بنگلورو شہر میں گندگی کی نکاسی کیلئے’اندور ماڈل‘اپنایا جائے گا، تمام 243وارڈوں سے کچرا صاف کرنے کیلئے89پیکیجز پر مشتمل ٹینڈر طلب

Source: S.O. News Service | Published on 3rd October 2022, 11:07 AM | ریاستی خبریں |

بنگلورو ،3؍اکتوبر(ایس او  نیوز)  بنگلور وشہر میں گندگی کی نکاسی کے نظام میں برہت بنگلورو مہا نگر پالیکے (بی بی ایم پی) نے بڑے پیمانے پر تبدیلی لانے کی تیاری کر لی ہے اور مانا جا رہا ہے کہ بی بی ایم پی نے شہر کے جو نئے 243وارڈ ترتیب دئیے ہیں ان کی تازہ حد بندی کے مطابق گندگی کی نکاسی کے لئے الگ الگ ٹینڈر طلب کیا جائے گا۔

مانا جا رہا ہے کہ تمام وارڈدوں سے گندگی کی الگ الگ کر کے نکاسی کرنے کی ذمہ داری بی بی ایم پی کی جانب سے ایک ہی ایجنسی کے سپر د کرنے اور ٹینڈروں کی نگرانی اسی ایجنسی کے ذمہ دینے کی بات کہی جا رہی ہے۔بی بی ایم پی نے شہر میں گندگی کی نکاسی کے ٹینڈر 89حصوں میں تقسیم کر کے تیار کئے ہیں۔شہر میں گندگی کی نکاسی کے لئے بی بی ایم پی نے جو ماڈل اپنایا ہے وہ اندور کے طرز پر مشتمل ہے اس ماڈل کے تحت گندگی کی نکاسی تین الگ الگ حصوں میں کرنالازمی ہوگا۔ سوکھی، گیلی اور میڈیکل ویسٹ سے جڑی گندگی۔ اگر ان تینوں گندگیوں کو الگ الگ کر کے ٹھکانے لگایا جائے گا تو اسی گندگی کو اٹھایا جائے گا بصورت دیگر قانونی کارروائی کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔جس کنٹراکٹر کو بھی گندگی نکاسی کا ٹھیکہ دیا جائے گا اس کے ٹھیکے کی مدت پانچ سال کے لئے ہو گی اور درمیان میں اسے کسی بھی حال میں بدلا نہیں جائے گا۔

ایک اندازا کے مطابق شہر میں روازانہ 5800 میٹرک ٹن گندگی نکلتی ہے۔ اس کی صفائی کیلئے بی بی ایم پی کو اپنے سالانہ بجٹ میں 1000 کروڑر وپے مہیا کروانے پڑ رہے ہیں۔ بی بی ایم پی نے اب طے کیا ہے کہ اس خرچ کو کم کرنے کے لئے گندگی کی ری سائکلنگ کرنے والی ایجنسیوں کی مدد لی جائے۔ اگر گندگی کی نکاسی کے لئے ایجنسیوں کو مامور کیا جاتا ہے تو اس سے گندگی کو الگ کرنے کے نظام میں سبھی سدھار کی امید کی جا رہی ہے تاکہ گندگی کیپروسیسنگ میں مدد مل سکے۔اس سے پہلے بی بی ایم پی کی طرف سے 198کی بجائے 100وارڈوں کی بنیاد پر ہی گندگی کی نکاسی کے ٹینڈر طلب کئے جاتے اب جبکہ بی بی ایم پی کے وارڈں کی تعداد میں اضافہ کر دیا گیا ہے اس لئے بی بی ایم پی کے افسروں نے شہر کی گندگی کی نکاسی کے نظام میں بھی تبدیلی لانے کی تجویزحکومت کو پیش کی ہے۔ اس سے پہلے بی بی ایم پی میں کانگریس کے دور اقتدار میں اندور کے طرز پر گندگی کی نکاسی کا تجربہ چند وارڈوں میں کیا گیا تھا۔ تاہم اس کے بعد اس تجربہ پر عمل کو روک دیا گیا۔ اب جبکہ شہر میں گندگی کی نکاسی ایک چیلنج کی شکل اختیار کر چکی ہے اس لئے بی بی ایم پی نے اندور ماڈل کو اپنانے کی بات کہی ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

گھوٹالہ باز جناردن ریڈی کی بی جے پی میں شمولیت مودی حکومت کے بدعنوانی ختم کرنے کے دعووں کی قلعی کھول رہی: کانگریس

کانگریس نے 35 ہزار کروڑ روپے کے غیر قانونی خام لوہا کانکنی گھوٹالہ کے ملزم جناردن ریڈی کے بی جے پی میں شامل ہونے پر آج زوردار حملہ کیا۔ کانگریس لیڈر پون کھیڑا نے نئی دہلی واقع کانگریس ہیڈکوارٹر میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گھوٹالہ باز جناردن ریڈی کی بی جے پی ...

منگلورو میں 'جاگو کرناٹکا' کا اجلاس - پرکاش راج نے کہا : اقلیتوں کا تحفظ اکثریت کی ذمہ داری ہے 

'جاگو کرناٹکا' نامی تنظیم کے بینر تلے مختلف عوام دوست اداروں کا ایک اجلاس شہر کے بالمٹا میں منعقد ہوا جس میں افتتاحی خطاب کرتے ہوئے مشہور فلم ایکٹر پرکاش راج نے کہا کہ ایک جمہوری ملک میں اقلیتوں کو تحفظ فراہم کرنا اکثریت کی ذمہ داری ہوتی ہے ۔

تنازعات میں گھرے رہنے والے اننت کمار ہیگڈے کو مودی نے کیا درکنار

پارلیمانی الیکشن کے دن قریب آتے ہی اننت کمار ہیگڑے نے گمنامی سے نکل کر اپنے حامیوں کے بیچ پہنچتے ہوئے اپنے حق میں ہوا بنانے کے لئے جو دوڑ دھوپ شروع کی تھی اور روز نئے متنازعہ بیانات  کے ساتھ سرخیوں میں بنے رہنے کی جو کوششیں کی تھیں اس پر پانی پھِر گیا اور ہندوتوا کا یہ بے لگام ...

لوک سبھا انتخابات میں بی جے پی نے اننت کمار ہیگڈے کو دکھایا باہرکا راستہ؛ اُترکنڑا کی ٹکٹ کاگیری کو دینے کا اعلان

اپنے کچھ موجودہ ممبران پارلیمنٹ کو نئے چہروں کے ساتھ تبدیل کرنے کے اپنے تجربے کو جاری رکھتے ہوئے، بی جے پی نے سابق مرکزی وزیر اور اُتر کنڑ اکے ایم پی، اننت کمار ہیگڑے کو باہر کا راستہ دکھاتے ہوئے  آنے والے لوک سبھا انتخابات میں  ان کی جگہ اُترکنڑا حلقہ سے  سابق اسمبلی اسپیکر ...

ٹمکورو میں جلی ہوئی لاشوں کا معاملہ - خزانے کے چکر میں گنوائی تھی  تین لوگوں نے جان

ٹمکورو میں جلی ہوئی کار کے اندر بیلتنگڈی سے تعلق رکھنے والے تین افراد کی جو لاشیں ملی تھیں، اس معاملے میں پولیس کی تحقیقات سے اب یہ بات سامنے آئی ہے کہ خزانے میں ملا ہوا سونا سستے داموں پر خریدنے کے چکر میں ان تینوں نے پچاس لاکھ روپوں کے ساتھ اپنی بھی جانیں گنوائی تھیں ۔