بنگلورو میں کووڈ کے بڑھتے معا ملات، سلیکان سٹی ڈینجر سٹی میں تبدیل ہوتادکھا ئی دے رہا ہے

Source: S.O. News Service | Published on 19th January 2022, 12:14 PM | ریاستی خبریں |

بنگلورو،19؍جنوری (ایس او  نیوز) بنگلورو شہر میں روزانہ کووڈ کے معا ملات میں اضافہ کے پیش نظر سلیکان سٹی ڈینجر سٹی کے طور پر تبدیل ہوتے دکھا ئی دے رہا ہے۔آنے والے دنوں میں شہر میں کووڈ کے معا ملات میں مزید اضافہ کے خدشات ہیں۔کل شہر میں کووڈ کے 23ہزار معاملات درج ہو ئے تھے،جس سے شہریوں میں خوف کا ماحول دکھا ئی دینے لگا ہے۔شہر میں کووڈ کے معاملات پر قابو پانے کے مقصد سے حکومت کی جانب سے ویک ینڈ کرفیو جاری کئے جانے کے باوجود کوئی فائدہ دکھائی نہیں دے رہا ہے اور معا ملات میں مسلسل اضافہ ہی ہو نے لگا ہے۔

بروہت بنگلور مہا نگر پا لیکے(بی بی ایم پی) کی جانب سے کووڈ ضوابط پر سختی سے عمل کرنے کی گزارش کے باوجود عوام اس کو نظر اندازکر رہے ہیں جس کی وجہ سے کووڈ کی وباء پھیلنے کے خدشات کافی زیادہ ہیں۔ بی بی ایم پی نے بھیڑ پر قابو پانے کے مقصد سے شہر کے تمام مارکیٹوں کو شہر کی مضافات میں منتقل کرنے کا فیصلہ کیا ہے تا کہ کووڈ کے معا ملات پر قابو پایا جا سکے۔اس کے باوجود معا ملات میں کوئی کمی نہیں دکھا ئی دے رہی۔اگر اسی طرح کووڈ کے معا ملات میں اضافہ ہوتا رہا تو سخت رہنما خطوط جاری ہو سکتے ہیں۔

ایک نظر اس پر بھی

گھوٹالہ باز جناردن ریڈی کی بی جے پی میں شمولیت مودی حکومت کے بدعنوانی ختم کرنے کے دعووں کی قلعی کھول رہی: کانگریس

کانگریس نے 35 ہزار کروڑ روپے کے غیر قانونی خام لوہا کانکنی گھوٹالہ کے ملزم جناردن ریڈی کے بی جے پی میں شامل ہونے پر آج زوردار حملہ کیا۔ کانگریس لیڈر پون کھیڑا نے نئی دہلی واقع کانگریس ہیڈکوارٹر میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گھوٹالہ باز جناردن ریڈی کی بی جے پی ...

منگلورو میں 'جاگو کرناٹکا' کا اجلاس - پرکاش راج نے کہا : اقلیتوں کا تحفظ اکثریت کی ذمہ داری ہے 

'جاگو کرناٹکا' نامی تنظیم کے بینر تلے مختلف عوام دوست اداروں کا ایک اجلاس شہر کے بالمٹا میں منعقد ہوا جس میں افتتاحی خطاب کرتے ہوئے مشہور فلم ایکٹر پرکاش راج نے کہا کہ ایک جمہوری ملک میں اقلیتوں کو تحفظ فراہم کرنا اکثریت کی ذمہ داری ہوتی ہے ۔

تنازعات میں گھرے رہنے والے اننت کمار ہیگڈے کو مودی نے کیا درکنار

پارلیمانی الیکشن کے دن قریب آتے ہی اننت کمار ہیگڑے نے گمنامی سے نکل کر اپنے حامیوں کے بیچ پہنچتے ہوئے اپنے حق میں ہوا بنانے کے لئے جو دوڑ دھوپ شروع کی تھی اور روز نئے متنازعہ بیانات  کے ساتھ سرخیوں میں بنے رہنے کی جو کوششیں کی تھیں اس پر پانی پھِر گیا اور ہندوتوا کا یہ بے لگام ...

لوک سبھا انتخابات میں بی جے پی نے اننت کمار ہیگڈے کو دکھایا باہرکا راستہ؛ اُترکنڑا کی ٹکٹ کاگیری کو دینے کا اعلان

اپنے کچھ موجودہ ممبران پارلیمنٹ کو نئے چہروں کے ساتھ تبدیل کرنے کے اپنے تجربے کو جاری رکھتے ہوئے، بی جے پی نے سابق مرکزی وزیر اور اُتر کنڑ اکے ایم پی، اننت کمار ہیگڑے کو باہر کا راستہ دکھاتے ہوئے  آنے والے لوک سبھا انتخابات میں  ان کی جگہ اُترکنڑا حلقہ سے  سابق اسمبلی اسپیکر ...

ٹمکورو میں جلی ہوئی لاشوں کا معاملہ - خزانے کے چکر میں گنوائی تھی  تین لوگوں نے جان

ٹمکورو میں جلی ہوئی کار کے اندر بیلتنگڈی سے تعلق رکھنے والے تین افراد کی جو لاشیں ملی تھیں، اس معاملے میں پولیس کی تحقیقات سے اب یہ بات سامنے آئی ہے کہ خزانے میں ملا ہوا سونا سستے داموں پر خریدنے کے چکر میں ان تینوں نے پچاس لاکھ روپوں کے ساتھ اپنی بھی جانیں گنوائی تھیں ۔