بنگلورو میں ژالہ باری کے ساتھ بار ش ہواؤں نے بیشمار درخت اکھاڑ دئے، گاڑیوں کو نقصان

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 18th May 2019, 1:34 PM | ریاستی خبریں |

بنگلورو،18/مئی(ایس او نیوز)  شہر میں جمعہ کی دوپہر ژالہ باری کے ساتھ ہوئی بارش اور تیز ہواؤں نے کئی علاقوں میں درخت اور بجلی کے کھمبے اور بڑی بڑی ہورڈنگوں کو اکھاڑ دیا۔ دوپہر میں ہوئی بارش سے جہاں درجہئ حرارت میں غیر معمولی کمی واقع ہوئی وہیں تیز ہواؤں کے سبب شہر کے کئی علاقوں میں بھاری درخت اکھڑ گئے۔ اس کی وجہ سے چند گاڑیوں کو نقصان بھی پہنچا ہے۔ میجسٹک، جئے نگر، بسونگڈی، ودھان سودھا، راجہ جی نگر، وجئے نگر، یلہنکا، اور دیگر علاقوں میں بارش کی وجہ سے کئی سڑکیں تالابوں میں تبدیل ہوگئیں۔ان سڑکوں سے پانی کو ہٹانے کے لئے ہنگامی طور پر بی بی ایم پی اور فائر فور س کی مدد لینی پڑی۔ محکمہئ موسمیات نے اگلے دو تین دنوں تک بارش کا یہ موسم جاری رہنے کی پیشین گوئی کی ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

کانگریس کرناٹک میں لوک سبھا کی 20 سیٹں جیتے گی، وزیر اعلیٰ سدارامیا دعویٰ

کرناٹک کے وزیر اعلیٰ  سدارامیا نے دعویٰ کیا ہے کہ اس لوک سبھا انتخابات میں کانگریس کرناٹک کی 28 میں سے 20 سیٹوں پر کامیابی کا پرچم لہرائے گی۔ میڈیا کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کانگریس کے تئیں رائے دہندگان کا ردعمل اب تک بہت مثبت رہا ہے۔

بی جے پی کرناٹک حکومت کو دھمکی دے رہی، نائب وزیر اعلیٰ ڈی کے شیوکمار کا سنگین الزام

کرناٹک کے نائب وزیر اعلیٰ ڈی کے شیوکمار نے بی جے پی پر سنگین الزام عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ ریاستی حکومت کو دھمکی دے رہی ہے اور لوگوں میں یہ پیغام پہنچانے کی کوشش کر رہی ہے کہ خراب نظم و نسق کی وجہ سے اب ریاست کی کمان گورنر کے حوالے کر دی جائے گی۔

بی جے پی کانگریس ایم ایل اے کو رقم کی پیشکش کر رہی ہے: وزیر اعلیٰ سدارامیا

کرناٹک کے وزیر اعلی سدارامیا نے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے لیڈروں پر الزام لگایا ہے کہ وہ کانگریس کے ممبران اسمبلی کو اپنی حکومت کے قیام کے بعد رقم کی پیشکش کر کے اپنی طرف راغب کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔