کرناٹک: بی جے پی رکن اسمبلی کی دو گاڑیاں نذرِ آتش، تحقیقات کا حکم

Source: S.O. News Service | Published on 13th August 2021, 12:36 AM | ریاستی خبریں | ان خبروں کو پڑھنا مت بھولئے |

بنگلورو،13؍اگست (ایس او نیوز؍ایجنسی) بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے ایم ایل اے ستیش ریڈی کی رہائش گاہ کے باہر کھڑی دو کاروں کو بدھ کی رات نامعلوم شرپسندوں نے نذر آتش کر دیا۔ واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے وزیر اعلیٰ بسوراج بومئی نے پولیس کو ہدایت دی ہے کہ تحقیقات میں تیزی لائی جائے اور مجرموں کا جلد از جلد سراغ لگایا جائے۔

منگلورو پہنچنے کے بعد بومئی نے نامہ نگاروں کو بتایا کہ "میں نے ستیش ریڈی سے بات کی اور پولیس کو ہدایت دی ہے کہ تحقیقات میں تیزی لائی جائے اور مجرموں کا جلد از جلد سراغ لگایا جائے۔ یہ عمل ستیش ریڈی کے خلاف نفرت کے باعث کیا گیا ہے۔ وزیراعلیٰ ہمسایہ ریاست کیرالہ سے کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے ضلع انتظامیہ کی طرف سے کئے گئے اقدامات کی نگرانی کے لیے منگلورو کے دورے پر ہیں، جو کہ کورونا وائرس کے انفیکشن کے بڑھتے ہوئے معاملوں کا سامنا کر رہا ہے۔

کرناٹک کے وزیر داخلہ ارگا گیانندر نے مجرموں کا سراغ لگانے کے لیے تین ٹیموں کی تشکیل کا اعلان کیا ہے۔ اس واقعہ کے بارے میں بات کرتے ہوئے ستیش ریڈی نے بتایا کہ ’’دو نامعلوم شرپسند موٹرسائیکل پر آئے۔ وہ گھر میں داخل ہوئے اور دو کاریں فارچیونر اور تھار کو نذر آتش کر دیا۔ ایم ایل اے کے گھر میں کھڑی کاروں کو جلانے میں انہیں صرف سات منٹ لگے۔ وہ پچھلے گیٹ سے بھاگ گئے۔ اگرچہ وہاں سی سی ٹی وی کیمرہ نصب ہے، لیکن ہم ان کے چہروں کو پہچاننے کے قابل نہیں ہیں۔ ہم معاملے کی تحقیقات کر رہے ہیں۔‘‘ اس سے پہلے ڈی سی پی ساؤتھ ایسٹ سریناتھ جوشی نے شبہات کا اظہار کیا تھا کہ یہ واقعہ سیاسی طور پر محرک تھا۔

ایک نظر اس پر بھی

بی جے پی کانگریس ایم ایل اے کو رقم کی پیشکش کر رہی ہے: وزیر اعلیٰ سدارامیا

کرناٹک کے وزیر اعلی سدارامیا نے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے لیڈروں پر الزام لگایا ہے کہ وہ کانگریس کے ممبران اسمبلی کو اپنی حکومت کے قیام کے بعد رقم کی پیشکش کر کے اپنی طرف راغب کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

آئین میں کوئی تبدیلی نہیں ہوگی: سابق وزیر اعظم دیوے گوڑا

جنتا دل (ایس) (جے ڈی ایس) کے سربراہ اور سابق وزیر اعظم ایچ ڈی دیوے گوڑا نے منگل کو واضح کیا کہ وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ بھلے ہی بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کو لوک سبھا الیکشن 2024میں 400 سیٹیں مل جائیں آئین میں کوئی ترمیم نہیں ہو گی۔

بی جے پی نے کانگریس ایم ایل اے کو 50 کروڑ روپے کی پیشکش کی؛ سدارامیا کا الزام

کرناٹک کے وزیر اعلی سدارامیا نے ہفتہ کو بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) پر الزام لگایا کہ وہ کانگریس کے اراکین اسمبلی کو وفاداری تبدیل کرنے کے لیے 50 کروڑ روپے کی پیشکش کرکے 'آپریشن لوٹس' کے ذریعے انکی حکومت کو غیر مستحکم کرنے کی کوششوں میں ملوث ہے۔

منیش سسودیا کی عدالتی تحویل میں 26 اپریل تک کی توسیع

دہلی کی ایک عدالت نے جمعرات کو شراب پالیسی کے مبینہ گھوٹالہ سے متعلق منی لانڈرنگ معاملہ میں عآپ کے لیڈر اور سابق نائب وزیر اعلیٰ منیش سسودیا کی عدالت تحویل میں 26 اپریل تک توسیع کر دی۔ سسودیا کو عدالتی تحویل ختم ہونے پر راؤز ایوینیو کورٹ میں جج کاویری باویجا کے روبرو پیش کیا ...

بھٹکل، ہوناور، کمٹہ میں سنیچر کے دن بجلی منقطع رہے گی

ہیسکام کی طرف سے جاری پریس ریلیز کے مطابق ہوناور، مرڈیشور اور کمٹہ سب اسٹیشنس کے علاوہ مرڈیشور- ہوناور اور کمٹہ - سرسی 110 کے وی لائن میں میں مرمت ، دیکھ بھال،جمپس کو تبدیل کرنے کا کام رہنے کی وجہ سے مورخہ 20 اپریل بروز سنیچر صبح 9 بجے سے دوپہر 2 بجے تک بھٹکل، ہوناور اور کمٹہ تعلقہ ...

لوک سبھا انتخابات کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری

الیکشن کمیشن نے لوک سبھا انتخابات 2024 کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ کمیشن کے مطابق انتخابات کے چوتھے مرحلہ میں 10 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی 96 پارلیمانی سیٹوں پر انتخابات ہوں گے۔ اس مرحلہ کی تمام 96 سیٹوں پر 13 مئی کو ووٹنگ ہوگی۔ نوٹیفکیشن جاری ...

بھٹکل میں کوآپریٹیو سوسائٹی سمیت دو مقامات پر چوری کی واردات

شہر کے رنگین کٹّے علاقے میں واقع ونائیک کو آپریٹیو سوسائٹی کے علاوہ دیہی پولیس تھانے کے حدود میں ایک دکان اور مرڈیشور بستی مکّی کے ایک سروس اسٹیشن میں سلسلہ وار چوری کی وارداتیں انجام دیتے ہوئے لاکھوں روپے نقدی لوٹی گئی ہے ۔

ہیمنت سورین کی ضمانت کی درخواست پر سماعت، ای ڈی نے جواب دینے کے لیے مانگا وقت

  زمین گھوٹالہ ومنی لانڈرنگ کے الزام میں جیل میں بند جھارکھنڈ کے سابق وزیر اعلیٰ ہیمنت سورین کی ضمانت کی درخواست پر منگل کو پی ایم ایل اے کی خصوصی عدالت میں سماعت ہوئی، مگر عدالت سے انہیں فوری راحت نہیں مل سکی۔ دراصل اس معاملے میں ای ڈی نے اپنا موقف اور جواب پیش کرنے کے لیے وقت ...