بنگلورو: ٹرافک قوانین کی خلاف ورزی کے جرمانہ پر50فیصد رعایت ، 15دنوں کے دوران12.31کروڑروپئے جمع

Source: S.O. News Service | Published on 20th March 2023, 1:16 PM | ریاستی خبریں |

بنگلورو،20/مارچ(ایس او  نیوز)ٹرافک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والی موٹر گاڑیوں کے مالکان کو جرمانہ ادا کرنے کے لئے ریاستی حکومت نے 50فیصد رعایت کے18مارچ کے آخری دن2کروڑ روپئے جرمانہ کی صورت میں جمع ہو ئے ہیں۔ گذشتہ15 دنوں کے دوران موٹرگاڑیوں کے مالکا ن نے ٹرافک قوانین کی خلاف ورزی کے4لاکھ 25ہزار091معا ملات میں جرمانہ کے طور پر جملہ12 کروڑ31لاکھ 3ہزار60 روپئے اداکئے ہیں -

اس سے قبل حکومت نے پہلی مرتبہ2تا 11فروری تک50 فیصد رعایت کے ساتھ جرمانہ ادا کرنے کا موقع فراہم کی تھی،اس دوران موٹر گاڑیوں کے مالکان نے کافی دلچسپی دکھاتے ہو ئے صرف9دنوں کے دوران جملہ 43.35 معاملات میں 126.87کروڑ روپئے جمع کئے تھے۔رعایت میں مزید توسیع کرنے عوام کے اصرار پر حکومت نے دوسری مرتبہ4تا18مارچ 50 فیصد رعایت کے ساتھ جرمانہ کی رقم جمع کرنے کا موقع فرائم کی تھی۔

گزشتہ15دنوں کے دوران موٹر گاڑیوں کے مالکان نے ٹرافک پو لیس تھانوں، ٹی ٹی ایم سی کاؤنٹرس، پے ٹی ایم ایپ، بنگلور وون سنٹرس پہنچ کر موٹر گاڑیوں کے مالکان جرمانہ کی رقم جمع کررہے ہیں -اس کے علاوہ بروہت بنگلورو مہا نگر پالیکے(بی بی ایم پی) کی حدود کے144بنگلور وون سنٹرز میں بھی جرمانہ کی رقم جمع کئے تھے۔

ایک نظر اس پر بھی

بیدر میں وزیراعلیٰ سدرامیا نے وزیراعظم مودی پر کی سخت تنقید 

بیدر کے انتخابی دورہ پر کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدرامیا نے وزیراعظم نریندر مودی پر  یہ کہہ کر سخت تنقید کی کہ  اُنہیں انتخابات کے موقع پر ہی  کرناٹک کی یاد آتی ہے۔ شہر کے گنیش میدان میں منعقدہ کانگریس پارٹی کے انتخابی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ریاست میں شدید خشک سالی ...

مودی-شاہ دکاندار ہیں اور اڈانی-امبانی خریدار، کانگریس صدر ملکارجن کھرگے کا مودی حکومت پر سخت حملہ

کانگریس کے قومی صدر ملکارجن کھرگے نے کرناٹک کے کلبرگی میں پی ایم مودی اور وزیر داخلہ امت شاہ پر آج سخت ترین حملہ کیا۔ انہوں نے ایک عوامی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کئی دہائیوں قبل قائم کی گئی حکومت کی ملکیت والی فیکٹریوں کو مودی-شاہ امبانی-اڈانی کے ہاتھوں فروخت کر رہے ہیں۔

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلہ کی تشہیری مہم کا تھم گیا شور؛ کرناٹک کے 14 حلقوں سمیت 12ریاستوں میں کل جمعہ کو ہوں گے انتخابات

لوک سبھا انتخابات کے لئے دوسرے مرحلے کی تشہیری مہم بدھ کی شام  5؍ بجےختم ہوگئی۔اس مرحلے میں یوپی ،بہار،ایم پی اورراجستھان سمیت کرناٹک میں ہونے والے دو مراحل  میں سے پہلے مرحلہ کے انتخابات کے ساتھ ساتھ 13؍ریاستوں کی 88؍ سیٹوں پر بھی  کل جمعہ 26 اپریل کوانتخابات ہوں گے۔  تمام ...

اُتر کنڑا میں چڑھ رہا ہے سیاسی پارہ - پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدا رامیا کریں گے ضلع کا دورہ

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے اُتر کنڑا میں سیاسی پارہ پوری قوت سے اوپر کی طرف بڑھ رہا ہے کیونکہ اپنے اپنے امیدواروں کے پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے دورے طے ہوئے ہیں ۔

کرناٹک کی کانگریس حکومت کا اہم قدم؛ ملازمتوں اورتعلیمی اداروں میں ریزرویشن کے لیےمسلمانوں کو کیا او بی سی میں شا مل

کرناٹک کی کانگریس حکومت نے ریاست کے مسلمانوں کو ملازمتوں اور تعلیمی اداروں میں ریزرویشن دینے کے  مقصد سے  او بی سی  (یعنی دیگر پسماندہ طبقات) کے زمرے میں شامل کیا ہے۔ اس تعلق سے  معلومات فراہم کرتے ہوئے  نیشنل کمیشن برائے پسماندہ طبقات (NCBC) نے بدھ کو کرناٹک حکومت کے اعداد و ...

بی جے پی مذہب کے نام پر لوگوں کو تقسیم کر رہی ہے: وائی ایس شرمیلا ریڈی

کانگریس کی آندھرا پردیش یونٹ کی صدر وائی ایس شرمیلا ریڈی نے منگل کو بی جے پی پر مذہب کے نام پر لوگوں کو تقسیم کرنے کا الزام لگایا۔ بی جے پی کو ملک کے لیے ایک بڑا خطرہ بتاتے ہوئے انہوں نے ایسی پارٹی سے تعلق برقرار رکھنے پر وزیر اعلیٰ وائی ایس سے کہا کہ ۔ جگن موہن ریڈی اور ٹی ڈی پی ...