آر ایس ایس کے ایک کارکن پر حملہ کے الزام میں 6/افراد گرفتار، ایس ڈی پی آئی سے تعلق کا دعویٰ

Source: S.O. News Service | Published on 18th January 2020, 9:08 PM | ریاستی خبریں | ان خبروں کو پڑھنا مت بھولئے |

بنگلورو،18/ جنوری (ایس او نیوز) بنگلوروشہر میں آر ایس ایس کے ایک کارکن پر حملہ کے معاملہ میں پولیس نے 6/ملزمین کو گرفتار کیا ہے۔ جن کے بارے میں پولیس یہ دعویٰ کررہی ہے کہ یہ ایس ڈی پی آئی کے کارکن ہیں۔ حملہ کے ایک معاملہ میں ان نوجوانوں کی گرفتاری کی خبر کو میڈیا نے شام ہوتے ہوتے اتنی بڑی بنادی کہ اس معاملے کو دہشت گردی کی ایک بہت بڑی سازش سے جوڑدیا گیا۔ 

بنگلورو شہر کے پولیس کمشنر بھاسکر راؤ نے جمعہ کی صبح ایک اخباری کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آر ٹی نگر کے ساکن ٹیلر عرفان، سیداکبر، سید صدیق اکبر، اکبر باشاہ، ثناء اللہ اور صادق کی شناخت ملزمین کی حیثیت سے کی گئی ہے۔ ان کی گرفتاری کا معاملہ یہ ہے کہ 22/ دسمبر 2019کو شہریت قانون کی تائید میں بی جے پی اور اس کہ ہمنوا تنظیموں کی طرف سے ٹاؤن ہال کے پاس کئے گئے مظاہرے میں شرکت کے بعد گھر لوٹتے وقت اور ورون نامی آر ایس ایس کارکن پر کمبار گنڈی روڈ پر کچھ شرپسندوں نے روک کر اس پر قاتلانہ حملہ کیا اور فرار ہوگئے۔ مقامی لوگوں کی مدد سے زخمی ورون کو اسپتال پہنچایا گیا۔اس حملے کے سلسلہ میں خلاصی پالیہ پولیس تھانے میں ایک کیس درج ہوا۔ کیس کی جانچ کے لئے ایک خصوصی ٹیم تشکیل دی گئی۔ تحقیق کے دوران یہ بات سامنے آئی کہ حملہ آوروں کا تعلق ایس ڈی پی آئی سے ہے۔ یہ بھی پتہ چلا کہ ان حملہ آوروں نے واقعے کے بعد اپنے کپڑے جلادئے۔ حملے کے لئے استعمال کئے گئے ہتھیارات نائس روڈ پر آنے والے انچے پالیہ تالاب میں پھینک دیئے اور اپنے ہیلمیٹ رام مورتی نگر کے قریب آنے والے ایک نالے میں پھینک دیئے۔ چپل اتار کر ہانسواڑ ی کی موری میں پھینک دیئے۔ پولیس نے ان ملزمین کی نقل و حرکت کا 800کیمروں کے ذریعہ جائزہ لینے کے بعد ان کو گرفتار کیا۔ ان کے خلاف انسداد غیر قانونی سرگرمی قانون (یو اے پی اے) کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ 

پولیس کمشنر نے دعویٰ کیا کہ ان ملزمین کے مطابق عوامی سطح پر گڑبڑ کرنے، فساد مچانے، بسوں پر پتھراؤ کرنے کے لئے ایس ڈی پی آئی کی طرف سے ماہانہ دس ہزار روپئے کی رقم ہر لڑکے کو دی جاتی۔ کمشنر نے یہ بھی بتایا کہ ملزمین نے پوچھ گچھ کے دوران بتایا کہ وہ ہندو رہنماؤں کے قتل کے ارادے سے 22/ دسمبر کو ٹاؤن ہال کے قریب پہنچے تھے لیکن سخت پولیس بندوبست کے سبب حملہ نہ ہوسکا جس کے بعد جاتے ہوئے ان کی ٹولی نے ورون کو نشانہ بنایا۔ 

ایک نظر اس پر بھی

بی جے پی نے باغی لیڈر ایشورپا کو 6 سال کے لئے پارٹی سے معطل کر دیا

  کرناٹک میں آزاد امیدوار کے طور پر لوک سبھا الیکشن لڑ رہے بی جے پی کے باغی لیڈر کے ایس ایشورپا کو پارٹی نے 6 سال کے لئے معطل کر دیا۔ زیر بحث شیوموگا لوک سبھا سیٹ سے اپنی نامزدگی واپس نہیں لینے کے ایشورپا کے فیصلے کے بعد بی جے پی کی تادیبی کمیٹی نے اس تعلق سے ایک حکم جاری کر دیا۔ ...

ہبلی: سی او ڈی کرے گی نیہا مرڈر کیس کی تحقیقات؛ ہبلی، دھارواڑ کے مسلم رہنماوں نے کی قتل کی مذمت

ہبلی میں ہوئے کالج طالبہ نیہا قتل معاملے کو بی جے پی کی طرف سے سیاسی مفادات کے لئے انتہائی منفی انداز میں پیش کرنے کی مہم پر قابو پانے کے لئے وزیر اعلیٰ سدا رامیا نے اعلان کیا ہے کہ قتل کے اس معاملے کی مکمل تحقیقات سی او ڈی کے ذریعے کروائی جائے گی اور تیز رفتاری کے ساتھ شنوائی کے ...

کرناٹک کے نائب وزیر اعلی ڈی کے شیوکمار کے خلاف ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کا مقدمہ

لوک سبھا انتخابات 2024: کرناٹک کے نائب وزیر اعلی ڈی کے شیوکمار پر لوک سبھا انتخابی مہم کے دوران انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کا الزام لگایا گیا ہے۔ پولیس نے اس کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔ یہ معاملہ کانگریس لیڈر شیوکمار کے ایک ویڈیو سے جڑا ہے۔ ویڈیو میں، وہ مبینہ طور پر ...

طالبہ کا قتل: کرناٹک کے وزیر اعلیٰ سدارامیا نے لو جہاد سے کیا انکار

کرناٹک کے وزیر اعلیٰ سدارامیا نے ہفتہ کو کہا کہ ایم سی اے کی طالبہ نیہا ہیرے مٹھ کا قتل لو جہاد کا معاملہ نہیں ہے۔ چیف منسٹر نے میسور میں میڈیا کے نمائندوں سے کہاکہ میں اس فعل کی سخت مذمت کرتا ہوں۔ قاتل کو فوری گرفتار کر لیا گیا۔ یہ لو جہاد کا معاملہ نہیں ہے۔ حکومت اس بات کو ...

بی جے پی نے باغی لیڈر ایشورپا کو 6 سال کے لئے پارٹی سے معطل کر دیا

  کرناٹک میں آزاد امیدوار کے طور پر لوک سبھا الیکشن لڑ رہے بی جے پی کے باغی لیڈر کے ایس ایشورپا کو پارٹی نے 6 سال کے لئے معطل کر دیا۔ زیر بحث شیوموگا لوک سبھا سیٹ سے اپنی نامزدگی واپس نہیں لینے کے ایشورپا کے فیصلے کے بعد بی جے پی کی تادیبی کمیٹی نے اس تعلق سے ایک حکم جاری کر دیا۔ ...

یوپی-بہار میں شدید گرمی کی لہر کی پیش گوئی، کئی ریاستوں میں بارش کا الرٹ

راہملک کی شمالی ریاستوں میں درجہ حرارت ہر گزرتے دن کے ساتھ بڑھ رہا ہے۔ بڑھتی ہوئی گرمی کے باعث لوگوں کو شدید پریشانی کا سامنا ہے۔ تاہم کچھ ریاستوں میں بارش بھی ہو رہی ہے۔ ہندوستان کے محکمہ موسمیات (آئی ایم ڈی) نے کہا ہے کہ ہمالیائی مغربی بنگال، بہار، اوڈیشہ، آسام، مغربی ...

بی جے پی کی پالیسیوں کی وجہ سے دلت ومسلم ترقی سے محروم: مایاوتی

بہوجن سماج پارٹی(بی ایس پی) سپریمو مایاوتی نے کہا کہ بی جے پی کی ذات پات ، فرقہ وارانہ و پونجی وادی سوچ اور پالیسیوں کی وجہ سے ملک کے غریب، قبائلی، دلت اور مسلمانوںکی ترقی نہیں ہوسکی۔  مایاوتی نے یہاں سکندرآباد میں گوتم بدھ نگر علاقے کے پارٹی امیدوار راجندر سولنکی اور بلندشہر ...

بھٹکل سمندر میں غرق ہوکرلڑکا جاں بحق؛ دوسرے کی تلاش جاری

بحر عرب میں  غرق ہونے والے دو لوگوں میں ایک لڑکا جاں بحق ہوگیا، البتہ دوسرے نوجوان کی تلاش جاری ہے۔ واردات آج اتوار شام قریب  چھ بجے  شہر سے  دس کلومیٹر دور سوڈی گیدّے کے قریب ہاڈین مُولّی ہیتلو سمندر میں پیش آئی۔