ریاست کرناٹک میں آدھے ہیلمٹ کے استعمال کے خلاف پولیس کی مہم ہیلمٹ ضبط کرنے کی مہم شروع کرنے کی تیاری زوروں پر

Source: S.O. News Service | Published on 11th November 2019, 11:15 AM | ریاستی خبریں |

بنگلورو،11؍نومبر(ایس او  نیوز)ریاست کرناٹک کے بنگلورو شہر میں ٹرافک قوانین پر سختی سے عمل یقینی بنانے کے لئے مختلف اقدامات اور نئے اضافی جرمانے نافذ کرنے کے بعد اب شہر کی پولیس نے ٹو و ہیلر سواروں کے ہیلمٹ پر اپنی توجہ مرکوز کرنے کا فیصلہ لیا ہے۔ باخبر ذرائع نے بتایا ہے کہ پولیس کی طرف سے جلد ہی ٹووہیلر سواروں کی طرف سے آدھے ہیلمیٹ کے استعمال کے خلاف مہم شروع کی جائے گی۔ اس مہم کے تحت جو بھی ٹو وہیلر سوار آدھے ہیلمٹ کا استعمال کرتے ہوئے پکڑا جائے گا اسے سڑک کے کنارے روک کر ٹرافک پولیس حکام اس پر کوئی کارروائی نہیں کریں گے بلکہ اس کے آدھے ہیلمٹ کو ضبط کرلیں گے۔پولیس حکام کی طرف سے یہ بیداری مہم شروع کی جا رہی ہے کہ آدھے ہیلمٹ کا استعمال خطرناک بھی ہو سکتا ہے کسی حادثہ کی صورت میں اس ہیلمٹ کی مدد سے سر کو بچانا نا ممکن ہے، اس لئے پولیس نے آدھے ہیلمٹ کے استعمال پر روک لگانے کے لئے مہم باضابطہ شروع کرنے کا اعلان کیا ہے۔ پولیس حکام نے بتایا کہ جہاں بھی کسی ٹووہیلر چلانے والے یا عقبی سوار کو آدھا ہیلمٹ پہنے دیکھا جائے گا ان کے پاس سے وہ ہیلمٹ ضبط کر لیا جائے گا۔ اس مرحلے میں ان پر کسی طرح کا جرمانہ نہیں لیا جائے گا اور نہ ہی کوئی کیس درج ہوگا۔ لیکن اسی دوران اگر ٹوہیلر چلانے والا یا عقبی سوار بغیر ہیلمٹ کے اگلے سگنل یا چیک پوائنٹ پر پکڑا گیا تو اس پر ہیلمٹ استعمال نہ کرنے کا جرمانہ لگایا جاسکتا ہے۔ اڑیشہ میں ٹرافک پولیس نے آدھے ہیلمٹ کے استعمال پر روک لگانے کے لئے ایسی مہم کامیابی سے چلائی ہے جہاں ٹووہیلر سواروں سے آدھا ہیلمٹ چھین لیا گیا۔ اب بنگلوروٹرافک پولیس نے بھی اسی طرح کی کارروائی شروع کرنا طے کیا ہے۔ بنگلورو پولیس نے شہر کے بعض مقامات پر آدھے ہیلمٹ کے استعمال کے خلاف بیداری مہم اس سے پہلے کئی مرتبہ چلائی لیکن اس کا عوام پر کوئی اثر نہیں پڑا۔ اس لئے اب یہ طے کیا گیا ہے کہ جو لوگ آدھا ہیلمٹ استعمال کرتے ہوئے پکڑے جائیں گے انہیں روک کر ان سے آدھا ہیلمٹ مانگ کر اسے اسی وقت توڑ دیا جائے گاتاکہ وہ استعمال کے لائق نہ رہے۔ اس کے ساتھ ہی یہ تجویز بھی پولیس حکام کے زیر غور ہے کہ جس کو بھی روک کر آدھا ہیلمٹ ضبط کیا جائے گا اس پر کسی طرح کا کیس یا جرمانہ کئے بغیر اس سے 500روپے وصول کئے جائیں اور اس کے ہاتھ میں ایک فل ہیلمٹ تھما دیا جائے۔ اس قدم سے عوام بھی فل ہیلمٹ کے استعمال کے عادی ہو جائیں گے۔ پولیس حکا م نے بتایا ہے کہ تقریباً ایک ماہ تک اس طرح کی مہم جاری رہے گی اس کے بعد بھی اگر لوگوں نے آدھے ہیلمٹ کے استعمال کا چلن برقرار رکھا تو ان پر باضابطہ جرمانہ کرنے کا سلسلہ شروع کیا جائے گا اور آدھا ہیلمٹ پہن کر گاڑی چلانے والوں پر بھی وہی جرمانہ لاگو ہو گا جو بغیر ہیلمٹ گاڑی چلانے والوں پر لاگو کیا جاتا ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

کانگریس کرناٹک میں لوک سبھا کی 20 سیٹں جیتے گی، وزیر اعلیٰ سدارامیا دعویٰ

کرناٹک کے وزیر اعلیٰ  سدارامیا نے دعویٰ کیا ہے کہ اس لوک سبھا انتخابات میں کانگریس کرناٹک کی 28 میں سے 20 سیٹوں پر کامیابی کا پرچم لہرائے گی۔ میڈیا کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کانگریس کے تئیں رائے دہندگان کا ردعمل اب تک بہت مثبت رہا ہے۔

بی جے پی کرناٹک حکومت کو دھمکی دے رہی، نائب وزیر اعلیٰ ڈی کے شیوکمار کا سنگین الزام

کرناٹک کے نائب وزیر اعلیٰ ڈی کے شیوکمار نے بی جے پی پر سنگین الزام عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ ریاستی حکومت کو دھمکی دے رہی ہے اور لوگوں میں یہ پیغام پہنچانے کی کوشش کر رہی ہے کہ خراب نظم و نسق کی وجہ سے اب ریاست کی کمان گورنر کے حوالے کر دی جائے گی۔

بی جے پی کانگریس ایم ایل اے کو رقم کی پیشکش کر رہی ہے: وزیر اعلیٰ سدارامیا

کرناٹک کے وزیر اعلی سدارامیا نے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے لیڈروں پر الزام لگایا ہے کہ وہ کانگریس کے ممبران اسمبلی کو اپنی حکومت کے قیام کے بعد رقم کی پیشکش کر کے اپنی طرف راغب کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔