بنگلورو کے کئی اسکولوں میں بم رکھے جانے کے مبینہ ای میل سے افراتفری ای میل روانہ کرنے والے کی نشاندہی کیلئے جانچ، خاطیوں پر سخت کارروائی کی جائے: وزیر اعلیٰ

Source: S.O. News Service | Published on 9th April 2022, 1:19 PM | ریاستی خبریں |

بنگلورو، 9؍اپریل(ایس او  نیوز)شہر بنگلورو کے تقریباً10معروف اسکولوں میں بم رکھے جانے کی ایک جھوٹی خبر نے اسکولوں میں افرا تفری کا ماحول پیدا کردیا - شہر کے ہوسکو ر کے قریب موجود ایبنزر انٹرنیشنل اسکولس کو سب سے پہلے مبینہ ای میل موصول ہوا جس میں بتایا گیا کہ اسکول میں ایک بہت طاقتور بم رکھا گیا ہے اس میں کہا گیا تھا کہ فوری طور پر اس کی اطلاع پولیس حکام کو دی جائے -

اسی طرح مہادیو پورا میں واقع گوپالن انٹرنیشنل اسکول،ورتور کے دہلی پبلک اسکول، مارت ہلی کے نیو اکیڈمی اسکول، نیو ہاریزان اسکول، ہینور کی سینٹ ونسنٹ پال اسکول، گووند پور کی انڈین پبلک اسکول وغیرہ کو بھی یہ ای میل روانہ کیا گیاکہ ان کے احاطوں میں طاقتور بم رکھے گئے ہیں - اس میل میں بم رکھے جانے کی اطلاع دینے کے ساتھ ساتھ بار بار اس بات کو دہرایا گیا ہے کہ یہ کوئی مذاق نہیں ہے -

مزید کہا گیا کہ تاخیر کی گئی تو سینکڑوں بچوں کی جان جا سکتی ہے - اس کی وجہ سے ان تمام اسکولوں میں کافی دیر تک افرا تفری کا ماحول رہا - پولیس اور بم اسکواڈ کے حکام نے ان تمام اسکوں میں جانچ کی - تلاش کے دوران کچھ نہیں ملا تو یہ ای میل محض افواہ ثابت ہوا-شہر کے پولیس کمشنر کمل پنت نے، اسکولوں میں بم رکھے جانے کے متعلق ای میل کے بارے میں ایک اخباری کانفرنس میں بتایا کہ تما م اسکولوں میں اس ای میل کی موصولی کے بعد تلاشی مہم چلائی گئی -کسی بھی اسکول سے کوئی بم برآمد نہیں ہوا-کمشنر نے کہا کہ ای میل کہاں سے آیا اس کی جانچ کرنے کیلئے انہوں نے ایک خصوصی تحقیقاتی ٹیم بنائی ہے-

اس سلسلہ میں اڈیشنل ڈائرکٹر جنرل آف پولیس (انٹلی جنس) دیانند نے وزیر اعلیٰ بسواراج بومئی سے ملاقات کر کے ان کو صورتحال کے بارے میں مطلع کیا جس کے بعد وزیر اعلیٰ نے کہا کہ اسکولوں میں بم رکھے جانے کی یہ افواہ کرناٹک کو بدنام کرنے اور کرناٹک کے امن وامان میں خلل ڈالنے کی کی نیت سے اڑائی گئی ہے- انہوں نے کہا کہ کرناٹک ملک کی ترقی پرور ریاستوں میں سے ایک ہے اس ریاست میں ترقی کے عمل کو متاثر کرنے کی منظم سازش کے تحت اس طرح کی حرکتیں کی جا رہی ہیں پولیس سے کہاگیا ہے کہ اس میل کی جڑ تک پہنچ کر اس کیلئے ذمہ دار عناصر کے خلاف سخت کارروائی کی جائے-

انہوں نے کہا کہ پولیس حکام نے اس ای میل کو پہلے روانہ کرنے والوں کی نشاندہی کرنے کا عمل شروع کردیا ہے جلد از جلد ان کو گرفتار کر لیا جائے گا - شہر کی سائبر کرائم پولیس نے اس پر کام شرو ع کردیا ہے -

ایک نظر اس پر بھی

بی جے پی کانگریس ایم ایل اے کو رقم کی پیشکش کر رہی ہے: وزیر اعلیٰ سدارامیا

کرناٹک کے وزیر اعلی سدارامیا نے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے لیڈروں پر الزام لگایا ہے کہ وہ کانگریس کے ممبران اسمبلی کو اپنی حکومت کے قیام کے بعد رقم کی پیشکش کر کے اپنی طرف راغب کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

آئین میں کوئی تبدیلی نہیں ہوگی: سابق وزیر اعظم دیوے گوڑا

جنتا دل (ایس) (جے ڈی ایس) کے سربراہ اور سابق وزیر اعظم ایچ ڈی دیوے گوڑا نے منگل کو واضح کیا کہ وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ بھلے ہی بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کو لوک سبھا الیکشن 2024میں 400 سیٹیں مل جائیں آئین میں کوئی ترمیم نہیں ہو گی۔

بی جے پی نے کانگریس ایم ایل اے کو 50 کروڑ روپے کی پیشکش کی؛ سدارامیا کا الزام

کرناٹک کے وزیر اعلی سدارامیا نے ہفتہ کو بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) پر الزام لگایا کہ وہ کانگریس کے اراکین اسمبلی کو وفاداری تبدیل کرنے کے لیے 50 کروڑ روپے کی پیشکش کرکے 'آپریشن لوٹس' کے ذریعے انکی حکومت کو غیر مستحکم کرنے کی کوششوں میں ملوث ہے۔