ہمہ منزلہ پارکنگ عمارت کا تعمیری کام جلد مکمل کرنے گورو گپتا کی افسران کو ہدایت

Source: S.O. News Service | Published on 5th August 2021, 11:24 AM | ریاستی خبریں |

بنگلورو،5؍اگست(ایس او  نیوز)فریڈم پارک سے قریب زیر تعمیر ہمہ منزلہ پارکنگ عمارت کے تعمیراتی کام ستمبر کے آخر تک مکمل کر نے بروہت بنگلور مہا نگر پا لیکے(بی بی ایم پی) چیف کمشنر گورو گپتا نے افسران کوہدایت دی۔

مذکورہ عمارت کے تعمیراتی کاموں کا معائنہ کر نے کے بعد اخباری نمائندوں سے بات کر تے ہو ئے گورو گپتانے اس بات کی جانکاری دی اور بتایا کہ مذکورہ عمارت خوبصورت بنائی جا رہی ہے اور اس کے تعمیراتی کام جلد از جلد مکمل کر کے اگر یہاں پارکنگ کا موقع فراہم کیا جائے تو گاندھی نگر اور میجسٹک سمیت اس کے اطراف واکناف علاقوں کے افراد کا پارکنگ کا مسئلہ حل ہو سکتا ہے۔

انہوں نے بتا یا کہ تعمیری کاموں میں تیزی لاتے ہو ئے انہیں جلد مکمل کر نے بی بی ایم پی افسران کو ہدایت دی گئی ہے۔ اس موقع پر بی بی ایم پی کے چیف انجنئیر لو کیش نے بتا یا کہ ہمہ منزلہ پارکنگ عمارت کے تعمیراتی کاموں کو نگروتھان اسیکم کے تحت شروع کیا گیا ہے۔انہوں نے بتایا کہ 79.81کروڑ روپیوں کی لاگت سے مزکورہ ہمہ منزلہ پارکنگ عمارت تعمیر کی جا رہی ہے۔جس میں 556کاریں اور445دو پہیہ والی گاڑیوں کو پارک کر نے کی سہو لت فراہم کی گئی ہے۔

انہوں نے بتا یا کہ تعمیری کام کے دوران چٹان ملنے کی وجہ سے تاخیر ہو ئی ہے،لوکیش نے بتا یا کہ اس ہمہ منز لہ عمار میں 4لفٹ اور40بیت الخلاء تعمیر کئے گئے ہیں،یہاں شمسی توانائی اور بجلی دونوں کا انتظام کیا گیا ہے۔ انہوں نے بتا یاکہ کامپونڈ دیوار،داخلہ گیٹ اور فٹ پاتھ کا کام باقی ہے،ان کاموں میں تیزی لاتے ہو ئے جلد از جلد مکمل کیا جائے گا۔

اس موقع پر رکن اسمبلی دنیش گنڈ وراؤ،بی بی ایم پی ویسٹ زون کے جوائنٹ کمنشر شیو سوامی سمیت دیگر افسران حاضر رہے۔

ایک نظر اس پر بھی

ہبلی: سی او ڈی کرے گی نیہا مرڈر کیس کی تحقیقات؛ ہبلی، دھارواڑ کے مسلم رہنماوں نے کی قتل کی مذمت

ہبلی میں ہوئے کالج طالبہ نیہا قتل معاملے کو بی جے پی کی طرف سے سیاسی مفادات کے لئے انتہائی منفی انداز میں پیش کرنے کی مہم پر قابو پانے کے لئے وزیر اعلیٰ سدا رامیا نے اعلان کیا ہے کہ قتل کے اس معاملے کی مکمل تحقیقات سی او ڈی کے ذریعے کروائی جائے گی اور تیز رفتاری کے ساتھ شنوائی کے ...

کرناٹک کے نائب وزیر اعلی ڈی کے شیوکمار کے خلاف ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کا مقدمہ

لوک سبھا انتخابات 2024: کرناٹک کے نائب وزیر اعلی ڈی کے شیوکمار پر لوک سبھا انتخابی مہم کے دوران انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کا الزام لگایا گیا ہے۔ پولیس نے اس کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔ یہ معاملہ کانگریس لیڈر شیوکمار کے ایک ویڈیو سے جڑا ہے۔ ویڈیو میں، وہ مبینہ طور پر ...

طالبہ کا قتل: کرناٹک کے وزیر اعلیٰ سدارامیا نے لو جہاد سے کیا انکار

کرناٹک کے وزیر اعلیٰ سدارامیا نے ہفتہ کو کہا کہ ایم سی اے کی طالبہ نیہا ہیرے مٹھ کا قتل لو جہاد کا معاملہ نہیں ہے۔ چیف منسٹر نے میسور میں میڈیا کے نمائندوں سے کہاکہ میں اس فعل کی سخت مذمت کرتا ہوں۔ قاتل کو فوری گرفتار کر لیا گیا۔ یہ لو جہاد کا معاملہ نہیں ہے۔ حکومت اس بات کو ...