بنگلورو کی سیلابی صورت حال پر ٹوئٹر صارفین کا شدید ردعمل؛ بی بی ایم پی اور حکومت پر طنز اور تنقدیوں کی بارش

Source: S.O. News Service | Published on 7th September 2022, 6:47 PM | ریاستی خبریں |

بنگلورو،7؍ ستمبر (ایس او نیوز؍ پی ٹی آئی ) بنگلورو میں شدید بارش کے بعد پیدا ہوئی سیلابی صورت حال پر ٹوئٹر صارفین نے سخت ردعمل ظاہر کیا ہے۔

ملک کے انفارمیشن ٹیکنالوجی ہب میں گزشتہ رات ہوئی بارش کی وجہ سے جگہ جگہ پانی جمع ہو گیا جس پر ٹوئٹر پر لوگوں نے طنز کرتے ہوۓ بلدیہ کو آڑے ہاتھوں لیا۔ کچھ لوگوں نے کہا کہ بنگلور واب ونیس بن گیا ہے تو کچھ تو سیلاب کے مسئلہ کے لیے درختوں کی کٹائی کو ذمہ دار ٹھہرایا ہے۔

ایک ٹوئٹ میں کہا گیا کہ واٹر امیوزمنٹ پارک ونڈر لا کی کے ضرورت ہے، جب پورا بنگلورو ہی واٹر پارک بن گیا ہے۔ شکریہ بروہت بنگلورومہا نگر پالیکا۔ ایک شہر کو تیرتا شہر بنانے میں بہت محنت کرنی پڑتی ہے ۔‘‘

 انر بان سانیال نامی ایک ٹوئٹر صارف نے شہر کے ایر پورٹ کی تصویر شیئر کی جہاں بارش کا پانی بھرا ہوا تھا۔ سانیال نے کہا کہ بنگلورو ایر پورٹ کی یہ حالت ہے ۔ ہندوستان میں بنیادی ڈھانچہ کی حالت دیکھ کر مجھے رونا آتا ہے۔ یہ شرمناک ہے۔

ایک اور صارف نے حکمراں بی جے پی پر 40 فیصد کمیشن کے الزام پرطنز کیا۔صارف نے زیر آب سڑکوں پر چلتی گاڑیوں کی تصویر پوسٹ کر تے ہوئے لکھا کہ جب گتہ داروں کے منصوبوں کی لاگت کا 40 فیصد وزراء اور عہد یداروں کو رشوت کے طور پر دینا پڑے تب آپ کو یہی ملتا ہے۔“

آئی ٹی صنعت کار موہن داس پائی نے ٹوئٹر پر ایک ویڈیو اپ لوڈ کیا جس کا عنوان تھا ”مہربانی کر کے بنگلورو کی حالت دیکھیے ۔‘‘ ویڈیو میں ایک شخص گنیش کے حلیے میں تھا اور گھٹنے تک پانی میں چل رہا تھا اور اس کے پیچھے ٹریک رینگتے ہوۓ چل رہی تھی ۔اس ٹوئٹ پر کئی لوگوں نے شہر میں بنیادی ڈھانچہ کی کمی پر انتظامی کولتاڑتے ہوئے ردعمل ظاہر کیا۔

ایک صارف را جیو بھوشن سہائے نے سیلاب اور شہر کی بدحالی کے لیے ناجائز طور پر تعمیر کردہ عمارتوں اور درختوں کی کٹائی کو ذمہ دار قرار دیا۔ کچھ مضحکہ خیز اور طنزیہ پوسٹس بھی ہیں ۔مثلا ایک ٹوئٹر ہینڈل نے کہا کہ پاش لے آؤٹس میں ٹریکٹرس کی سنی بروکس کی طرح واپسی ۔

ریزیڈنٹ ویلفیئر اسوسی ایشنز کو مشورہ دیا جا تا ہے کہ وہ بارش کے دوران متبادل ٹرانسپورٹ کے طور پر ان گاڑیوں میں سرمایہ کاری کر یں۔

ایک اور صارف نے شہر کو ”یوروپی معیارات‘‘ میں تبدیل کرنے کے لیے چیف منسٹر بسواراج بومئی سے اظہار تشکر کیا۔ اس نے طنز یہ انداز میں کہا کہ اندرانگر اب وینس جیسا دکھنے لگا ہے۔‘‘ ایک اور صارف نے بنگلورو کے ہراپارٹمنٹ کو لیک ویوا پارٹمنٹ بنانے پر بی بی ایم پی اور بی جے پی 4 کرناٹک سے اظہار تشکر کیا۔

کئی صارفین نے شہر میں برسوں سے مناسب بنیادی ڈھانچہ کی تعمیر پر توجہ دینے کے فقدان کی شکایت کی۔ دیگر سوشل میڈ یا پلیٹ فارمس پر بھی بنگلورو کے سیلاب پر ویڈ یوز اور لطائف کی بھر مار ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

کرناٹک کی کانگریس حکومت کا اہم قدم؛ ملازمتوں اورتعلیمی اداروں میں ریزرویشن کے لیےمسلمانوں کو کیا او بی سی میں شا مل

کرناٹک کی کانگریس حکومت نے ریاست کے مسلمانوں کو ملازمتوں اور تعلیمی اداروں میں ریزرویشن دینے کے  مقصد سے  او بی سی  (یعنی دیگر پسماندہ طبقات) کے زمرے میں شامل کیا ہے۔ اس تعلق سے  معلومات فراہم کرتے ہوئے  نیشنل کمیشن برائے پسماندہ طبقات (NCBC) نے بدھ کو کرناٹک حکومت کے اعداد و ...

بی جے پی مذہب کے نام پر لوگوں کو تقسیم کر رہی ہے: وائی ایس شرمیلا ریڈی

کانگریس کی آندھرا پردیش یونٹ کی صدر وائی ایس شرمیلا ریڈی نے منگل کو بی جے پی پر مذہب کے نام پر لوگوں کو تقسیم کرنے کا الزام لگایا۔ بی جے پی کو ملک کے لیے ایک بڑا خطرہ بتاتے ہوئے انہوں نے ایسی پارٹی سے تعلق برقرار رکھنے پر وزیر اعلیٰ وائی ایس سے کہا کہ ۔ جگن موہن ریڈی اور ٹی ڈی پی ...

بی جے پی نے باغی لیڈر ایشورپا کو 6 سال کے لئے پارٹی سے معطل کر دیا

  کرناٹک میں آزاد امیدوار کے طور پر لوک سبھا الیکشن لڑ رہے بی جے پی کے باغی لیڈر کے ایس ایشورپا کو پارٹی نے 6 سال کے لئے معطل کر دیا۔ زیر بحث شیوموگا لوک سبھا سیٹ سے اپنی نامزدگی واپس نہیں لینے کے ایشورپا کے فیصلے کے بعد بی جے پی کی تادیبی کمیٹی نے اس تعلق سے ایک حکم جاری کر دیا۔ ...

ہبلی: سی او ڈی کرے گی نیہا مرڈر کیس کی تحقیقات؛ ہبلی، دھارواڑ کے مسلم رہنماوں نے کی قتل کی مذمت

ہبلی میں ہوئے کالج طالبہ نیہا قتل معاملے کو بی جے پی کی طرف سے سیاسی مفادات کے لئے انتہائی منفی انداز میں پیش کرنے کی مہم پر قابو پانے کے لئے وزیر اعلیٰ سدا رامیا نے اعلان کیا ہے کہ قتل کے اس معاملے کی مکمل تحقیقات سی او ڈی کے ذریعے کروائی جائے گی اور تیز رفتاری کے ساتھ شنوائی کے ...

کرناٹک کے نائب وزیر اعلی ڈی کے شیوکمار کے خلاف ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کا مقدمہ

لوک سبھا انتخابات 2024: کرناٹک کے نائب وزیر اعلی ڈی کے شیوکمار پر لوک سبھا انتخابی مہم کے دوران انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کا الزام لگایا گیا ہے۔ پولیس نے اس کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔ یہ معاملہ کانگریس لیڈر شیوکمار کے ایک ویڈیو سے جڑا ہے۔ ویڈیو میں، وہ مبینہ طور پر ...