قبضہ سے 10/لاکھ روپئے مالیت کے 209 گرام سونے، 4کلو چاندی کے زیورات ضبط کئے ہیں - دونوں ملزمین کی گرفتاری سے گوٹینہلی، تلگٹ پورہ، ہلی ماؤ، چنامنا کیرے اچھوکٹو پولیس تھانوں میں درج چوری کے معاملات حل کئے گئے ہیں - انہوں نے بتایا کہ راہگیروں کو لوٹ رہے اپیا اور شیوکمار نامی دو ملزمین کو بسونگڈی پولیس نے گرفتار کر کے ان کے قبضہ سے 21.20 لاکھ روپئے مالیت کے زیورات ضبط کئے ہیں - وی وی پورم پور پولیس نے گجندرا اور ونودراج نامی دو ملزمین کو گرفتار کر کے ان کے قبضہ سے 4.50لاکھ روپئے مالیت کی سونے کے چین اور موٹر سائیکل ضبط کی ہے- انہوں نے بتایا کہ ڈکیتی کے معاملہ میں 70 ملزمین کو گرفتار کر کے 32معاملات حل کئے ہیں - لوٹ مار کے معاملہ میں 17/ملزمین کو گرفتار کر کے 43معاملات حل کئے ہیں - سواریوں کی چوری کے 43معاملات میں 58ملزمین کی گرفتاری عمل میں لائی گئی- تقریب میں پولیس کمشنر بھاسکر راؤ، اڈیشنل پولیس کمشنر امیش کمار، ڈپٹی کمشنر آف پولیس (ڈی سی پی) ڈاکٹر روہنی کاٹیج سمیت دیگر پولیس افسراں حاضر تھے-

ایک نظر اس پر بھی

بی جے پی نے باغی لیڈر ایشورپا کو 6 سال کے لئے پارٹی سے معطل کر دیا

  کرناٹک میں آزاد امیدوار کے طور پر لوک سبھا الیکشن لڑ رہے بی جے پی کے باغی لیڈر کے ایس ایشورپا کو پارٹی نے 6 سال کے لئے معطل کر دیا۔ زیر بحث شیوموگا لوک سبھا سیٹ سے اپنی نامزدگی واپس نہیں لینے کے ایشورپا کے فیصلے کے بعد بی جے پی کی تادیبی کمیٹی نے اس تعلق سے ایک حکم جاری کر دیا۔ ...

ہبلی: سی او ڈی کرے گی نیہا مرڈر کیس کی تحقیقات؛ ہبلی، دھارواڑ کے مسلم رہنماوں نے کی قتل کی مذمت

ہبلی میں ہوئے کالج طالبہ نیہا قتل معاملے کو بی جے پی کی طرف سے سیاسی مفادات کے لئے انتہائی منفی انداز میں پیش کرنے کی مہم پر قابو پانے کے لئے وزیر اعلیٰ سدا رامیا نے اعلان کیا ہے کہ قتل کے اس معاملے کی مکمل تحقیقات سی او ڈی کے ذریعے کروائی جائے گی اور تیز رفتاری کے ساتھ شنوائی کے ...

کرناٹک کے نائب وزیر اعلی ڈی کے شیوکمار کے خلاف ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کا مقدمہ

لوک سبھا انتخابات 2024: کرناٹک کے نائب وزیر اعلی ڈی کے شیوکمار پر لوک سبھا انتخابی مہم کے دوران انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کا الزام لگایا گیا ہے۔ پولیس نے اس کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔ یہ معاملہ کانگریس لیڈر شیوکمار کے ایک ویڈیو سے جڑا ہے۔ ویڈیو میں، وہ مبینہ طور پر ...

طالبہ کا قتل: کرناٹک کے وزیر اعلیٰ سدارامیا نے لو جہاد سے کیا انکار

کرناٹک کے وزیر اعلیٰ سدارامیا نے ہفتہ کو کہا کہ ایم سی اے کی طالبہ نیہا ہیرے مٹھ کا قتل لو جہاد کا معاملہ نہیں ہے۔ چیف منسٹر نے میسور میں میڈیا کے نمائندوں سے کہاکہ میں اس فعل کی سخت مذمت کرتا ہوں۔ قاتل کو فوری گرفتار کر لیا گیا۔ یہ لو جہاد کا معاملہ نہیں ہے۔ حکومت اس بات کو ...