بی بی ایم پی اسکولوں میں 54فیصد طلبہ کی حاضری، طلبہ کی تھرمل اسکریننگ اورسیانٹائزکے بعد داخلہ

Source: S.O. News Service | Published on 25th August 2021, 11:28 AM | ریاستی خبریں |

بنگلورو،25؍اگست(ایس او  نیوز) کووڈ۔ 19کی وجہ سے گزشتہ دیڑھ سال سے آن لائن کے ذریعہ تعلیم حاصل کر تے ہوئے مایوس ہو چکے طلبہ کے چہروں میں اسکولوں کو لوٹنے کی خوشی کی لہر دکھا ئی دے رہی ہے۔بروہت بنگلور مہا نگر پا لیکے(بی بی ایم پی) کے تمام ہائی اسکولس اور پری یو نیورسٹی کالجوں میں 50فیصد سے زائد طلبہ نے حاضری دی ہے۔ بی بی ایم پی کے33ہائی اسکولس اور16پری یو نیورسٹی کالجوں میں طلبہ کی حاضری54.31فیصد رہی ہے۔بی بی ایم پی ہائی اسکولوں او کالجوں میں طلبہ کے خیر مقدم کر تے ہو ئے تعلیمی اداروں کے باہر پلروں کو ناریل کی پتیوں سے سبز کیا گیا تھا،اساتذہ نے اسکولوں کے صحن میں رنگولی ڈال رکھی تھی،ہر ایک طالب علم کو گلاب کا پھول پیش کر تے ہو ئے ان کا خیر مقدم کیا گیا۔طلبہ اپنے والدین کے ہمراہ اسکول پہنچے تھے،ہر ایک طالب علم کا تھرمل اسکریننگ ٹسٹ،سیا نیٹائز اور سماجی فاصلہ کے تحت کلاس روم میں داخل کیا گیا۔ہر ایک ڈسک پر صرف دو ہی طلبہ کو بیٹھنے کا مو قع دیا گیا ہے،طلبہ کے ساتھ آئے والدین کو اسکولوں میں ہی بیٹھنے کا موقع دیا گیا تھا،طلبہ کو ایک دوسرے کا کھانانہ دینے کی ہدایت دی گئی تھی۔آسٹن ٹاؤن،ہیروہلی، سری رام پورہ،کاکس ٹاؤن،بیرسندرا، بنپا پارک،شانتی نگر سمیت33ہائی اسکولس میں نویں تا دسویں جماعت میں 4,739طلبہ نے داخلہ لیا تھا جس میں 2,574(54.31فیصد) طلبہ نے حاضری دی،اسی طرح پری یو نیورسٹی کالجوں میں 1,350طلبہ نے داخلہ لیا ہے جن میں 812طلبہ نے حاضری دی ہے۔بی بی ایم پی کلیو لینڈ ٹاؤن کی زنانہ پی یو کالج کے پرنسپل بالپا نے بتا یا کہ ہفتہ کے دن ہی کالج کو سیناٹائز کر نے کے علاوہ تما م کمروں کی صفائی کی گئی تھی۔بی بی ایم پی شعبہ تعلیم کے اسسٹنٹ کمشنر لو کیش نے بتا یا کہ طلبہ کے خیر مقدم کے لپے الگ الگ قطاریں بنائے گئے تھے،طلبہ کو دھیرے دھیرے قطاروں کے ذریعہ کلاس رومس میں داخل کیا گیا،تمام طلبہ کووڈ ضوابط پر عمل کر تے ہو ئے ماسک پہنے ہو ئے تھا اور سماجی دوری اختیار کر رکھی تھی۔ہیرو ہلی میں واقع بی بی ایم پی ہائی اسکول کے پرنسپل ناگراج نے طلبہ کو کلاس روم میں داخل ہو نے سے قبل کووڈ ضوابط پر عمل کر نے کی ہدایت دی۔لو کیش نے بتا یا کہ بی ی ایم پی تعلیمی اداروں میں تعلیم حاصل کر نے والے طلبہ کی اکثریت کمزور طبقات سے ہوا کرتی ہے۔ انہوں نے بتا یا کہ شروعات میں صرف 50فیصد طلبہ نے کلاسوں میں حاضر ی دی ہے،چند طلبہ اور ان کے والدین میں ابھی بھی کووڈ کا خوف دکھائی دے رہا ہے اس خوف کو دور کرنے کے لئے بیداری پیدا کر نے کی ضرورت ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

بیدر میں وزیراعلیٰ سدرامیا نے وزیراعظم مودی پر کی سخت تنقید 

بیدر کے انتخابی دورہ پر کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدرامیا نے وزیراعظم نریندر مودی پر  یہ کہہ کر سخت تنقید کی کہ  اُنہیں انتخابات کے موقع پر ہی  کرناٹک کی یاد آتی ہے۔ شہر کے گنیش میدان میں منعقدہ کانگریس پارٹی کے انتخابی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ریاست میں شدید خشک سالی ...

مودی-شاہ دکاندار ہیں اور اڈانی-امبانی خریدار، کانگریس صدر ملکارجن کھرگے کا مودی حکومت پر سخت حملہ

کانگریس کے قومی صدر ملکارجن کھرگے نے کرناٹک کے کلبرگی میں پی ایم مودی اور وزیر داخلہ امت شاہ پر آج سخت ترین حملہ کیا۔ انہوں نے ایک عوامی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کئی دہائیوں قبل قائم کی گئی حکومت کی ملکیت والی فیکٹریوں کو مودی-شاہ امبانی-اڈانی کے ہاتھوں فروخت کر رہے ہیں۔

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلہ کی تشہیری مہم کا تھم گیا شور؛ کرناٹک کے 14 حلقوں سمیت 12ریاستوں میں کل جمعہ کو ہوں گے انتخابات

لوک سبھا انتخابات کے لئے دوسرے مرحلے کی تشہیری مہم بدھ کی شام  5؍ بجےختم ہوگئی۔اس مرحلے میں یوپی ،بہار،ایم پی اورراجستھان سمیت کرناٹک میں ہونے والے دو مراحل  میں سے پہلے مرحلہ کے انتخابات کے ساتھ ساتھ 13؍ریاستوں کی 88؍ سیٹوں پر بھی  کل جمعہ 26 اپریل کوانتخابات ہوں گے۔  تمام ...

اُتر کنڑا میں چڑھ رہا ہے سیاسی پارہ - پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدا رامیا کریں گے ضلع کا دورہ

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے اُتر کنڑا میں سیاسی پارہ پوری قوت سے اوپر کی طرف بڑھ رہا ہے کیونکہ اپنے اپنے امیدواروں کے پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے دورے طے ہوئے ہیں ۔

کرناٹک کی کانگریس حکومت کا اہم قدم؛ ملازمتوں اورتعلیمی اداروں میں ریزرویشن کے لیےمسلمانوں کو کیا او بی سی میں شا مل

کرناٹک کی کانگریس حکومت نے ریاست کے مسلمانوں کو ملازمتوں اور تعلیمی اداروں میں ریزرویشن دینے کے  مقصد سے  او بی سی  (یعنی دیگر پسماندہ طبقات) کے زمرے میں شامل کیا ہے۔ اس تعلق سے  معلومات فراہم کرتے ہوئے  نیشنل کمیشن برائے پسماندہ طبقات (NCBC) نے بدھ کو کرناٹک حکومت کے اعداد و ...

بی جے پی مذہب کے نام پر لوگوں کو تقسیم کر رہی ہے: وائی ایس شرمیلا ریڈی

کانگریس کی آندھرا پردیش یونٹ کی صدر وائی ایس شرمیلا ریڈی نے منگل کو بی جے پی پر مذہب کے نام پر لوگوں کو تقسیم کرنے کا الزام لگایا۔ بی جے پی کو ملک کے لیے ایک بڑا خطرہ بتاتے ہوئے انہوں نے ایسی پارٹی سے تعلق برقرار رکھنے پر وزیر اعلیٰ وائی ایس سے کہا کہ ۔ جگن موہن ریڈی اور ٹی ڈی پی ...