ویکسین دینے کے معا ملہ میں بنگلوروکا ملک میں پہلا مقام

Source: S.O. News Service | Published on 19th September 2021, 11:58 AM | ریاستی خبریں | ان خبروں کو پڑھنا مت بھولئے |

بنگلورو،19؍ستمبر(ایس او  نیوز)کل سے شہر میں شروع ہو ئی میگا ویکسین مہم کے دوران بروہت بنگلور مہا نگر پالیکے(بی بی ایم پی)اور شہر ی ضلع میں کافی زیادہ دلچسپی دیکھی گئی۔کل پہلے ہی دن4.79لاکھ افراد نے ویکسین حاصل کی۔میگا ویکسین مہم کے لئے بی بی ایم پی کے آٹھوں زونس کے1,886سرکاری ویکسی نیشن سنٹر اور301نجی ویکسی نیشن سنٹرز جملہ2,187ویکسی نیشن سنٹرز قائم کئے گئے ہیں۔ویکسین مہم میں پہلے دن عوام نے کافی دلچسپی دکھائی اورمذکورہ سنٹرز میں پہلے ہی دن4لاکھ8ہزار259افراد نے ویکسین لیا۔بنگلور شہری ضلع کی حدود میں 70ہزار 936/ افراد نے ویکسین لگوائی ہے۔ویکسین دینے کے معا ملہ میں ملک کے دیگر شہروں کے مقابل بی بی ایم پی نے پہلامقام حاصل کیا ہے۔بی بی ایم پی حدود میں 84ہزار280/افراد نے ویکسین لی۔ساؤتھ زون میں سب سے زیادہ افراد نے ویکسین لینے میں دلچسپی دکھائی ہے۔اس کے بعد 75ہزار874/افراد کو ویکسین دیتے ہو ئے ویسٹ زون دوسرے مقام پر ہے۔ جبکہ 22ہزار834/افراد کو ویکسین دیتے ہو ئے یلہنکا زون آخری مقام پر ہے۔ بی بی ایم پی کے آٹھوں زون کے2,187ویکسیی نیشن سنٹرز میں 3لاکھ 76 ہزار906 کووی شیلڈ اور 29ہزار603کو ویکسین ڈوز دئے گئے ہیں۔سرکاری ویکسیی نیشن سنٹرز میں 3لاکھ69ہزار469/ افراد کو اور نجی ویکسی نیشن سنٹرز میں 37ہزار397/افراد کے ویکسین لیا ہے جبکہ357/افراد کو اسپو ٹنگ ویکسین دیا گیا ہے۔کل صبح7بجے سے رات 10بجے مذکورہ ویکسی نیشن سنٹرز میں ویکسین دی گئی۔بی ی ایم پی شعبہ صحت کے افسروں نے بتا یا کہ میگا ویکسین مہم کے دوران ویکسین دینے کا جو نشانہ مقرر کیا گیا ہے اس پر عبور حاصل کرنے کی ہر ممکنہ کوشش کی جا ئے گی۔انہوں نے بتا یا کہ گذشتہ ویکسین مہم سے زیادہ اس مرتبہ کے مہم میں 2.5فیصد کے اضافہ کی توقع ہے۔ انہوں نے پہلا اور دوسرا ڈوز لینے والے افراد سے گزارش کی کہ وہ مذکورہ ویکسی نیشن سنٹرز پر پہنچ کر ویکسین ڈوز لیں۔انہوں نے بتا یا کہ یلہنکا اور ملیشورم میں قائم کردہ ویکسین کیمپ میں میگا ویکسی نیشن مہم جاری ہے یہاں بھی پہنچ کر ویکسین لیا جا سکتا ہے۔انہوں نے بتا یا کہ بی بی ایم پی حدود میں انتظام کئے گئے تمام ویکسی نیشن سنٹرز کے متعلق تفصیلات کیلئے درج ذیل ویب سائٹ https:bit.ly/cvc details پر رابط کر سکتے ہیں اس کے علاوہ سہایاوانی1533نمبر سے بھی تفصیلات حاصل کی جاسکتی ہیں ساؤتھ زون میں 45ہزار426 مرد، 38ہزار 843خواتین اور 10دیگر افراد نے ویکسین لیا۔اسی طرح ویسٹ زون میں 40 ہزار562 مرد،35ہزار 291خواتین اور20دیگر افراد نے ویکسین لیا۔ایسٹ زو ن میں 36ہزار692مرد،31ہزار823خواتین کے علاوہ 21 دیگر افراد نے ویکسین لیا ہے۔ بمنہلی زون میں 27ہزار218 مرد،23ہزار خواتین اور15دیگر افراد نے،اور مہا دیو پورہ زون میں 27 ہزار219مرد ،16ہزجر995خواتین اور12دیگر افراد نے ویکسین لیا ہے۔راجا راجیشوری نگر زون میں 17 ہزار432 مرد،17 ہزار 783 خواتین کے علاوہ9دیگر افراد نے ویکسین لی ہے-

ایک نظر اس پر بھی

ہبلی: سی او ڈی کرے گی نیہا مرڈر کیس کی تحقیقات؛ ہبلی، دھارواڑ کے مسلم رہنماوں نے کی قتل کی مذمت

ہبلی میں ہوئے کالج طالبہ نیہا قتل معاملے کو بی جے پی کی طرف سے سیاسی مفادات کے لئے انتہائی منفی انداز میں پیش کرنے کی مہم پر قابو پانے کے لئے وزیر اعلیٰ سدا رامیا نے اعلان کیا ہے کہ قتل کے اس معاملے کی مکمل تحقیقات سی او ڈی کے ذریعے کروائی جائے گی اور تیز رفتاری کے ساتھ شنوائی کے ...

کرناٹک کے نائب وزیر اعلی ڈی کے شیوکمار کے خلاف ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کا مقدمہ

لوک سبھا انتخابات 2024: کرناٹک کے نائب وزیر اعلی ڈی کے شیوکمار پر لوک سبھا انتخابی مہم کے دوران انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کا الزام لگایا گیا ہے۔ پولیس نے اس کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔ یہ معاملہ کانگریس لیڈر شیوکمار کے ایک ویڈیو سے جڑا ہے۔ ویڈیو میں، وہ مبینہ طور پر ...

طالبہ کا قتل: کرناٹک کے وزیر اعلیٰ سدارامیا نے لو جہاد سے کیا انکار

کرناٹک کے وزیر اعلیٰ سدارامیا نے ہفتہ کو کہا کہ ایم سی اے کی طالبہ نیہا ہیرے مٹھ کا قتل لو جہاد کا معاملہ نہیں ہے۔ چیف منسٹر نے میسور میں میڈیا کے نمائندوں سے کہاکہ میں اس فعل کی سخت مذمت کرتا ہوں۔ قاتل کو فوری گرفتار کر لیا گیا۔ یہ لو جہاد کا معاملہ نہیں ہے۔ حکومت اس بات کو ...

بھٹکل سمندر میں غرق ہوکرلڑکا جاں بحق؛ دوسرے کی تلاش جاری

بحر عرب میں  غرق ہونے والے دو لوگوں میں ایک لڑکا جاں بحق ہوگیا، البتہ دوسرے نوجوان کی تلاش جاری ہے۔ واردات آج اتوار شام قریب  چھ بجے  شہر سے  دس کلومیٹر دور سوڈی گیدّے کے قریب ہاڈین مُولّی ہیتلو سمندر میں پیش آئی۔

شراب پالیسی معاملہ: عدالت نے منیش سسودیا کی درخواست ضمانت پر فیصلہ محفوظ رکھا

راجدھانی دہلی کی ایک عدالت نے ہفتہ کے روز مرکزی تفتیشی بیورو (سی بی آئی) اور انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) کے ذریعہ دہلی شراب پالیسی معاملہ میں درج بدعنوانی اور منی لانڈرنگ کے معاملات میں عام آدمی پارٹی (عآّپ) کے رہنما منیش سسودیا کی ضمانت کی درخواستوں پر اپنا فیصلہ محفوظ رکھ ...