بنگلورو کے کے آر مارکیٹ اور خلاصی پالیم مارکیٹ کو سیل ڈاؤن کئے جانے سے ترکاری اور گل فروشوں پر راست اثر،کسان اور کاشتکار کافی پریشان

Source: S.O. News Service | Published on 27th June 2020, 6:43 PM | ریاستی خبریں |

بنگلورو،27؍جون(ایس او نیوز) بنگلورو شہر کے اہم اور سب سے بڑے مارکیٹ کو سیل ڈاؤن کئے جانے کے بعد ترکاری اور گل فروشوں پر اسکا راست اثر پڑا ہے-

اطلاع کے مطابق شہر میں کورونا وائرس کے بڑھتے معا ملات کی وجہ سے کے آر مارکیٹ،خلاصی پالیم مارکیٹ سیل ڈاؤن کئے جانے سے کسان ترکاری،پھل اور پھولوں کو مارکیٹ لے جانے کترا رہے ہیں،اور مضافاتی روڈ کے قریب فٹ پاتھ تاجروں اور درمیانی افراد کو ہی کم قیمت پر فروخت کر نے کے لئے مجبور دکھائی دے رہے ہیں -

بتا یا جا تا ہے کہ روزانہ رام نگرم، بڑدی،کنکا پور،دیونہلی، کولار،چکبا لا پور، دابس پیٹ،ٹمکورو دیگر علاقوں سے باغبانی فصلیں مارکیٹ میں فروخت کے لئے لائی جا تی تھیں - لیکن مارکیٹ سیل ڈاؤن ہو نے سے درمیان میں ہی دلالوں کے ذریعہ فروخت کی جارہی ہیں -

بتا یا جا تا ہے کہ کسانوں کو ان کی مصنوعات کی مناسب قیمت نہیں مل رہی ہے-فی الوقت ٹماٹر فی کلو 20 روپئے، پیاز20 روپئے، مرچ 30، بیگن30 روپئے،گاجر35روپئے، بینس 40 روپئے، ککڑی 20 روپیوں میں فروخت ہو رہی ہیں جس سے کسانوں کو نقصان ہو رہا ہے -

خلاصی پالیم مارکیٹ کے ایک ہو ل سیل تاجر گریش نے بتا یا کہ بنگلور کے اطراف واکناف علاقوں میں بہتر بارش کی وجہ سے کثیر مقدار میں ترکاری،پھل اور پھو ل بنگلور لائے جارہے ہیں لیکن شہر میں کورونا وائرس کے معا ملات میں اضافہ کی وجہ سے کسان بنگلور آنے سے کترا رہے ہیں -

انہوں نے کہا کہ اگر صورتحال ایسی ہی رہی تو شہرمیں ترکاری کی قیمتوں میں اضافہ ہوگا- بڑدی کے ایک کسان رامنا نے بتا یا کہ پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ کی وجہ سے دیہی علاقوں سے ترکاری کو شہر لے جانے کے لئے آٹو رکشا دوگناکرایہ طلب کر رہے ہیں -

پیاز- آلو تاجراں تنظیم کے ایک عہدیدار ادئے شنکر نے بتا یا کہ بیرونی ریاستوں سے پیاز اور آلو درآمد نہیں کئے جارہے ہیں کیونکہ ریاست میں ہی اگا کر فروخت کئے جا رہے ہیں -انہوں نے بتا یا کہ حکومت نے داسنا پورہ میں فروخت کر نے کی اجازت دی ہے لیکن کورونا وائرس کی وجہ سے مشکلات کا سامنا ہے-

ایک نظر اس پر بھی

بی جے پی کانگریس ایم ایل اے کو رقم کی پیشکش کر رہی ہے: وزیر اعلیٰ سدارامیا

کرناٹک کے وزیر اعلی سدارامیا نے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے لیڈروں پر الزام لگایا ہے کہ وہ کانگریس کے ممبران اسمبلی کو اپنی حکومت کے قیام کے بعد رقم کی پیشکش کر کے اپنی طرف راغب کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

آئین میں کوئی تبدیلی نہیں ہوگی: سابق وزیر اعظم دیوے گوڑا

جنتا دل (ایس) (جے ڈی ایس) کے سربراہ اور سابق وزیر اعظم ایچ ڈی دیوے گوڑا نے منگل کو واضح کیا کہ وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ بھلے ہی بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کو لوک سبھا الیکشن 2024میں 400 سیٹیں مل جائیں آئین میں کوئی ترمیم نہیں ہو گی۔

بی جے پی نے کانگریس ایم ایل اے کو 50 کروڑ روپے کی پیشکش کی؛ سدارامیا کا الزام

کرناٹک کے وزیر اعلی سدارامیا نے ہفتہ کو بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) پر الزام لگایا کہ وہ کانگریس کے اراکین اسمبلی کو وفاداری تبدیل کرنے کے لیے 50 کروڑ روپے کی پیشکش کرکے 'آپریشن لوٹس' کے ذریعے انکی حکومت کو غیر مستحکم کرنے کی کوششوں میں ملوث ہے۔