بنگلورو: پولیس مظالم کے شکارمحمد تنویرانصاف کے منتظر، اقلیتی کمیشن نےجاری کیا نوٹس

Source: S.O. News Service | Published on 9th May 2019, 5:39 PM | ریاستی خبریں |

بنگلورو،9؍مئی (ایس او نیوز) پولیس مظالم کا شکار بنگلورو کے نوجوان محمد تنویراب انصاف کی راہ تک رہے ہیں۔ دوسری جانب اس معاملے میں ریاستی اقلیتی کمیشن نے محکمہ پولیس کونوٹس جاری کیاہے۔ وزیراقلیتی بہبود ضمیراحمد خان نے محمد تنویرکودولاکھ روپئے کی مالی مدد فراہم کی ہے۔ بنگلورو کے شفاء اسپتال میں زیرعلاج محمد تنویر کیلئے 9اپریل کی رات دردناک، کربناک ثابت ہوئی۔ ٹووہلیرپر اپنے دوست کے ہمراہ دوائیاں لینے گئے محمد تنویر کواچانک پولیس نے روکا اورموبائل فون پر گفتگو کرتے ہوئے پکڑ لیا۔ محمد تنویر کہتے ہیں کہ جب پولیس اہلکارنے انہیں گالی دی تو انہوں نے سوال کیا، بس اسی بات پر پولیس اہلکار برہم ہو گئے اورجم کر پٹائی کی۔ اتناہی نہیں اُنہیں فوراً پولیس اسٹیشن لے جایا گیا اور وہاں بھی ان کی خوب پٹائی کی گئی۔ محمد تنویراوران کے رشتہ دار کہتے ہیں کہ صرف مسلمان ہونے کی وجہ سے ان کے ساتھ یہ زیادتی کی گئی۔

اس معاملے میں دوپولیس اہلکاروں کو معطل کر دیا گیا ہے۔ دوسری جانب کرناٹک اقلیتی کمیشن نے بھی محکمہ پولیس کونوٹس جاری کیا ہے۔ اقلیتی کمیشن کے چیرمین اور وزیراقلیتی بہبود ضمیراحمد خان نے اسپتال پہنچ کر محمد تنویرسے ملاقات کی۔ محمد تنویرکے علاج کیلئے دو لاکھ روپئے کی امداد فراہم کی۔

محمد تنویر کے رشتہ دار کہتے ہیں کہ بے رحمی سے مارپیٹ کرنے والے پولیس اہلکاروں کے خلاف کمزور دفعات داخل گئے ہیں۔ خاطی پولیس اہلکاروں کو ضمانت بھی مل چکی ہے۔ سماجی اورانسانی حقوق کی تنظیموں نے انصاف کامطالبہ کرتے ہوئے سخت کارروائی کی مانگ کی ہے تاکہ مستقبل میں پولیس زیادتی کے واقعات رونما نہ ہوں ۔

ایک نظر اس پر بھی

گھوٹالہ باز جناردن ریڈی کی بی جے پی میں شمولیت مودی حکومت کے بدعنوانی ختم کرنے کے دعووں کی قلعی کھول رہی: کانگریس

کانگریس نے 35 ہزار کروڑ روپے کے غیر قانونی خام لوہا کانکنی گھوٹالہ کے ملزم جناردن ریڈی کے بی جے پی میں شامل ہونے پر آج زوردار حملہ کیا۔ کانگریس لیڈر پون کھیڑا نے نئی دہلی واقع کانگریس ہیڈکوارٹر میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گھوٹالہ باز جناردن ریڈی کی بی جے پی ...

منگلورو میں 'جاگو کرناٹکا' کا اجلاس - پرکاش راج نے کہا : اقلیتوں کا تحفظ اکثریت کی ذمہ داری ہے 

'جاگو کرناٹکا' نامی تنظیم کے بینر تلے مختلف عوام دوست اداروں کا ایک اجلاس شہر کے بالمٹا میں منعقد ہوا جس میں افتتاحی خطاب کرتے ہوئے مشہور فلم ایکٹر پرکاش راج نے کہا کہ ایک جمہوری ملک میں اقلیتوں کو تحفظ فراہم کرنا اکثریت کی ذمہ داری ہوتی ہے ۔

تنازعات میں گھرے رہنے والے اننت کمار ہیگڈے کو مودی نے کیا درکنار

پارلیمانی الیکشن کے دن قریب آتے ہی اننت کمار ہیگڑے نے گمنامی سے نکل کر اپنے حامیوں کے بیچ پہنچتے ہوئے اپنے حق میں ہوا بنانے کے لئے جو دوڑ دھوپ شروع کی تھی اور روز نئے متنازعہ بیانات  کے ساتھ سرخیوں میں بنے رہنے کی جو کوششیں کی تھیں اس پر پانی پھِر گیا اور ہندوتوا کا یہ بے لگام ...

لوک سبھا انتخابات میں بی جے پی نے اننت کمار ہیگڈے کو دکھایا باہرکا راستہ؛ اُترکنڑا کی ٹکٹ کاگیری کو دینے کا اعلان

اپنے کچھ موجودہ ممبران پارلیمنٹ کو نئے چہروں کے ساتھ تبدیل کرنے کے اپنے تجربے کو جاری رکھتے ہوئے، بی جے پی نے سابق مرکزی وزیر اور اُتر کنڑ اکے ایم پی، اننت کمار ہیگڑے کو باہر کا راستہ دکھاتے ہوئے  آنے والے لوک سبھا انتخابات میں  ان کی جگہ اُترکنڑا حلقہ سے  سابق اسمبلی اسپیکر ...

ٹمکورو میں جلی ہوئی لاشوں کا معاملہ - خزانے کے چکر میں گنوائی تھی  تین لوگوں نے جان

ٹمکورو میں جلی ہوئی کار کے اندر بیلتنگڈی سے تعلق رکھنے والے تین افراد کی جو لاشیں ملی تھیں، اس معاملے میں پولیس کی تحقیقات سے اب یہ بات سامنے آئی ہے کہ خزانے میں ملا ہوا سونا سستے داموں پر خریدنے کے چکر میں ان تینوں نے پچاس لاکھ روپوں کے ساتھ اپنی بھی جانیں گنوائی تھیں ۔