بنگلورو کے شیواجی نگرمیں کورونا کا پہلا کیس۔چاندنی چوک روڈ اور شیواجی روڈ کو کنٹین منٹ زون قرار دیا گیا

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 6th May 2020, 1:57 PM | ریاستی خبریں |

بنگلورو،6؍مئی (ایس او نیوز)بنگلورو شہر  کے شیواجی نگر علاقہ جو کورونا وائرس سے اب تک محفوظ تھا اس علاقے میں کوروناو ائرس کے 2 متاثرین کی نشاندہی نے علاقہ کے لوگوں میں دہشت بڑھا دی ہے۔

مرکزی حکومت کی طرف سے جب سے لاک ڈاؤن کا نفاذ کیا گیا اس وقت سے اب تک اس علاقے کے لوگوں نے لاک ڈاؤن کی پابندی کی۔ بازاروں میں بھیڑ کی اکا دکا شکایتوں کے سوا اب تک علاقے میں لاک ڈاؤن تقریباً کامیاب رہا اس کے باوجود اب شیواجی نگر کے چاندنی چوک روڈ پر واقع ہوٹل ریجنٹ میں ہاؤز کیپر کی حیثیت سے کام کرنے والے ایک نوجوان میں کورونا وائر س کی تصدیق ہو چکی ہے اس کے ایک اور ساتھی کے بھی متاثر ہونے کا شبہ ظاہر کیا گیا اور اس کی جانچ کی جا چکی ہے نتیجہ آنے کے بعد یہ طے ہو گا کہ وہ متاثر ہے یا نہیں۔ اس دوران جس ہوٹل سے متاثرہ فرد کو آئسولیشن سینٹر منتقل کیا گیا اس کو عارضی طور پر بند کردیا گیا اور اور وہاں پر مقیم لوگوں کو کسی اور ہوٹل میں منتقل کر کے انہیں کوارنٹائن کردیا گیا ہے۔

حکام نے بتایا ہے کہ اس کیس کے بعد متاثر کے ربط میں آنے والے 80؍افراد کی نشاندہی کر کے انہیں کوارنٹائن کردیا گیا ہے۔ پولیس کی طرف سے یہ جانچ کی جا رہی ہے کہ کس کے ربط میں آنے کے سبب اس پرکورونا وائرس کا حملہ ہوا ہے۔

شیواجی نگر کے رکن اسمبلی رضوان ارشد نے اس علاقے میں کورونا وائرس سے متاثر ایک شخص کی نشاندہی کے متعلق کہا کہ جس عمارت میں متاثر رہا کرتا اس کو بند کردیا گیا ہے اور اس میں مقیم 80ا؍فراد کو کوارنٹائن کے لئے ہو ٹل منتقل کردیا گیا ہے۔

رضوان ارشد نے بتایا کہ اس علاقہ میں کورونا وائرس کامعاملہ آجانے کے سبب بی بی ایم پی کی طرف سے چاندنی چوک روڈ اور شیواجی روڈ کے کچھ حصہ کو بند کیا جا رہا ہے اور اسے کنٹین منٹ زون قرار دیا گیا۔ اس زون میں کسی کو اندر جانے کی اجازت نہیں ہو گی اور اندر کے لوگوں کے باہر آنے پر پابندیاں رہیں گی۔ انہوں نے کہا کہ اس کے علاوہ حلقہ بھر میں سماجی فاصلہ کی پابندیوں کو اپنا نے کے لئے لوگوں پر زور دیا جائے گا اور کہا جائے گا کہ لازمی طور پر وہ اپنے چہروں پر ماسک لگائیں۔

دکانیں بند رکھنے کی پہل خوش آئند: شیواجی نگر علاقے میں ماہ رمضان کے اختتام تک لاک ڈاؤن کی صورتحال کو برقرار رکھتے ہوئے اپنی اپنی دکانیں بند رکھنے علاقے کی مختلف تجارتی انجمنوں کی طرف سے کی گئی پہل کو رضوان ارشد نے خوش آئند قرار دیا اور کہا کہ رضاکارانہ طور پر کورونا وائرس سے بچنے اور عوام کو بھی اس سے محفوظ رکھنے کے لئے تاجر رمضان کے اختتام تک اگر اپنا کاروباربند رکھنے کا فیصلہ لیتے ہیں تو یہ خوش آئند بات ہو گی ۔ انہوں نے کہا کہ ان تاجروں کی جانب سے ا س ضمن میں فیصلہ لینے کے لئے میٹنگ طلب کی گئی ہے اس میٹنگ میں وہ خود بھی شریک ہو ں گے۔ امید ہے کہ اس میں ایسا کو ئی فیصلہ لیا جائے جس سے علاقے اور عوام دونوں کا بھلا ہو۔

ایک نظر اس پر بھی

گھوٹالہ باز جناردن ریڈی کی بی جے پی میں شمولیت مودی حکومت کے بدعنوانی ختم کرنے کے دعووں کی قلعی کھول رہی: کانگریس

کانگریس نے 35 ہزار کروڑ روپے کے غیر قانونی خام لوہا کانکنی گھوٹالہ کے ملزم جناردن ریڈی کے بی جے پی میں شامل ہونے پر آج زوردار حملہ کیا۔ کانگریس لیڈر پون کھیڑا نے نئی دہلی واقع کانگریس ہیڈکوارٹر میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گھوٹالہ باز جناردن ریڈی کی بی جے پی ...

منگلورو میں 'جاگو کرناٹکا' کا اجلاس - پرکاش راج نے کہا : اقلیتوں کا تحفظ اکثریت کی ذمہ داری ہے 

'جاگو کرناٹکا' نامی تنظیم کے بینر تلے مختلف عوام دوست اداروں کا ایک اجلاس شہر کے بالمٹا میں منعقد ہوا جس میں افتتاحی خطاب کرتے ہوئے مشہور فلم ایکٹر پرکاش راج نے کہا کہ ایک جمہوری ملک میں اقلیتوں کو تحفظ فراہم کرنا اکثریت کی ذمہ داری ہوتی ہے ۔

تنازعات میں گھرے رہنے والے اننت کمار ہیگڈے کو مودی نے کیا درکنار

پارلیمانی الیکشن کے دن قریب آتے ہی اننت کمار ہیگڑے نے گمنامی سے نکل کر اپنے حامیوں کے بیچ پہنچتے ہوئے اپنے حق میں ہوا بنانے کے لئے جو دوڑ دھوپ شروع کی تھی اور روز نئے متنازعہ بیانات  کے ساتھ سرخیوں میں بنے رہنے کی جو کوششیں کی تھیں اس پر پانی پھِر گیا اور ہندوتوا کا یہ بے لگام ...

لوک سبھا انتخابات میں بی جے پی نے اننت کمار ہیگڈے کو دکھایا باہرکا راستہ؛ اُترکنڑا کی ٹکٹ کاگیری کو دینے کا اعلان

اپنے کچھ موجودہ ممبران پارلیمنٹ کو نئے چہروں کے ساتھ تبدیل کرنے کے اپنے تجربے کو جاری رکھتے ہوئے، بی جے پی نے سابق مرکزی وزیر اور اُتر کنڑ اکے ایم پی، اننت کمار ہیگڑے کو باہر کا راستہ دکھاتے ہوئے  آنے والے لوک سبھا انتخابات میں  ان کی جگہ اُترکنڑا حلقہ سے  سابق اسمبلی اسپیکر ...

ٹمکورو میں جلی ہوئی لاشوں کا معاملہ - خزانے کے چکر میں گنوائی تھی  تین لوگوں نے جان

ٹمکورو میں جلی ہوئی کار کے اندر بیلتنگڈی سے تعلق رکھنے والے تین افراد کی جو لاشیں ملی تھیں، اس معاملے میں پولیس کی تحقیقات سے اب یہ بات سامنے آئی ہے کہ خزانے میں ملا ہوا سونا سستے داموں پر خریدنے کے چکر میں ان تینوں نے پچاس لاکھ روپوں کے ساتھ اپنی بھی جانیں گنوائی تھیں ۔