بنگلورو: 19سے زیادہ جرائم معا ملات میں ملوث ملزم راہل کو پو لیس نے گو لی چلا کرکیا گرفتار

Source: S.O. News Service | Published on 19th January 2022, 12:25 PM | ریاستی خبریں |

بنگلورو،19؍جنوری(ایس او  نیوز)منشیات کے دھندہ سمیت جرائم کے19معا ملات میں ملوث ہوکر عدالت سے8مرتبہ وارنٹ جاری ہو نے کے باوجود پو لیس کو چکمہ دے کر فرار ہو رہے غنڈہ راہل پر گو لی چلا کر ہنو منت نگر پو لیس گرفتار کر نے میں کامیاب رہی۔پو لیس کی گو لی سے زخمی ملز م راہل کو پو لیس اہلکار گرفتار کر کے اسپتال میں داخل کیا ہے جو خطرہ سے باہر ہے۔

ڈپٹی کمشنر آف پو لیس ہریش پانڈے نے تفصیلات پیش کر تے ہو ئے بتا یا کہ جرائم سرگرمیوں کے ساتھ ساتھ منشیات کے دھندہ میں ملوث رہنے والے ملز م راہل پو لیس کو چکمہ دے کرفرار ہونے لگا تھا۔انہوں نے بتا یا کہ آج صبح4.30بجے ملز م راہل کونن گنٹے نارائن نگر میں پناہ لئے جانے کی اطلاع پا کرہنو منت نگر پو لیس تھانہ کے سب انسپکٹربسواراج پاٹل نے اپنے عملہ کے ساتھ فوری موقع پر پہنچے۔پو لیس کی گاڑی کو دیکھ کر ملز م سب انسپکٹر بسواراج اور کانسٹیبل پر چاقو سے حملہ کر کے فرار ہو نے کی کوشش کی،اس دوران اپنی حفاظت کے لئے پو لیس سب انسپکٹر نے سرویس ریوالور سے ہوا میں گو لی چلا کر ملز م کو خود سپردگی اختیار کرنے کے لئے کہا،اس کو نظر انداز کر تے ہو ئے ملز م نے دوبارہ پو لیس اہلکاروں پر حملہ کرنے کی کوشش کی۔

انہوں نے بتا یا کہ پو لیس سب انسپکٹر نے ملز م کے پیر پر گو لی چلا کر زخمی کر دیا۔ زخمی ہو کر ز مین پر گرے ملز م کو پو لیس اہلکار گرفتار کر کے اس کو اسپتال میں داخل کیا ہے۔انہوں نے بتا یا کہ ملزم راہل غنڈہ رضوان کا ساتھی ہے۔انہوں نے بتا یاکہ کوشش قتل کے4 علاوہ جرائم کے19سے زیادہ معا ملات میں ملوث رہنے والا ملزم راہل کو پو لیس کئی دنوں سے تلاش کر رہی تھی۔انہوں نے بتا یا کہ ملز م کے خلاف ساؤتھ ڈویژن کے مختلف پو لیس تھانوں میں درج8معا ملات میں عدالت نے وارنٹ جاری کی ہے۔انہوں نے بتا یا کہ حال ہی میں ضبط شدہ منشیات کے ایک معا ملہ میں ملزم راہل ملوث ہو نے کی اطلاع ملی تھی۔انہوں نے بتا یا کہ ملز م خود کاایک ویڈیو تیار کر کے اس کو سو شیل میڈیا میں پیش کر تے ہو ئے بتا یا تھا کا پو لیس اس کو گرفتار نہیں کرسکتی۔انہوں نے بتا یا کہ اس سے قبل تیاگراج نگر میں رہنے والا ملز م راہل چند ماہ سے بنرگٹہ علاقہ میں قیام کیا ہوا تھا۔ملز م کے حملہ سے زخمی پو لیس کانسٹبل ناگپا کو ساؤتھ ڈویژن کی اسپتال میں داخل کیا گیا ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

بی جے پی کانگریس ایم ایل اے کو رقم کی پیشکش کر رہی ہے: وزیر اعلیٰ سدارامیا

کرناٹک کے وزیر اعلی سدارامیا نے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے لیڈروں پر الزام لگایا ہے کہ وہ کانگریس کے ممبران اسمبلی کو اپنی حکومت کے قیام کے بعد رقم کی پیشکش کر کے اپنی طرف راغب کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

آئین میں کوئی تبدیلی نہیں ہوگی: سابق وزیر اعظم دیوے گوڑا

جنتا دل (ایس) (جے ڈی ایس) کے سربراہ اور سابق وزیر اعظم ایچ ڈی دیوے گوڑا نے منگل کو واضح کیا کہ وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ بھلے ہی بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کو لوک سبھا الیکشن 2024میں 400 سیٹیں مل جائیں آئین میں کوئی ترمیم نہیں ہو گی۔

بی جے پی نے کانگریس ایم ایل اے کو 50 کروڑ روپے کی پیشکش کی؛ سدارامیا کا الزام

کرناٹک کے وزیر اعلی سدارامیا نے ہفتہ کو بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) پر الزام لگایا کہ وہ کانگریس کے اراکین اسمبلی کو وفاداری تبدیل کرنے کے لیے 50 کروڑ روپے کی پیشکش کرکے 'آپریشن لوٹس' کے ذریعے انکی حکومت کو غیر مستحکم کرنے کی کوششوں میں ملوث ہے۔

لوک سبھا انتخاب 2024: کرناٹک میں کانگریس کو حاصل کرنے کے لیے بہت کچھ ہے

کیا بی جے پی اس مرتبہ اپنی 2019 لوک سبھا انتخاب والی کارکردگی دہرا سکتی ہے؟ لگتا تو نہیں ہے۔ اس کی دو بڑی وجوہات ہیں۔ اول، ریاست میں کانگریس کی حکومت ہے، اور دوئم بی جے پی اندرونی لڑائی سے نبرد آزما ہے۔ اس کے مقابلے میں کانگریس زیادہ متحد اور پرعزم نظر آ رہی ہے اور اسے بھروسہ ہے ...