بنگلورو: نئے بی بی ایم پی چیف کمشنر گورور گپتا اور اڈمنسٹریٹرراکیش سنگھ نے عہدہ سنبھلا

Source: S.O. News Service | Published on 2nd April 2021, 11:40 PM | ریاستی خبریں | ان خبروں کو پڑھنا مت بھولئے |

بنگلورو،2؍اپریل(ایس او نیوز) بروہت بنگلور مہا نگر پا لیکے(بی بی ایم پی) کے نئے اور پہلے چیف کمشنر کے طور پر گور گپتا اور بی بی ایم پی اڈمنسٹریٹر کے طور پر راکیش سنگھ نے آج اپنے عہدوں کا چارج سنبھا لا۔موجودہ کمشنر منجوناتھ پر ساد نے عہدہ کا چارج سونپا۔

اس موقع پر اخباری نمائندوں سے بات کر تے ہو ئے منجوناتھ پرساد نے بتا یا کہ شہر بنگلور میں کووڈ۔ 19 سے متا ثرین کی تعداد میں زبر دست اضافہ کے پیش نظر روزانہ1.50لاکھ افراد کو کووڈ ویکسن دینے کا انتظام کیا گیا ہے۔انہوں نے اپنے دورمیں انجام دئے گئے پروگراموں کا تذکرہ کرتے ہو ئے کہا کہ کورونا کی دوسری لہر پہلی لہر سے زیادہ خطرناک نہیں ہے اسلئے اموات کی شرح بھی کم ہے اور دوسری لہر تیزی سے پھیل رہی ہے۔

انہوں نے بتا یا کہ کووڈ۔ ٹسٹ میں تقریباً60ہزار کا اضافہ کیا گیا ہے اور ٹسٹنگ تناسب میں اضافہ کی وجہ سے معا ملات کی نشاندہی میں بھی اضافہ ہورہا ہے۔ بی بی ایم پی نے احتیاطی قدم اٹھایا ہے اور علاج کے لئے زیادہ اہمیت دیتے ہو ئے نجی اسپتالوں کے ساتھ بھی تبادلہ خیال کر کے ویکسین اور علاج کی سہولت میں اضافہ کیا گیا ہے۔انہوں نے بتا یا کہ کووڈ کی دوسری لہر 20تا40سال کی عمر کے افراد کو زیادہ لاحق ہو رہی ہے اس لئے متا ثرین کا آئسو لیشن کر کے علاج کیا جا رہا ہے۔انہوں نے بتا یا کہ کورونا وائرس پر قابو پانے مرکزی اور ریاستی حکومتوں کی ہدایات کے تحت ویکسین پروگرام میں اضافہ کیا گیا ہے اور بی بی ایم ہیلتھ مراکز،انڈسٹریل ایریا اور آئی ٹی شعبہ کے اسپتالوں کے تعاون سے کثیر تعداد میں ویکسی نیشن کا انتظام کیا جا رہا ہے۔

منجوناتھ پر ساد نے بتا یا کہ ٹریس، ٹراک اینڈ ٹریٹ نامی”ٹی۔3“ پر سختی سے عمل کیا جا رہا ہے اور رابطہ کاروں کا پتہ لگا کر علاج کا پورا بندوبست کیا جا رہا ہے۔انہوں نے بتا یا کہ گزشتہ10دنوں میں کووڈ۔ معاملات میں 10گنا اضافہ ہوا ہے یعنی فروری میں 250 معا ملات کی تعداد اب3ہزار ہو گئی ہے۔ عہدہ کا چارج سنبھالنے کے بعد چیف کمشنر گورو گپتا نے کہا کہ بطور اڈمنسٹریٹر تقریباً6ماہ انہوں نے بی بی ایم پی میں خدمت انجام دیا ہے اور انہیں بی بی نایم پی کے تمام مسائل سے واقفیت ہے اور وہ منجوناتھ پر ساد کے نقش قدم پر چل کر روورونا وائرس پر قابو پانے کی کوشش کریں گے۔

نئے اڈمنسٹریٹر کے طور پر عہددہ سنبھالنے والے راکیش سنگھ نے کہا کہ تمام افسروں کے تعاون سے تمام مسائل کے حل کر نے کی وہ ہر ممکنہ کو شش کریں گے۔

ایک نظر اس پر بھی

بی جے پی نے باغی لیڈر ایشورپا کو 6 سال کے لئے پارٹی سے معطل کر دیا

  کرناٹک میں آزاد امیدوار کے طور پر لوک سبھا الیکشن لڑ رہے بی جے پی کے باغی لیڈر کے ایس ایشورپا کو پارٹی نے 6 سال کے لئے معطل کر دیا۔ زیر بحث شیوموگا لوک سبھا سیٹ سے اپنی نامزدگی واپس نہیں لینے کے ایشورپا کے فیصلے کے بعد بی جے پی کی تادیبی کمیٹی نے اس تعلق سے ایک حکم جاری کر دیا۔ ...

ہبلی: سی او ڈی کرے گی نیہا مرڈر کیس کی تحقیقات؛ ہبلی، دھارواڑ کے مسلم رہنماوں نے کی قتل کی مذمت

ہبلی میں ہوئے کالج طالبہ نیہا قتل معاملے کو بی جے پی کی طرف سے سیاسی مفادات کے لئے انتہائی منفی انداز میں پیش کرنے کی مہم پر قابو پانے کے لئے وزیر اعلیٰ سدا رامیا نے اعلان کیا ہے کہ قتل کے اس معاملے کی مکمل تحقیقات سی او ڈی کے ذریعے کروائی جائے گی اور تیز رفتاری کے ساتھ شنوائی کے ...

کرناٹک کے نائب وزیر اعلی ڈی کے شیوکمار کے خلاف ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کا مقدمہ

لوک سبھا انتخابات 2024: کرناٹک کے نائب وزیر اعلی ڈی کے شیوکمار پر لوک سبھا انتخابی مہم کے دوران انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کا الزام لگایا گیا ہے۔ پولیس نے اس کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔ یہ معاملہ کانگریس لیڈر شیوکمار کے ایک ویڈیو سے جڑا ہے۔ ویڈیو میں، وہ مبینہ طور پر ...

طالبہ کا قتل: کرناٹک کے وزیر اعلیٰ سدارامیا نے لو جہاد سے کیا انکار

کرناٹک کے وزیر اعلیٰ سدارامیا نے ہفتہ کو کہا کہ ایم سی اے کی طالبہ نیہا ہیرے مٹھ کا قتل لو جہاد کا معاملہ نہیں ہے۔ چیف منسٹر نے میسور میں میڈیا کے نمائندوں سے کہاکہ میں اس فعل کی سخت مذمت کرتا ہوں۔ قاتل کو فوری گرفتار کر لیا گیا۔ یہ لو جہاد کا معاملہ نہیں ہے۔ حکومت اس بات کو ...

بی جے پی نے باغی لیڈر ایشورپا کو 6 سال کے لئے پارٹی سے معطل کر دیا

  کرناٹک میں آزاد امیدوار کے طور پر لوک سبھا الیکشن لڑ رہے بی جے پی کے باغی لیڈر کے ایس ایشورپا کو پارٹی نے 6 سال کے لئے معطل کر دیا۔ زیر بحث شیوموگا لوک سبھا سیٹ سے اپنی نامزدگی واپس نہیں لینے کے ایشورپا کے فیصلے کے بعد بی جے پی کی تادیبی کمیٹی نے اس تعلق سے ایک حکم جاری کر دیا۔ ...

یوپی-بہار میں شدید گرمی کی لہر کی پیش گوئی، کئی ریاستوں میں بارش کا الرٹ

راہملک کی شمالی ریاستوں میں درجہ حرارت ہر گزرتے دن کے ساتھ بڑھ رہا ہے۔ بڑھتی ہوئی گرمی کے باعث لوگوں کو شدید پریشانی کا سامنا ہے۔ تاہم کچھ ریاستوں میں بارش بھی ہو رہی ہے۔ ہندوستان کے محکمہ موسمیات (آئی ایم ڈی) نے کہا ہے کہ ہمالیائی مغربی بنگال، بہار، اوڈیشہ، آسام، مغربی ...

بی جے پی کی پالیسیوں کی وجہ سے دلت ومسلم ترقی سے محروم: مایاوتی

بہوجن سماج پارٹی(بی ایس پی) سپریمو مایاوتی نے کہا کہ بی جے پی کی ذات پات ، فرقہ وارانہ و پونجی وادی سوچ اور پالیسیوں کی وجہ سے ملک کے غریب، قبائلی، دلت اور مسلمانوںکی ترقی نہیں ہوسکی۔  مایاوتی نے یہاں سکندرآباد میں گوتم بدھ نگر علاقے کے پارٹی امیدوار راجندر سولنکی اور بلندشہر ...

بھٹکل سمندر میں غرق ہوکرلڑکا جاں بحق؛ دوسرے کی تلاش جاری

بحر عرب میں  غرق ہونے والے دو لوگوں میں ایک لڑکا جاں بحق ہوگیا، البتہ دوسرے نوجوان کی تلاش جاری ہے۔ واردات آج اتوار شام قریب  چھ بجے  شہر سے  دس کلومیٹر دور سوڈی گیدّے کے قریب ہاڈین مُولّی ہیتلو سمندر میں پیش آئی۔