بنگلورو میں ریکارڈبارش،برساتی نالے لبریز،سڑکیں تالاب میں بدل گئیں۔ مسلسل تین گھنٹے کی بار ش سے جنوبی بنگلوروزیرآب،500مکانات پانی پانی

Source: S.O. News Service | Published on 25th October 2020, 2:13 PM | ریاستی خبریں |

بنگلورو،25؍اکتوبر(ایس او نیوز) بروزجمعہ شہر بنگلورمیں گھن گرج وچمک کے ساتھ مسلسل تین گھنٹوں تک ہوئی موسلادھاربارش سے راجدھانی کے عوام دہل گئے اورشہربارش کے پانی سے دھل گیا۔موسلادھاربارش سے شہرکی کئی کالونیاں زیرآ ب آگئیں۔شہرکی سڑکیں ندی اورتالاب کا منظرپیش کرنے لگیں، جس میں کئی سواریاں بہہ گئیں۔

بی بی ایم پی حدودکے جنوبی علاقے راجیشوری نگراوربمنہلی کے علاقوں میں نہایت تیزو تندبارش ہوئی جس سے بڑے پیمانے پرنقصان ہواہے۔کورمنگلا،ولسن گارڈن،جے پی نگر،ہوسکیرے ہلی،کنگیری، راجیشوری نگرکے بیمل لے آؤٹ،آئڈیل ہومس،سرایم وشویشوریالے آؤٹ سمیت کئی علاقوں میں سیلابی صورتحال پیداہوگئی تھی۔گھرمیں داخل ہونے والے پانی کی نکاسی کے لیے رات بھرعوام پریشانیوں کا سامناکرتے رہے۔شہرکے جنوبی علاقوں میں ہی سب سے زیادہ بارش اورتباہی ہوئی۔ تقریباً500مکانات میں بارش کاپانی داخل ہوا۔

دسہرہ تہوارکی مناسبت سے سڑکوں کے کنارے لگائے گئے پوجاپاٹ کی اشیاء کی دکانیں میں پانی بہہ گئیں۔سخت ترین بارش سے گھبرائے عوام تین چارگھنٹوں تک گھروں میں محصورہوگئے۔سڑکوں پرپانی ڈوبنے کی حدتک بھراہواتھا۔کے ایچ روڈ،لال باغ روڈ، میسورروڈ، کنکاپور روڈ،کے آرماکیٹ،جے سی روڈاورآس پاس کے علاقوں میں ایک گھنٹہ تک ٹرافک جام رہا اورسواروں کونہایت پریشانی کا سامنا کرنا پڑا۔ ہوسکیرے ہلی کے دتاترے لے آؤٹ میں برساتی نالہ لبریز ہونے سے پانی سڑکوں پرآگیا،نتیجہ میں تقریباً300مکانات میں پانی گھس گیا۔اچانک پانی مکانات میں آنے سے گھبرائے عوام آسرالینے کے لیے اپنے گھروں کی چھتوں پر چڑھ گئے۔

بارش کے پانی کے ساتھ بدروؤں کی گندگی بھی گھروں میں آگئی اورواشنگ مشین،فرڈج،صوفہ ودیگر گھریلواشیاء تباہ ہوگئیں۔ اطلاع ملنے کے فوری بعدبوٹ کے ساتھ جائے وقوعہ پہنچے بی بی ایم پی اہلکاراورایس ڈی آرایف کی ٹیموں نے کئی افرادکومحفوظ مقامات تک پہنچایا۔سب سے زیادہ جن علاقوں میں بارش آیاان کی تفصیل بتاتے ہوئے بی بی ایم پی نے کہاکہ کنگیری میں سب سے زیادہ 105ایم ایم بارش ریکارڈ کی گئی ہے۔آرآرنگرمیں 105ایم ایم،ہوسکیرے ہلی میں 96.5ایم ایم،ودیاپیٹھ میں 96ایم ایم اوربسون گڈی میں 81.5ایم ایم بارش ریکارڈکیاگیاہے۔اوسطاًشہرمیں جمعہ کے دن 107ایم ایم بارش ہوئی۔ماہ اکتوبرمیں اوسط بارش 168.3ایم ایم بارش ہوئی ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

بی جے پی کانگریس ایم ایل اے کو رقم کی پیشکش کر رہی ہے: وزیر اعلیٰ سدارامیا

کرناٹک کے وزیر اعلی سدارامیا نے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے لیڈروں پر الزام لگایا ہے کہ وہ کانگریس کے ممبران اسمبلی کو اپنی حکومت کے قیام کے بعد رقم کی پیشکش کر کے اپنی طرف راغب کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

آئین میں کوئی تبدیلی نہیں ہوگی: سابق وزیر اعظم دیوے گوڑا

جنتا دل (ایس) (جے ڈی ایس) کے سربراہ اور سابق وزیر اعظم ایچ ڈی دیوے گوڑا نے منگل کو واضح کیا کہ وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ بھلے ہی بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کو لوک سبھا الیکشن 2024میں 400 سیٹیں مل جائیں آئین میں کوئی ترمیم نہیں ہو گی۔

بی جے پی نے کانگریس ایم ایل اے کو 50 کروڑ روپے کی پیشکش کی؛ سدارامیا کا الزام

کرناٹک کے وزیر اعلی سدارامیا نے ہفتہ کو بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) پر الزام لگایا کہ وہ کانگریس کے اراکین اسمبلی کو وفاداری تبدیل کرنے کے لیے 50 کروڑ روپے کی پیشکش کرکے 'آپریشن لوٹس' کے ذریعے انکی حکومت کو غیر مستحکم کرنے کی کوششوں میں ملوث ہے۔

لوک سبھا انتخاب 2024: کرناٹک میں کانگریس کو حاصل کرنے کے لیے بہت کچھ ہے

کیا بی جے پی اس مرتبہ اپنی 2019 لوک سبھا انتخاب والی کارکردگی دہرا سکتی ہے؟ لگتا تو نہیں ہے۔ اس کی دو بڑی وجوہات ہیں۔ اول، ریاست میں کانگریس کی حکومت ہے، اور دوئم بی جے پی اندرونی لڑائی سے نبرد آزما ہے۔ اس کے مقابلے میں کانگریس زیادہ متحد اور پرعزم نظر آ رہی ہے اور اسے بھروسہ ہے ...